geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک میں کورونا سے مزید 4 اموات، ہلاکتیں 47 اور مریضوں کی تعداد 3157 ہو گئی

April 6, 2020 0 1 min read
Coronavirus in Pakistan
Share this:

Coronavirus in Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 47 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3157 تک جا پہنچی ہے۔

اتوار کو پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سے کے پی میں 2 جبکہ پنجاب اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

سوات میں کورونا سے 2 اموات
خیبرپختونخوا کی وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ سوات کے رہائشی 2 افراد کورونا وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔

ملک میں اب تک کورونا سے ہونے والی 47 ہلاکتوں میں سے 16 ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 15، پنجاب میں 12، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

آج کورونا کے کیسز کی صورتحال

ملک بھر میں اتوار کو 389 کیسز سامنے آئے جن میں سے پنجاب میں 293، سندھ میں 51، خیبرپختونخوا میں 33، بلوچستان میں 6، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 3، 3 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 3157 ہوگئی ہے۔

پنجاب

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم پی ڈی ایم اے پنجاب نے 5 بجے تک کے اعداد و شمار میں صوبے میں مہلک وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

دوسری جانب پنجاب میں اتوار کو مزید 293 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1380 ہو گئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق 600 عام شہریوں، 443 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 309 زائرین سینٹرز اور 28 قیدیوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق صوبے میں وائرس سے متاثرہ 6 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں اتوار کو ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی گئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 تک جاپہنچی ہے جس میں سے 13 ہلاکتیں کراچی اور 2 حیدر آباد میں ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 51 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 881 ہوگئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں 37، لاڑکانہ میں 6، حیدر آباد میں 4، نوشہروفیروز میں 2 جبکہ سکھر اور سجاول میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔

سندھ میں آج مزید کئی مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا وائرس سے 123 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں بھی اتوار کو کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 78 ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں بھی اتوار کو مزید 3 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

وزیر صحت آزادکشمیر ڈاکٹرنجیب نقی کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق میرپور سے ہے جنہیں آئسو لیشن میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مریضوں سے رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کی وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ سوات کے رہائشی 2 افراد کورونا وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 33 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 405 ہوگئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ صوبے میں مزید 32 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد مجمعی تعداد 62 ہوگئی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق 9 ڈاکٹروں سمیت 54 افراد میں مقامی طور پر کورونا وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی جب کہ 32 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اتوار کو سرکاری طور پر کسی کیس کی تصدیق نہیں کی گئی اور متاثرہ مریضوں کی تعداد مجموعی تعداد 206 ہے۔

گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 9 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس کسی کو نہیں چھوڑتا، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی باتوں پر یقین نہ کریں اور کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدبیریں اپنائے رکھیں۔

لاہور میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کو خبردار کیا کہ کورونا وائرس کسی کو نہیں چھوڑتا، لوگ سوشل میڈیا کی غلط باتوں پر دھیان نہ دیں۔لوگ پاگل پن کرکے اپنے آپ کومشکل میں نہ ڈالیں، اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ کورونا سے پاکستانیوں کو کچھ نہیں ہوگا۔

25 اپریل تک کوروناکیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے: حکومتی رپورٹ
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے عام،سنگین اورتشویشناک کیسز کی متوقع تعداد سےبھی سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔

14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں 23 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

مسافر ٹرینیں بند، بین الاقوامی فلائٹ آپریشن جزوی بحال
وزارت ریلوے نے 24 مارچ کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں ٹرین آپریشن معطل کر رکھا ہے جو پہلے 31 مارچ تک بند رکھا گیا لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں 14 اپریل کی توسیع تک ٹرین آپریشن بھی معطل رہے گا البتہ پی آئی اے کو جزوی طور پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔

کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلیے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تدفین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں جس میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تدفین میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق خاندان کے افراد اور دوست ایک میٹر کے فاصلے سے جنازے کو دیکھ سکتے ہیں لیکن لاش کو ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی چوم سکتے ہیں۔

جانیے: کورونا وائرس کوئی بائیولوجیکل ہتھیار ہے یا کسی سازش کا نتیجہ؟
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سازشی نظریات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ جیو نیوز نے ان سوالات کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔ یہاں کلک کریں۔۔

کورونا جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار
اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کی موجودہ صورت حال جنگ عظیم دوئم کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورت حال کا منظر پیش کر رہی ہے۔

Share this:
Indian Army
Previous Post بھارتی فوج نے 24 گھنٹوں میں 9 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
Next Post چینی کمپنی کا بلوچستان کیلئے 4 کروڑ روپے کے طبی سامان کا عطیہ
Crores Medical Supplies

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.