geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امدادی سرگرمیاں، شفافیت اور حکومت کا کڑا امتحان

April 2, 2020 4 1 min read
Corona Support Activities
Share this:

Corona Support Activities

تحریر : اقبال زرقاش

پاکستان میں جمعرات کو 51 نئے مریض سامنے آنے بعد ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2291 ہوگئی ہے جبکہ 32 افراد اس وباء کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بھی مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے جسے اب 14 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں فوج بھی تعینات ہے۔

حکومت پاکستان نے تین اپریل سے ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن کی جزوی بحالی کا اعلان کیا ہے تاہم اندرونِ ملک پروازیں 11 اپریل تک معطل رہیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا متاثرین امدادی پیکج کا آغاز یکم اپریل سے کر دیا ہے۔ جس کے تحت پنجاب کے 25 لاکھ ضرورت مند خاندانوں کو چار ہزار روپے ماہانہ کی مالی امداد دی جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس امداد کے لیے کورونا کے خصوصی بجٹ سے دس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس سے قبل بیشتر حلقوں کی جانب سے یہ مخالفت سامنے آئی تھی کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ابھی تک وفاق کی جانب سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاون کیوں نہیں کیا گیا ہے۔ جس پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بار بار یہی وضاحت دی جارہی ہے کہ ‘مجھے ڈر ہے کہ پاکستان کا غریب اور دہاڑی دار طبقہ کورونا وائرس سے نہیں بلکہ بھوک سے مر جائے گا۔پاکستان میں تقریباً تیس فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ جبکہ ماہرین کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی معیشت اور عوام بری طر ح متاثر ہو سکتے ہیں۔

کو رونا وائرس جیسی مہلک وباء جہاں انسانی زندگیوں کو تیزی سے نگل رہی ہے وہیں معاشی طور پر بھی تمام ممالک کو مفلوج کرنے میں پیش پیش ہے۔آج ترقی یافتہ ممالک بھی اس وباء کے سامنے معاشی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دیتے ہیں وہاں پاکستان جیسے ترقی پذیر غریب ملک جو پہلے ہی معاشی پستی کا شکار ہے ،کو رونا وائرس جیسی مہلک وباء نے اسے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اس وقت تمام دنیا ایمرجنسی کی کیفیت سے دوچار ہے۔ ایک خبررساں ایجنسی کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں 9 لاکھ سے زائد افراد ا س وباء کا شکار ہو چکے ہیں خوف ہراس اور لاک ڈاؤن سے تمام معاشی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں ہیں۔پاکستان جہاں کروڑوں افراد پہلے ہی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں آج اس وباء نے ان کو سب سے زیادہ مفلوک الحال زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔ طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب دیہاتی دار طبقہ بیروزگار ہو کر گھروں میں اسیر ہو کر رہ گیا ہے ایسے مخدوش حالات میں کھانے پینے کی اشیاء تک ختم ہونے سے شدید متاثر ہے۔

حکومت نے غریب طبقہ کو ریلیف دینے کے لیے اربوں روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے تاکہ ان کی زندگیوں میں کچھ آسانیاں لائی جا سکیں۔بدقسمتی سے ہمارے ہاں ہر دور حکومت میں جب بھی کوئی آفت نازل ہوئی وہ چاہے زلزلے کی صورت میں ہو یا پھر سیلاب کی صورت ،ان مواقع پر ہمیشہ امدادی سرگرمیوں میں کوتاہیوں کے ساتھ ساتھ مالی بے ضابطگیوں کی وہ داستان سامنے آئی ہیں کہ جنہیں دیکھ کر انسانیت شرما جاتی ہے بحثیت قوم ہمارا یہ المیہ رہا ہے کہ ہم نے مفاد عامہ کی بجائے ذاتی مفادات کو ہی اہمیت دی۔ایسے میں موجودہ حکومت پر اس وقت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آنکھوں کو کھلا رکھے کیونکہ موجودہ حکومت آئی ہی اس نعرہ کے ساتھ ہے کہ وہ ملک سے کرپشن کو ختم کرے گی۔

اب وقت ہے کہ حکومت اپنے منشور کو عملی جامہ پہنانے اور ریلیف فنڈ میں کرپشن جیسی لعنت کے تمام دروازے بند کر نے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے تاکہ امدادی سرگرمیوں پر کوئی اعتراض نہ ہو سکے ورنہ ایسے مواقع پر کچھ ایسی قوتیں سرگرم عمل ہو جاتی ہیں جو حکومت کی بدنامی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔ان سنگین حالات میں حکومت نے اگر بروقت مثبت اقدامات اٹھائے تو بہتر رزلٹ سامنے آ سکتے ہیں۔گو کہ ابھی بھی کچھ سیاسی حلقوں کی طرف سے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ٹائیگر ز فورس بنانے پر اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں ریلیف فنڈ کے حوالے سے درست اعدادوشمار سے ہی مستحق افراد کا تعین کیا جاسکتا ہے اس کے لیے اس ایشو پر بھر پور توجہ کی ضرورت ہے۔موجودہ حالات میں سفید پوش طبقہ کا خصوصی خیال رکھا جانا چاہیے جو اپنا بھرم مشکل سے قائم رکھے ہوئے ہے اگر حکومت اس امتحان میں سرخرو ہو گئی تو اس میں ہی اس کی سیاسی بقا ہو گی بصورت دیگر حکومت کے لیے اس صورتحال کو کنٹرول کرنا مشکل ہو گا۔
Iqbal Zarqash

تحریر : اقبال زرقاش

Share this:
Mufti Mohammad Naeem
Previous Post تبلیغی جماعت کیخلاف پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مفتی محمد نعیم
Next Post ’جب ڈاکٹر بھی بیمار پڑ جائیں، تو مریض کون دیکھے گا؟‘
Doctor

Related Posts

US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026
Pakistan Cuts Petrol by Rs4, Diesel by Rs2 Per Litre

عوام کو بڑا ریلیف: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.