geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برطانوی شاہی گھرانے کے افراد کے طور پر پرنس ہیری اور میگھن کا آخری پیغام

March 31, 2020 0 1 min read
Harry and Meghan
Share this:

Harry and Meghan

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن میرکل نے برطانوی شاہی گھرانے کے سینیئر رکن کی حیثیت سے دست برداری کے بعد اپنی نئی زندگی شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آخری پیغام دیا ہے۔

پرنس ہیری اور میرکل نے شاہی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے آخری پیغام میں شاہی خاندان کے فرد کی حیثیت سے اپنے ایک کروڑ تیس لاکھ مداحوں کا آخری مرتبہ ”شکریہ“ ادا کیا۔

اپنے شاہی ”سسیکس رائل“ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہیری اور میگھن کے طورپر ’سائن آف‘ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ”گو اب آپ سب ہمیں اس انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نہیں د یکھیں گے لیکن سرگرمیاں جاری رہیں گی… ہمیں امید ہے کہ آپ سے جلد ہی دوبارہ رابطہ قائم ہوگا۔ آپ ہمارے لیے بہت اہم رہے ہیں۔“

پرنس ہیری اور میرکل برطانوی شاہی خاندان کے سینئر رکن کی حیثیت سے منگل 31 مارچ کو دست بردار ہو رہے ہیں۔

برطانوی جوڑے نے کووڈ انیس وبا کا ذکر کرتے ہوئے لکھا، ”ہر شخص کی صحت اور تندرستی اس وقت سب سے اہمیت کی حامل ہے اور ہر کوئی یہ محسوس کرسکتا ہے کہ دنیا اس وقت انتہائی غیر معمولی نازک دور سے گزر رہی ہے۔“

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملکہ برطانیہ کے پوتے پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے اس سال جنوری میں برطانوی شاہی خاندان سے الگ ہوجانے اور ”مالی طورپر خود مختار ہونے کے لیے کام کرنے“ کا اعلان کیا تھا۔ ہیری اور میگھن نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور آرچی نام کا ان کا ایک آٹھ ماہ کا بیٹا ہے۔

یہ جوڑا اب اپنے نام کے ساتھ ’ہز اور ہر رائل ہائینس‘ کے شاہی القاب استعمال نہیں کرسکے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملکہ برطانیہ اورشاہی محل کے دیگر اعلٰی حکام نے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ اپنی برانڈنگ میں ”رائل“ لفظ کا استعمال کرنا بند کردیں۔

ملکہ الیزابتھ کے پوتے 35 سالہ ہیری برطانوی شاہی تخت کی جانشینی کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ شاہی خاندان کی رکنیت سے دست برداری کے باوجود ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کا ان کا شاہی خطاب برقرار رہے گا۔ شاہی تخت کی جانشینی کی فہرست میں کوئی فرق نہیں آئے گا ہیری حسب سابق چھٹے نمبر پر برقرار رہیں گے۔

شاہی خاندان سے دست برداری کے اعلان کے بعد سے ہی یہ جوڑا کینیڈا کے مغربی ساحل پر ایک شاندار بنگلہ میں قیام پذیر تھا اور اس ماہ بہت مختصر وقت کے لیے برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔

سمجھا جاتا ہے کہ یہ لوگ کینیڈا کو ہی اپنا ٹھکانہ بنائیں گے تاہم کورونا وائرس کی وبا پھوٹ پڑنے کے سبب ا س ماہ کے اوائل میں امریکا کے اپنے شمالی سرحد کو بند کرنے سے قبل یہ جوڑا ایک پرائیوٹ طیارے کے ذریعہ کیلفورنیا پہنچ گیا تھا۔

خیال رہے کہ 38 سالہ سابق اداکارہ میگھن کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی۔ ان کی پرورش لاس اینجلس میں ہوئی اور ان کی والدہ ڈوریا راگلینڈ اب بھی وہیں رہتی ہیں۔

پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے اس سال جنوری میں برطانوی شاہی خاندان سے الگ ہوجانے اور ”مالی طورپر خود مختار ہونے کے لیے کام کرنے“ کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار 29 مارچ کو کہا تھا کہ اگر یہ جوڑا امریکا میں رہنا چاہتا ہے تو اسے اپنی سیکورٹی کے اخراجات خود برداشت کرنا ہو ں گے۔ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا تھا، ”میں برطانیہ اور ملکہ برطانیہ کا دوست اور معترف ہوں۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ ہیری اور میگھن جو برطانیہ چھوڑ چکے ہیں اور مستقل طور پر کینیڈا میں رہیں گے۔ اب کینیڈا سے امریکا آ چکے ہیں۔ امریکا ان کی حفاظت کے اخراجات نہیں برداشت کرے گا۔ انہیں اس کی خود ادائیگی کرنا ہو گی۔“

اتوار کے روز ہی ہیری اور میگھن نے ایک ٹویٹ کرکے کہا، ”وہ امریکا سے اپنے حفاظتی اقدامات کے لیے اخراجات ادا کرنے کی درخواست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور اس حوالے سے پہلے ہی نجی طور پر انتظامات کیے جا چکے ہیں۔“

Share this:
Mir Javed-ur-Rahman
Previous Post جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید الرحمان انتقال کر گئے
Next Post اٹلی: پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کی مشکلات بڑھتی ہوئیں
Italy Lockdown

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.