geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس، جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار

April 7, 2020 1 1 min read
Prisoners
Share this:

Prisoners

تحریر : اقبال زرقاش

ہمارے ملک کا کوئی شعبہ زندگی ایسا نہیں کہ جہاں غفلت لاپرواہی اور بے ضابطگیوں کی ایک سے بڑھ کر ایک انوکھی داستان ہمیں سننے کو نہ مل رہی ہو .بحثیت قوم ہم جس پستی کی جانب گامزن ہیں اس کے نتائج بھی پورے معاشرے کے ایک ایک فرد کو بھگتا پڑ رہے ہیں اور ہم نے اس ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل رکھا ہے. حالیہ کورونا وائرس جیسی مہلک وباء نے جہاں ہر پاکستانی کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے وہیں ہماری جیلوں میں پابندِ سلاسل قیدیوں کی حالت زار بھی ناقص انتظامات کی وجہ سے قابل رحم ہے .حالیہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہمارے ملک کی جیلوں میں قید افراد میں اگر کورونا وائرس کی وباء پھیل گئی تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آ سکتے ہیں جہاں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو ایک ہی جگہ بھیڑ بکریوں کی طرح رکھا ھوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں اس وقت 33 فیصد سے زائد اضافی قیدیوں کو پابندِ سلاسل رکھا ہوا ہے جن میں 2100 قیدی پہلے ہی مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہیں اگر ایسے حالات میں کوئی ایک کورونا وائرس کا شکار قیدی جیل میں آتا ہے تو وہ پوری جیل کے قیدیوں کی جان کو خطرے سے دوچار کر سکتا ہے ۔کچھ ذرائع سے یہ رپورٹس بھی آرہی ہیں کہ 28 کے قریب قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدق ہو چکی ہے ۔

ملک بھر کی 117 جیلوں کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہاں 60 سال سے زائد عمر کے 1527 قیدی موجود ہیں جن میں 1184 خواتین بھی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔ پنجاپ اور کے پی کے کی جیلوں کے بارے میں یہ بھی خبر ملی ہے کہ وہاں جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی اپنی مائوں کے ہمراہ اپنے ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔ایسے مخدوش حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ جیلوں میں قید تمام افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بڑے انسانی المیے سے بچا جا سکے .بدقسمتی سے ھمارے ہاں کسی دور حکومت میں بھی جیلوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیے کبھی سنجیدگی سے لیا ہی نہیں گیا البتہ جب کبھی ہمارے سیاستدانوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑتی ہے تو میڈیا پر اُن دنوں ایک شور برپا ہو جاتا ہے کہ جیلوں کے اندر برے حالات کا سامناہے اور جیل کی عمارتیں مخدوش حالت میں ہیں، بارش میں چھت ٹپک رہی ہے وغیرہ وغیرہ۔

یہ چند دن کا شوروغوغا اٹھتا ہے اور پھر ان کی ضماتیں ہو جاتی ہیں یا پھر کسی بیماری کا عزر گھڑ کر یہ ھسپتالوں کے وی آئی رومز میں چلے جاتے ہیں۔ بعض اوقات ان کے گھر ہی سب جیل کا درجہ حاصل کر لیتے ہیں جہاں وہ پر آسائش اسیری کے مزے لوٹتے ہیں ایسے حالات میں یہ کب چاہیں گے کہ عام آدمی کو جیلوں میں جو مشکلات ہیں ان کا ازالہ کیا جائے۔ عالمی انسانی حقوق کے قوانین حتی کہ ہمارے مذھب اسلام میں بھی قیدیوں کے حقوق کے بارے واضع احکامات موجود ہیں اس لیے جیل میں اسیر افراد کی دیکھ بھال اور تمام انسانی حقوق ان کو میسر ہونے چاہیں۔ جیلوں میں تمام قید افراد گناہ گار نہیں ہوتے ان میں بیس سے تیس فیصد افراد وہ بھی ہوتے ہیں جن کو اپنے مخالفین نے

جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے سلاخوں کی زینت بنایا ہوتا ہے۔ جیل کے اندر ملزموں اور مجرموں کے درمیاں بھی تفریق کی ضرورت ہے جب تک کسی ملزم پر جرم ثابت نہیں ہو جاتا اس وقت تک اس کو جیل میں مجرم قیدیوں کی طرح نہ رکھا جائے بلکہ ان کو بہتر سہولیات میسر ہونی چاھیے قیدیوں کی اصلاح کے حوالے سے بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

انسان پیدائشی طور پر بہت سی خصوصیات لے کر آتا ہے ماحول ان خصوصیات کو سنوارتا بھی ہے اور بگاڑتا بھی ہے۔ اگر ماحول اچھا مل جائے تو برے بھی اچھے بن جاتے ہیں اور کانٹوں میں بھی پھولوں کی رعنائی آجاتی ہے اگر ماحول ٹھیک نہ ہو تو نیک ماں باپ کی اولاد بھی بگڑ کر معاشرے کے لیے وجہ شرم بن جاتی ہے گویا انسان بنیادی طور پر اپنے ماحول کی پیداور ہے اور گردوپیش کے اندھیرے خلقی صلاحیتوں کے نور کو بھی دھندلا دیتے ہیں مجلس, ماحول اور صحبت کے اثرات لاشعوری طور پر قلب و نظر کا حصہ بن جاتے ہیں اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ جیل میں قیدیوں کو بہتر ماحول میسر ہو جہاں پر ان کی اصلاح ہوسکے نہ کے وہ جیلوں سے مزید بگاڑ پیدا ہو جو معاشرے کے لیے ناسور بن جائے ۔اس لیے حکومت کو چاھیے کہ وہ جیلوں کی مخدوش حالات زار پر خصوصی توجہ دے اورقیدیوں کی صحت کے حوالے سے جو خدشات ظاہر ہورہے ہیں ان کا فوری نوٹس لے۔
Iqbal Zarqash

تحریر : اقبال زرقاش

Share this:
Islamabad
Previous Post اسلام آباد میں پہلی ہلاکت، سب سے پہلے کورونا میں مبتلا ہونیوالی خاتون جاں بحق
Next Post یہ کس کی آہوں کا اثر ہوا ہے؟
Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.