geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں وائرس کے حقیقی کیسز کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں

March 30, 2020March 30, 2020 1 1 min read
Coronavirus Treatment Unit
Share this:

Coronavirus Treatment Unit

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں ماہرین نے نئے کورونا وائرس کے نسبتا کم سرکاری اعداد و شمار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حقیقت میں یہ کیسز کہیں زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ٹیسٹنگ کے عمل کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

پاکستان میں پیر تیس مارچ کی صبح کے اعداد و شمار کے مطابق نئے کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد سولہ سو کے قریب بتائی جا رہی ہے جب کہ سولہ افراد کووڈ انیس کے مرض کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔ لیکن وزیراعظم عمران خان کی سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق ٹاسک فورس کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عطا الرحمن کے مطابق ملک میں اس مرض کی تشخیص بہت ہی محدود پیمانے پر ممکن ہوئی ہے، جس باعث اصل صورت حال بدتر ہو سکتی ہے۔

ایک حالیہ بیان میں ڈاکٹر عطا نے کہا کہ پاکستان میں اب تک چند ہزار لوگوں کے ہی ٹیسٹ کرائے ہیں جب کہ حکام کو روزانہ کی بنیادوں پر تیس سے چالیس ہزار افراد کے ٹیسٹ کرانے چاہییں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائینسز (پمز) کے سابق ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جاوید اکرم نے بھی پاکستان میں ٹیسٹنگ کا دائر کار وسیع کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے جنوبی کوریا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی آبادی پاکستان سے کہیں کم ہے لیکن وہاں کی حکومت نے اب تک پانچ لاکھ شہریوں کے ٹیسٹ کرا لیے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان میں کووڈ انیس کے مریضوں کی تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ اور امریکا میں کورونا وائرس کی وبا اس لیے بھی شدید صورت حال اختیار کر چکی ہے کیونکہ وہاں مسلسل ٹیسٹنگ ہو رہی ہے اور کیسز شفافیت کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔ دنیا کے بیشتر ملکوں میں ٹیسٹنگ کے لیے وسائل اور صلاحیت قدرے محدود ہیں اور شفافیت کا بھی فقدان نظر آتا ہے۔ مثال کے طور پر بھارت کی آبادی پاکستان سے پانچ گنا زیادہ ہے لیکن وہاں حکومت کی طرف سے بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ لوگوں کی تعداد پاکستان سے بھی کافی کم ہے، جو اکثریتی ماہرین کی سمجھ سے بالاتر ہے۔

پاکستان میں حکام کے مطابق ملک میں ٹیسٹنگ کے فقدان کی بنیادی وجہ نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ کِٹس کی عدم دستیابی اور متعلقہ عملے میں تربیت کا فقدان ہے۔

پاکستان میں ٹیسٹنگ کِٹس کی قیمت سات سے آٹھ ہزار روپے ہے۔

ڈاکٹر عطا الرحمن کے مطابق حکومت ٹیسٹنگ کِٹس اور ٹرینگ کے لیے چین سے مدد لے رہی ہے۔ لیکن ناقدین کے نزدیک اس میں وقت لگ رہا ہے اور ایسے میں ملک میں انفیکشن مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈان ناگزیر ہے۔

اسی دوران عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض ممالک اس خطرناک بیماری کی تشخیص اور روک تھام کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ ادارے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں نئے کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن ایسے میں حکومتوں کو جن ہنگامی بنیادوں پر تشخیص اور روک تھام پر توجہ دینی چاہیے، اس کا فقدان نظر آتا ہے۔

Share this:
Princess Maria Teresa
Previous Post کورونا وائرس سے دنیا کی پہلی شاہی شخصیت کی ہلاکت
Next Post کورونا وائرس: سپریم کورٹ نے جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے احکامات معطل کر دیے
Supreme Court

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.