geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی کمیشن کی صدر کا یورپ کے لیے ’مارشل پلان‘ کا مطالبہ

April 6, 2020 1 1 min read
Corona Deaths
Share this:

Corona Deaths

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین کے کمیشن کی جرمنی سے تعلق رکھنے والی خاتون صدر اُرزُولا فان ڈیئر لاین نے کورونا وائرس کے بحران کے تناظر میں یورپی معیشت کی جلد بحالی کے لیے ایک ’مارشل پلان‘ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

فان ڈیئر لاین نے کہا کہ کورونا وائرس اور اس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووِڈ انیس نے جس برے طریقے سے یونین کے رکن ممالک کی معیشتوں کو متاثر کیا ہے، اس کے بعد پوری یورپی یونین کی اقتصادی بحالی کے لیے رکن ممالک کے قومی بجٹ منصوبوں میں نئی وسیع تر سرمایہ کاری لازمی ہو گئی ہے۔

اس سے قبل اسپین کے وزیر اعظم نے بھی یہ کہہ دیا تھا کہ یورپی یونین کی معیشت کو اس وقت ‘جنگ کے دور کی معیشت‘ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، جس کے بعد اقتصادی بحالی کے ایک فوری لیکن جامع پروگرام کی ضرورت ہو گی۔

اس سلسلے میں متعدد یورپی رہنماؤں نے جس پروگرام کا مطالبہ کیا ہے، ان کے مطابق وہ اپنی مقصدیت میں تقریباﹰ ویسا ہی ہونا چاہیے، جیسا دوسری عالمی جنگ کے بعد مغربی یورپی ممالک کی معیشتوں کی بحالی کے لیے امریکا نے ‘مارشل پلان‘ کے نام سے شروع کیا تھا۔ تب اس پروگرام پر 1948ء سے لے کر 1952ء تک عمل کیا گیا تھا۔

یورپی کمیشن کی صدر فان ڈیئر لاین نے جرمن اخبار ‘وَیلٹ اَم زونٹاگ‘ میں آج شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں لکھا، ”ہمیں یورپ کے لیے ایک مارشل پلان کی ضرورت ہے۔‘‘

ساتھ ہی یورپی یونین کے انتظامی بازو کی جرمن سربراہ نے مزید لکھا کہ اب یورپی بجٹ اس طرح ترتیب دیا جانا چاہیے کہ وہ کورونا وائرس کے باعث پید اہونے والے بحرانی حالات کے تدارک کے لیے نپے تلے انداز میں مددگار ثابت ہو سکے۔

اُرزُولا فان ڈیئر لاین کے مطابق، ”آج ہمیں اربوں یورو کی جس نئی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، وہ نہ صرف یورپی باشندوں کی مختلف نسلوں کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھی گی بلکہ اس طرح اس بلاک کے رکن ممالک میں ایک ‘برادری اور ایک بڑے یورپی خاندان‘ کا حصہ ہونے کے احساس کو بھی تقویت دی جا سکے گی۔‘‘

یورپی کمیشن کی صدر سے قبل جرمن اخبار فرانکفُرٹر الگمائنے سائٹُنگ میں شائع ہونے والے اپنے ایک اداریے میں اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے بھی یورپ کے لیے ایک نئے مارشل پلان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا تھا، ”یورپ کو ایسے کسی نئے مارشل پلان کے علاوہ ایسے فوری اقدامات بھی کرنا چاہییں، کہ جیسے اسے فی زمانہ جنگی حالات کا سامنا ہو۔‘‘

ہسپانوی سربراہ حکومت نے لکھا، ”اگر کورونا وائرس کے لیے کوئی سرحدیں نہیں ہیں، تو پھر یورپی معیشت کی بحالی اور اس کے لیے مالی وسائل مہیا کرنے کے عمل کی بھی کوئی حدیں نہیں ہونا چاہییں۔‘‘

پیدرو سانچیز کے مطابق، ”یہی بحران ایک بہت مضبوط یورپ کی تعمیر نو کا بہترین موقع بھی ہے، جسے ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘

Share this:
American Scientist
Previous Post رواں برس کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن نظر نہیں آتا، امریکی سائنس داں
Next Post کیا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ‘شوگر مافیا‘ کو سزا ملنے والی ہے؟
Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.