geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دنیا تنازعات سے نکل کر اپنی توانائیاں کرونا کے خلاف استعمال کرے: گوٹیرس

April 4, 2020 1 1 min read
Antonio Guterres
Share this:

Antonio Guterres

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ ہم دنیا کو تنازعات سے نکال کر ان کی تمام توانائیاں اور کوششیں کرونا وائرس کے نتیجے میں پھیلنے والی وباء کے خلاف جنگ کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ باہمی تنازعات سے باہر نکلیں اور اپنے وسائل کو کرونا کے خلاف استعمال کریں۔

‘ ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں اور یہ وباء ابھی تک عروج پر ہے۔ میں پوری دنیا کے ملکوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ لڑائیاں بند کر کے اپنی تمام توجہ اور وسائل اس عالمی وباء کے خلاف استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وبا سے نمٹنے کے لیے دُنیا میں تنازعات کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کرونا کے بارے میں خاموش ہے اور اس کا کام اس وبا کو دور کرنے کے لئے کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کرونا دنیا میں تنازعات کےخاتمے کا بہترین موقع ہے مگر بدقسمتی سے ہم اس موقعے سے فایدہ اٹھانے سے بہت دور ہیں۔ اس وقت پوری دنیا کو علاقائی تنازعات ختم کرکے ‘کوویڈ ۔19’ کے اس طوفان کا ملک کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ یہ کسی ایک ملک، قوم یا معاشرے کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مشترکہ چیلنج ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کیمرون، جمہوریہ وسطی افریقا، کولمبیا، لیبیا ، میانمار، فلپائن، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام، یوکرین اور یمن میں ہونے والے تنازعات میں شامل فریقین نے ہماری تجاویز کو قبول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف اعلانات نہیں ہمیں عملا جنگ بندی چاہیے۔ ہم متنازع علاقوں میں جاری لڑائیاں ختم کرنے پر عمل درآمد دیکھنا چاہتے ہیں۔ بہت سے تنازعات کافی پرانے ہیں اور وہ آسانی کے ساتھ حل نہیں ہوسکتے۔ اس کے علاوہ متحارب فریقین میں گہری عدم اعتمادی اور شکوک و شبہات ہیں۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کرونا وائرس 188 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب تک 53 ہزار 693 افراد کرونا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے۔ اب تک اس بیماری کا شکار ہونے والے 2 لاکھ اور 1500 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

اٹلی میں فروری کے آخرمیں وبائی بیماری کے ذریعہ پہلی موت ریکارڈ کی تھی اور اموات کے اعتبار سے اٹلی سب سے آگے ہے جہاں اب تک 14 ہزار 681 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس کے بعد اسپین میں 10 ہزار 935 اور فرانس میں پانچ ہزار 387 افراد ہلاک ہوئےہیں۔ چین جہاں یہ بیماری سب سے پہلے پھیلی ہلاکتوں اور متاثرین میں کافی پیچھے چلا گیا ہے۔ چین میں 81 ہزار افراد کرونا کا شکار ہوئے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 3322 ہے۔

کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کے اعتبار سے امریکا سب سے آگے ہے جہاں اب تک کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 39 ہزار 279 ہوچکی ہے جب کہ 5 ہزار 443 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Share this:
Boris Johnson
Previous Post میں کرونا سے لڑ رہا ہوں، عوام بھی گھروں سے نہ نکلیں: بورس جانسن
Next Post اگر قم میں بر وقت لاک ڈائون کیا جاتا تو کرونا پورے ملک میں نہ پھیلتا: ایرانی رکن پارلیمنٹ
Coronavirus in Iran

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.