geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آئندہ دو ہفتے نہایت تکلیف دہ ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

April 1, 2020 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ نقل و حرکت محدود کرنے سے متعلق حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں کیونکہ ان کے بقول “یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے”۔

مبصرین کے مطابق اپنی گفتگو سے صدر ٹرمپ نے بظاہر پہلی بار یہ تاثر دیا کہ انہیں اندازہ ہو چکا ہے کہ امریکا کو کتنے بڑے اور سنگین بحران کا سامنا ہے۔

اپنی گفتگو میں صدر ٹرمپ اپنی حکومت کی تعریف سے اجتناب کرتے نظر آئے۔ لگ بھگ دو گھنٹے کی اس بریفنگ میں انہوں نے خود زیادہ بولنے کے بجائے سینیئر ماہرین کو موقع دیا کہ وہ اعداد و شمار کی مدد سے حقیقی صورتحال پر آگہی دیں۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ کی کورونا سے متعلق ایمرجنسی ٹاسک فورس کے سینیئر ارکان نے خبردار کیا کہ اگر وبا کا پھیلاؤ نہ رک سکا تو امریکا میں مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار تک جا سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے شروع میں اس بحران کے خطرات کو رد کیا اور مصُر رہے کہ امریکا جلد بازی میں کوئی انتہائی اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے معیشت کو نقصان پہنچے۔

ناقدین کے نزدیک صدر ٹرمپ نے متحرک ہونے میں تذبذب سے کام لیا جس کے بعد چند ہفتوں کے اندر امریکا نے کورونا کے کیسز اور اموات میں چین، اٹلی، اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایک ماہ پہلے تک صدر ٹرمپ کا اصرار تھا کہ کورونا ایک عام طرح کا نزلہ زکام ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا، “امریکا میں پچھلے سال سینتیس ہزار لوگ فلو کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن کہیں کوئی کاروبار بند نہ ہوا اور معیشت چلتی رہی۔”

لیکن اب جبکہ امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ اور ملک بھر میں اموات کی تعداد چار ہزار کو چھو رہی ہے تو ان کو ماننا پڑا ہے کہ کورونا کوئی عام فلو نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ “خطرناک” ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ٹرمپ کئی ہفتوں تک کورونا کے خطرات سے انکاری رہنے کے بجائے جلد اور مؤثر اقدامات اٹھاتے تو شاید ملک میں اتنی جانیں ضائع نہ ہوتیں۔

Share this:
Adil Rehman Afridi
Previous Post ایسا لگتا ہے نئی زندگی ملی ہے، عادل رحمان آفریدی
Next Post پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا بڑھنی ہے: وزیراعظم عمران خان
Imran Khan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.