geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وائرس، عالمی طاقتیں اور ہماری حکومت اور اپوزیشن

April 4, 2020April 4, 2020 2 1 min read
Coronavirus Patient
Share this:

Coronavirus Patient

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

اِس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ آج گزرتے لمحات کے ساتھ دنیا میں جاری سیریل کی بارہویں وبا کرونا وائر س ہے ۔اِس سے قبل دنیا میں گیارہ وبائی (امراض) مختلف اشکال میں نازل ہوچکے ہیں۔ جن سے کروڑوں اور اربوں اِنسان لقمہ اجل بن گئے ؛ کرونا وائرس نے ساری دنیا میں اپنی ہولناکی اور اِنسانوں کی عبرتناک موت کے پنچے گاڑلئے ہیں ، اِدھر سے اُدھر تک دوسو سے زائد ممالک اِس سے متاثرہیں۔ تو وہیں دنیا کے 40 کے قریب علاقے ایسے بھی ہیں۔ جہاں ابھی تک ایک بھی کرونا کا کیس سامنے نہیں آیاہے۔ اِس وائر س سے دنیا کا ہر اِنسان ایک خوف میں مبتلاہے ، ہر کسی کواپنی لاچارگی والی موت کے بعد تدفین کا درناک منظرکھلی آنکھوں نظر آرہاہے۔ یقینی طور پردنیا کا ہر فرد اپنے انجام سے باخبر ہے۔
مگربڑے افسوس کی بات ہے کہ ہماری قوم میں بہت سے ایسے ہیں۔ جو سب کچھ جانتے ہوئے بھی لنڈن پپو(باو ¿لے )بنے اپنے درد ناک انجام سے بے خبر ہیں۔ سب کچھ مذاق میں اُڑاکر غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کئے ہوئے ہیں۔انا اور ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔

تفتان ، تبلیغی جماعت اور لاک ڈاون کرنے اور نہ کرنے والے معاملے کو ہوا دے کر اپنی سیاست و حکمرانی اور اپوزیشن و صوبوں کو اپنی مرضی کے مطابق چلانے کی ضدوہٹ دھرمی پر قائم ہیں ۔جب کہ موجوہ حالات اور نازکت کا تقاضہ تو یہ ہے کہ اُ وپر سے نیچے تک سب کو کرونا وائر س سے مقابلے کے لئے یک جان اور یک زبان ہوکر ایک پیچ پر ہونا چاہئے تھا؛ جو کہ اَبھی تک ایسا ہوتا دِکھائی نہیں دے رہاہے۔ جا بجا محسوس ہورہاہے کہ جیسے سب ہی کروناوائرس کی اِس وبائی آزمائش سے اپنی احتیاط کرنے کی بجائے؛ صریحاََ لاپرواہی کا مظاہرہ اپنی قسمت کا لکھا سمجھ کرکر رہے ہیں ۔ایسا کرنا اور سوچنا ایک طرف خلافِ شریعت بھی ہے۔ تو دوسری جانب غیراخلاقی رویہ بھی ہے۔جس احتیاط کے کرنے کا پابند کیا جارہاہے اِس پر سب کو عمل کرناچاہئے ناکہ مذہب اور معیشت کی چادر تان کر اپنی اپنی چلائی جائے۔
بہر کیف ،دنا کہتے ہیں کہ مچھلی کو پانی نظر نہیں آتاہے۔

اِس لئے کہ وہ دن رات پانی میں رہتی ہے۔ یکدم اِسی طرح ہماری پاکستانی بھی دنیا کی عجیب قوم ہے ؛ جو 72سالوں میں خطرات میں رہنے کی عادی ہوگئی ہے ،جِسے ہمیشہ سیاست دانوں نے لولی لنگڑی جمہوریت کے ہوتے ہوئے آمریت کے خطرے سے،میری غربت میں دھنسی قوم کو غربت کے خطرے سے ،مُلک میں کرپشن واقرباءپروی کو بڑھاوادے کر کرپشن اور اقرباءپروی کے خطرے سے، بھوک وافلاس میں جکڑ کر بھوک و افلاس کے خطرے سے ہمیشہ ہی تو ہمارے سِول اور آمر حکمرانوں نے دیدہ دانستہ مُلک اور قوم کو دوسروں کی جنگ کا حصہ بنا کر دہشت گردی اورقتل و غارت گری کی بے لگامی کے خطرات کی گود میںلے کر پالاہے اور پوری پاکستانی قوم کو خطرات کا عادی بنا دیاہے۔

چنانچہ آج پاکستانی قوم نظر آنے اور نظرنہ آنے والے(بشمول کرونا وائرس جیسے) ہر قسم کے ظاہر و باطن خطرات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے۔ اِنہیں سمجھے بغیر اِن سے کھیلنے کی عادی ہوگئی ہے، حالاں کہ خطرہ ہو یا خطرات اِن کے بڑے بھیانک نتائج ہوتے ہیں، جنہیں ہمیشہ کسی ایک کی غلطی کی وجہ سے پوری قوم کو خمیازہ بھگتناپڑتاہے۔

آج کرونا وائرس کی المناکی کو سمجھے اور ناسمجھے بغیر ہماری وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے اپنے راستے پر چل رہی ہیں۔ صوبے لاک ڈاون سے ہونے والے طویل فوائد پر متفق ہیں۔ جبکہ وفاق پہلے ہی دن سے مکمل لاک ڈاون اور کرفیو کو مُلکی معیشت اور مزدور اور روزانہ اُجرت پر کام کرنے والے طبقے کے لئے زہرقاتل سمجھتاہے۔ اِس معاملے پر صوبوں کی اپنی منطق ہے۔ اور وفاق کا اپنا ہی انوکھا راگ ہے۔ایسالگتا ہے کہ اَب جیسے ہماری قوم ایک عرصے سے بے سُرے گاویوں کو برداشت کرنے کی عادی ہوگئی ہے۔

کرونا وائرس کے ایشو پر وفاقی حکومت کو صوبوں کے اچھے اقدامات اور حزبِ اختلاف کو وفاق کے غریب و مزدور طبقے کی ریلیف کے لئے اربوں کے مختص کئے جانے والے منصوبے نظرنہیں آرہے ہیں ۔گوکہ دونوں ہی جانب سے توُتواورمیں میں لگی ہوئی ہے۔
جبکہ اَب تک اِس عالمی سازش وشرارت یا آسمانی آزمائش سے نبردآزماہونے یا چھٹکارہ پانے کے لئے سِوائے مکمل و جزوی لاک ڈاون ،سوشل رابطے کو محدود کرنے ،چہرے پر ماسک لگانے، کھانسی اور چھینکتے وقت رمال اور ٹشو کے استعمال اوروقفے وقفے سے بیس سیکنڈ تک اچھے صابن سے بار بار ہاتھ دھونے ، سینیٹائزرکے استعمال کی عوام الناس کو ترغیب دینے کے پاکستان و امریکا سمیت کسی کے پاس کوئی دیر پا لائحہ عمل نہیں ہے ۔

ایسے لگتا ہے کہ جیسے کرونا وائر س کی نازل ہونے والی ناگہانی آزمائش کے سامنے پوری دنیا بے بس اور لاچارہوگئی ہے ۔دنیا کو اپنی طاقت اور حکمت سے غلام بنانے والے ممالک بھی دانستہ یا پھر مصنوعی طور پر کرونا وائرس کی تباہی پر پر ہاتھ باندھے کھڑے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ اِس کے خلاف اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے تک دنیا کی ٹھیکدار بنی عالمی اور سپر طاقتیں کچھ اچھا نہ کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔

آج ایسا کیوں ہے؟رونا وائر س سے ڈرنا نہیں سب کو لڑنا ہوگا ؛جب اِس سے لڑنے کی ہمت پیداکرلیں گے توپھرہمیں بہت جلد لگ پتہ جائے گا کہ اِس سارے معاملے کے درپردہ کس کے کیا مقاصد تھے ؟ اور کون کیا چاہتاتھا؟ دنیا پر حکومت کرنے میں کون کتنا کامیاب ہوا ہے؟ ناکامی کی دھول چاٹتے ہوئے کون اپنی طاقت اور گھمنڈ اور دورجدید کے نمرودی دعووں کا تناہوا برج زمین بوس کرچکاہے۔بہرحال، اَب انتظار کی طویل گھڑیاں بہت جلدختم ہونے کو ہیں؟ لگتاہے کہ وہ وقت آن پہنچا ہے کہ اِن سازشی زمینی نمرودی خداو ¿ں کا بُت میرا مالک ربِ کائنات اللہ رب العزت ہی اپنے قہر وغضب سے پاش پاش کرے گا ؛کیوں کہ اِس نے ہمیشہ ایسے ہی شیطان کے چیلے چانٹوں اور زمینی نمرودوں کا بیڑاغرق کیا ہے۔ جنہوں نے زمینِ خدا پر اپنی نمرودی قائم کرنے کے لئے اِنسا ن اور اِنسانیت پر تاریخ ساز مظالم کی داستانیں رقم کی ہیں۔اِس مرتبہ بھی میرا ربِ حقیقی اللہ رب العزت کرونا وائرس کو تخلیق کرنے والے نمرودی شیطانوں کو نیست ونابود کرے گا ۔

اگرچہ اِس سے اِنکار نہیں ہے کہ کروناوائرس سے متعلق ابھی تک بڑے ابہمام موجودہیں۔ کوئی اِسے طاقت ور ممالک کی دنیا بھرمیں اپنی چوہدراہٹ قائم کرنے اور اپنا یک سکہ رائج کرنے کی سازش قراردے رہاہے؛ تو کئی ایسے بھی ہیں ۔جو اِس عالمی وبا ءکو عذاب الٰہی کہہ رہے ہیں۔ غرض یہ کہ دنیا اِس کے تدراک کے لئے کچھ کرنے کی بجائے اِس بحث میں پڑکر بٹ گئی ہے کہ یہ کسی کی شرارت ہے یا عذابِ الٰہی ہے ۔؟کچھ بھی ہے؟ مگر اِتنا ضرور ہے کہ اِس بیمار ی نے زمینِ خداپر خود کو سُپر طاقت گرداننے والوں سمیت کئی کمزوراور قرضوں پر پلنے والے ممالک کے بھی پیر اُکھاڑ دیئے ہیں۔ سب کی ہوانکال گئی ہے۔

اگرکروناوائرس کسی کی شرارت ہے ؟توبس اِتنی شرارت بہت ہو گئی ہے۔آج جہاں ساری دنیا عالمِ خوف میں مبتلاہے، خواہ دنیا کے امیر ممالک ہوں کہ غریب جو بھی ہیں۔ کبھی جس نے اُوجِ ثریاپر کمند ڈال دی ہو غرض یہ کہ خواہ کوئی بھی ہے؛ اورترقی و خوشحالی ، جنگی سازوسامان اورمعدنی دولت سے مالامال سُپر طاقتیں امریکا، لندن ،فرانس ، جرمنی ،اٹلی، اسپین ،سعودی عرب ، انڈیا ، پاکستان اور دیگرغریب ممالک ہی کیوں نہ ہوں۔یہاں ہونے والے مہینوںکے مکمل یاجزوی لاک ڈاون یا کرفیوکی سی صورت حال نے معاشی و اقتصادی ڈھانچے کو زمین بوس کردیاہے۔ یا بہت سے قریب دھول ہیں۔ تووہیں اِس وائرس نے کئی معصوم اِنسانوں کو آغوشِ قبرمیں بھی پہنچادیاہے۔ اور کئی متاثرینِ وائرس بلک بلک کر سسک سسک کر اورایڑیاں رگڑ رگڑقبرکی منوں مٹی تلے جانے کے منتظرہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں کئی لاکھ ایسے بھی اِنسان ہیں۔ جو اِس مہلک اور جان لیوا وائرس سے بسترِ مرگ پر پڑے اِس وبائی وائرس سے مقابلہ کررہے ہیں۔ آج متاثرین کی تعدادتو لاکھوں میں ہے۔ مگر صحت یاب ہونے والوں کی مقدار آٹے میں مقدارِ نمک سے بھی کہیں کم ہے۔

جبکہ ماہرین طبیعات کی رائے ہے کہ کرونا وائرس جاندار نہیں ہے یہ کسی اِنسان میں منتقل ہوکر جاندار ہوجاتا ہے۔آج صرف ضرورت اِس امر کی ہے کہ بس ہجوم اور سوشل رابطے میں احتیاط برتی جائے تو اِس وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے ۔مرنے کے امکانات تو کسی بھی وقت کسی بھی بیماری اور حوادث سے بھی ہیں۔مگر ہر معاملے میں احتیاط کی جائے ؛تو مرنے سے زیادہ زندگی کا تناسب ہے ۔بس کروناوائرس سے محتاط رہنے والی آگاہی حاصل کی جائے؛ اور ماہرین طبیعات اور چین کے تجربات سے سیکھا جائے۔ اور اُن احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے؛جو بتائی جارہی ہیں۔ تو کروناوائرس کو اِس کی موت مارسکتے ہیں۔ ورنہ ہماری ذراسی بے احتیاطی اور قسمت کے لکھے پر عمل کرنے والا ہمارا عمل یقینی طور پر ہمیں لاچارگی والی موت کے منہ میں دھکیل دے گا۔ اور متاثرہ شخص اپنی ہی بے احتیاطی اور غلطیوں کی وجہ سے آغوشِ قبر میں منوں مٹی تلے خود چلا جائے گا۔
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
Pray
Previous Post میری دنیا میری مرضی
Next Post پاکستان تو سلامت رہے گا
Coronavirus

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.