geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیر اعظم کا لاک ڈاؤن سے پھر انکار، ٹائیگر فورس اور کورونا ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان

March 31, 2020 1 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں لاک ڈاؤن سے انکار کرتے ہوئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ‘ پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ’ کا اعلان کر دیا۔

کورونا وائرس کے حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، کورونا کے خلاف جنگ میں کامیاب ہونے والا واحد ملک چین ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہاں بھی چین والے حالات ہوتے تو میں تمام شہر بند کر دیتا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہاں لوگ شدید غربت میں رہتے ہیں،اگر ہم لاک ڈاؤن کرتے اور ان غریبوں کا خیال نہ کرتے تو کوئی لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہو سکتا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کورونا سے متعلق ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ کا اکاؤنٹ کل سے آپریشنل ہوجائے گا اور اس میں امداد جمع کرائی جاسکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلیف فنڈ کہاں استعمال ہورہا ہے اس کی مکمل تفیصل قوم کو بتائی جائے گی جب کہ آپ اس میں جو پیسہ ڈالیں گے اس کے بارے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتا،برطانوی وزیراعظم بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،کوئی حکومت اکیلے کورونا کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتی ، حکومت اور قوم جب مل کر لڑے گی تو کورونا کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم غریب لوگوں کو گھروں میں کھانا نہیں پہنچا سکتے تو لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہوسکتا، سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاؤن کرنے پر بھارتی وزیراعظم مودی کو قوم سے معافی مانگنا پڑی، اب بھارت میں حال یہ ہے کہ اگر وہ لاک ڈاؤن ہٹاتے ہیں تو بیماری پھیل جائے گی۔

وزیراعظم کاکورونا ٹائیگر ریلیف فورس بنانے کا اعلان
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا جو 8 ارب ڈالر ہے، کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کورونا ٹائیگر ریلیف فورس بنا رہے ہیں جو کہ لوگوں کو امداد پہنچائے گی اور وائرس سے متعلق آگاہی اور آئسولیشن کا طریقہ کار بتائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کو سرمائے سے شکست نہیں دی جاسکتی، پوری قوم متحدہ ہوگی تو کامیابی ملے گی، کورونا کے خلاف ہماری طاقت ایمان اور نوجوان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر فورس میں ینگ ڈاکٹرز، نرسز ، اسٹوڈنٹس ، ڈرائیور سب شریک ہوں گے ،ٹائیگر فورس اور ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر تمام کمی پوری کریں گے۔

‘اناج کی کمی نہیں ،ذخیرہ اندوزوں کو عبرتناک سزا دی جائیگی’
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اناج کی کوئی کمی نہیں اور لوگوں کی بھوک پر پیسے بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اور ذخیرہ اندوزوں کو عبرتناک سزا دی جائے گی ۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1700 سے زائد ہوچکی ہے جب کہ اس وائرس سے 22 افراد بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Share this:
Tayyip Erdogan
Previous Post ترک شہری صرف ناگزیر حالات میں اسپتال جائیں: طیب ایردوآن
Next Post ایرانی جیلوں میں قیدیوں کی بغاوت جاری، اہواز جیل میں فائرنگ کا واقعہ
Iran Prisons Firing

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.