geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی حفاظت اور ہماری ذمہ داری

March 31, 2020 0 1 min read
Doctors
Share this:

Doctors

تحریر : اقبال زرقاش

ھمارے ملک میں کورونا وائرس سے بگڑتی ھوئی موجودہ صورت حال میں ہمارے ڈاکٹرز اور معاون طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضروت ھے۔ حالیہ دنوں میں کچھ ایسی خبریں سامنے آرہی ھیں جو کہ کسی طرح بھی ہماری حق میں بہتر نہیں بتائی جا رہی ہیں کہ کورونا وائرس سے بچائوکے لیے حفاظتی کٹس تیار کرنے والا کپڑا ملک میں نایاب ہوتا جارہا ہے ۔محدود سٹاک اور بڑھتی ھوئی مانگ کے پیش نظر کپڑے کے نرخوں میں بھی اضافہ کی شکایات سامنے آرہی ہیں جب کے وقت کی ضرورت ہے کہ حکومت مخصوص کپڑے کی وافر مقدار میں سٹاک کی دستیابی کو فوری طور پر یقینی بنائے۔چائنا نے اس سلسلے میں ہماری بھرپور امداد کی ہے تاہم یہ حفاظتی کٹس موجودہ ایمرجنسی کے حالات میں ناکافی بتائی جارہی ہے اس مشکل اور صبر آزما صورت حال کی نزاکت کوسمجھتے ھوئے حکومت فوری طور پر پائیدار منصوبہ بندی کرے اور جو اشیاء مقامی طور پر تیار کی جا سکتی ہیں ان کی تیاری کو یقینی بنائے ۔

سندھ حکومت کی کارکردگی اس سلسلے میں نمایاں نظر آرہی ہے کہ انہوں نے دس ہزار حفاظتی کٹس کا آرڈر دیا ھے جبکہ وفاقی حکومت روایتی سست روی کا شکار نظر آرہی ہے اس وقت پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹس (PPE) کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے جس سے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔ہمارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پہلی دفاعی لائن ہیں جن کی حفاظت کیے بغیر ہم یہ جنگ نہیں جیت سکتے ۔ہمارے سامنے ینگ ڈاکٹر اسامہ کی مثال موجودہ ہے جو کورونا وائرس کی سکریننگ پر مامور تھے لیکن ان کے پاس مناسب حفاظتی آلات نہ ہونے کی بنا پر وہ کورونا وائرس کا شکار ہو کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔اس پر بعض سینئر ڈاکٹرز نے عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھائے۔ کہا جارہا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ کے پاس (PRC) حفاظتی کٹس ہوتی تو وہ اس حادثے کا شکار نہ ہوتے لیکن اس طرف توجہ نہ دی گئی ۔موجودہ حالات میں ڈاکٹرز کے مطابق 95 Nماسک, گلوز , فیس شیلڈز , پروٹیکٹو گاگلز ,شوکورز کی قلت کا سامنا ہے مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ان مسیحائوںکی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر دیر پا لمبی منصوبہ بندی کرے ۔

ملک میں کورونا وائرس کی حالیہ تباہ کاریوں سے جو چہارسو دھشت پھیلی ہوئی ہے اس کے المناک نتائج سامنے آرہے ہیں اخبارات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق کراچی سے جو واقعہ رپورٹ ہوا ہے اس کے مطابق کشمیر کالونی کراچی کے ایک رہائشی سرفراز نامی شخص جو کئی دنوں سے کھانسی ,نزلہ ,اور زکام کے مرض میں مبتلا تھا اور وہ کسی اتائی ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کرانے گیا۔ جس نے سرفراز کو بتایا کہ اس میں کورونا وائرس کی علامات ہیں لہذا وہ ضلعی انتظامیہ کو اس بات کی خبر نہ ہونے دے ورنہ اسکو اس کی فیملی سے دور کہیں قرنطینہ سینٹرمیں پھینک دیا جائے گا۔ سرفراز نے اپنی بیماری کو کسی پر آشکار نہ ہونے دیا اور خود کو فیملی سے الگ کرلیا اس کے گھر میں اس کی بیوی اور دو کم سن بچیاں تھیں کو اصل صورت حال بتائے بغیر آئسولین میں چلا گیا ۔ سرفراز جو ایک مقامی پیٹرول پمپ پر ملازم تھا اور لاک ڈاون کی صورت حال میں مالی مشکلات کا بھی شکار تھا اچانک ایک دن ڈپریشن میں آکر اس نے اپنے گلے میں پھندا لگایا اور چھت سے جھول گیا ۔بدقسمتی سے ہمارے ہاں کورونا وائرس کی وباء کو ایسے خوفناک انداز میں پیش کیا جارہا ہے کہ ہر دوسرا شخص معمولی کھانسی اور زکام کو بھی کورونا وائرس کی وباء سمجھ کر خوف کا شکار نظر آتاھے ۔بقول شاعر

ہر ایک جسم میں موجود د ہشت پا کی طرح
وباء کا خوف ہے خود بھی کسی وباء کی طرح

خوف و ہراس کے اس عالم میں ایسی بھیانک کہانیاں سامنے آرہی ھیں جس کا تقاضا ہے کہ ھم ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں یہ جنگ عوام نے ہی جیتنی ہے اور عوام نے ہی ہارنی ہے خداراہ خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کیا جائے اور اس وباء کا حوصلے سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے خاص طور پر سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا ثبوت دیا جاتا۔ تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ خوف و ہراس پھیلا کر کر لوگوں کو گھروں میں محدود کر لیں گے یہ طریقہ درست نہیں ہے۔

ھمارے سامنے سرفراز نامی شخص کی خودکشی کا واقعہ ایک سبق ھے ان لوگوں کے لیے جو ایسا کر کے سنسنی پھیلا رہے ہیں۔بات چل رہی تھی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تو ایک رپورٹ سامنے آئی ہے کہ پاکستانی ماہرین کا اندازہ ہے کہ آئندہ تین چار ماہ کورونا وائرس کے حوالے سے نہایت اہم ہیں اور لاکھوں افراد اس مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ این ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق اس وقت وینٹی لیٹر، ماسک، پرسنل پروٹیکشن کٹس کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے لیے ھنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ھیں جو ہیلتھ کئیر سسٹم کے لیے ضروری ہیں۔
Iqbal Zarqash

تحریر : اقبال زرقاش

Share this:
Pir Shabbir Ahmed Siddiqui
Previous Post عوام کو اس موذی مرض کے خاتمے حکومت سے مکمل تعاون کرنا چاہیے: صاحبزاہ پیر شبیر احمد صدیقی
Next Post کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی مدد پر مشکور ہیں، بھاشانی شاہ
PTI Karachi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.