geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرکٹرز کے میڈیا سے تعلقات پر ماضی کے بڑے کھلاڑیوں کا دلچسپ مذاکرہ

April 6, 2020 1 1 min read
Ramiz Raja, Waqar Younis and Mushtaq Ahmed
Share this:

Ramiz Raja, Waqar Younis and Mushtaq Ahmed

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) لاک ڈاؤن کے دوران ماضی کے تین عظیم کھلاڑیوں رمیز راجا، وقار یونس اور مشتاق احمد نے سینیئر صحافیوں کے ساتھ کھلاڑیوں اور صحافیوں کے تعلقات کے عنوان سے ایک مذاکرے میں اپنے تجربات بتائے۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ اس فیلڈ میں ہمیں ذمہ داری کے ساتھ اپنے کرکٹرز کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانا ہے لیکن کھلاڑیوں کے ساتھ میل ملاپ میں حدود کا تعین اور اپنے پیشہ وارانہ کاموں میں تفریق پیدا کرنے ضرورت ہے کیوں کہ جب کھلاڑی تعلقات بنائے گا تو وہ غیر جانب داری سے رپورٹنگ نہیں کرسکے گا۔

صحافیوں کے مطابق کھلاڑیوں اور صحافیوں کے تعلقات ضروری ہیں لیکن اس میں حدود کا تعین بھی لازمی ہے۔

ماضی کے عظیم فاسٹ بولر اور موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی آنے کے بعد صحافت میں تیزی نظر آرہی ہے، دور جدید کی صحافت فاسٹ اور فیوریس ہے، ہر روز چونکا دینے والی اور سنسنی خیز خبر کے حصول میں لگ رہا ہے کہ اصل صحافت کھو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور صحافیوں میں اعتماد کا رشتہ ہوتا ہے لیکن سنسنی خیز خبر کے حصول میں صحافیوں نے کھلاڑیوں کے اشتراک سے ڈریسنگ روم کی باتیں بھی میڈیا کی زینت بنا دیں، میڈیا اور کرکٹرز میں ہمیشہ لو اینڈ ہیٹ ریلیشن ہوتا ہے اور حدود کا تعین کرکے یہ سوچا جائے کہ کہاں سے آپ کی عزت پر حرف آئے گا۔

وقار یونس نے کہا کہ اس میں میڈیا کا قصور کم ہے، میڈیا ہاؤسز کی جانب سے بڑی خبروں کے لیے دباؤ ہوتا ہے جبکہ سابق کرکٹرز میڈیا پر بیٹھ کر جو الفاظ استعمال کرتے ہیں، وہ ان کی شایان شان نہیں ہوتے۔

عمران خان جب ہمارے کپتان تھے، تو میڈیا کی پرواہ نہیں کرتے تھے: رمیز راجا
سابق کپتان اور مشہور کمنٹیٹر رمیز راجا نے کہاکہ صحافی کو بے باک، نڈر اور غیر جانب دار ہونا چاہیے، صحافت کو ایجنڈے کی بنیاد پر نہیں کرنا چاہیے اور عمران خان جس دور میں ہمارے کپتان تھے، وہ میڈیا کی پرواہ نہیں کرتے تھے لیکن وہ مختلف وقت تھا حالیہ دور میں میڈیا طاقتور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ کھلاڑی میڈیا کو استعمال کرتے ہیں، حالیہ دنوں میں صحافیوں میں معلومات کی کمی ہے اور ہر کوئی ہیڈ لائنز اور بریکنگ نیوز کا پیچھا کررہاہے۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ایک دور وہ تھا جب ڈان بریڈ مین کرکٹ کھیلتے تھے اور صحافی بھی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر میچ کور کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اقدار تبدیل ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فیملی کی تربیت کھلاڑی کے کیریئر میں اہم ہوتی ہے، عمران خان کہتے تھے کہ گھر ،گاڑی اور پیسے کے پیچھے نہ بھاگو جب آپ اچھا کریں گے تو تینوں چیزیں آپ کے پیچھے بھاگیں گی، کرکٹرز کو کسی کا کندھا استعمال کرنے کے بجائے رول ماڈل بننا ہوگا اور دکھاوا نہیں آپ کاکام اہم ہے۔

اس دوران وقار یونس نے موجودہ کھلاڑیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ میچور نہیں ہیں، سوشل میڈیا پر آنے والی باتوں کو رات بھر سوچتے ہیں اور اسی سوچ میں صبح گراؤنڈ پہنچ جاتے ہیں لہٰذا سوشل میڈیا سے اجتناب برتنے کی ضرورت ہے۔

رمیز راجا نے مزید کہا کہ پاکستانی صحافت میں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ چند لوگ کام کرتے ہیں اور اکثریت گپ شپ میں مصروف ہوتی ہے، گراؤنڈ میں میچ چل رہا ہوتا ہے اور صحافی میدان کی جانب پشت کرکے گپیں لگانے میں مصروف ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ میڈیا والے فاصلے رکھیں، میں بھی صحافت اور پرنٹ میڈیا میں آنا چاہتا ہوں لیکن میں کرکٹرز کے ساتھ فاصلے رکھ کر کام کرنے کا حامی ہوں، یہ پاور فل میڈیم ہے لیکن اس کا استعمال درست کرنے کی ضرورت ہے، حقائق لکھیں اور اس کے ردعمل سے نہ ڈریں جبکہ کچھ نئے لکھنے والے بہت اچھے ہیں اور نئے لوگ آئیں گے تو مقابلہ بڑھے گا۔

انگلش میڈیا نے مجھ سے اسامہ بن لادن کے بارے میں سوال پوچھ لیا تھا: مشتاق احمد
ماضی کے مشہور لیگ اسپنر اور پی سی بی اکیڈمی کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ آج کی صحافت بریکنگ نیوز والی صحافت ہے، اسی لیے کئی بار میڈیا پر پیسے لینے اور مراعات لینے کے سنگین الزامات لگتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں 6 سال انگلش ٹیم کے ساتھ رہا، ہمیں میڈیا کے سامنے جانے سے پہلے بریف کیا جاتا تھا اور کئی بار انگلش میڈیا بھی حدود پار کرجاتا تھا، اسی طرح ایک بار مجھ سے اسامہ بن لادن کے بارے میں سوال پوچھ لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا انصاف کے تقاضے پورے کرے اور اپنی ملازمت کی پرواہ کیے بغیر حق اور سچ کو رپورٹ کرے، عمران خان جب کپتان تھے وہ میچ کے بعد شام کو سینیئر صحافیوں کے ساتھ بیٹھ کر ان سے باتیں کرتے تھے کیونکہ ایک دوسرے پر اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت تھی۔

مشتاق احمد نے کہا کہ جب وقار یونس ہیڈ کوچ تھے، میں بھی ان کے ساتھ تھا اور وہ اکثر کھلاڑیوں کو کہتے تھے کہ ڈریسنگ روم کی کہانیاں میڈیا میں نہ پہنچاؤ مگر بدقسمتی سے یہ روش تبدیل نہ ہوسکی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں اوسط درجے کا کرکٹر 10 سے 12 سال اس لیے کھیل جاتا تھا کیوں کہ وہ کھیل پر فوکس کرتا تھا لیکن آج حالات مختلف ہیں۔

Share this:
Maya Ali
Previous Post مایا علی نے قرنطینہ میں مزیدار چاکلیٹ بسکٹس تیار کرلئے
Next Post یو اے ای:کرونا وائرس کے 294 نئے کیسوں کی تصدیق،کل تعداد 1798
UAE

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.