geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بنگلہ دیش کے بانی مجیب الرحمان کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی

April 12, 2020 1 1 min read
Sheikh Mujibur Rahman
Share this:

Sheikh Mujibur Rahman

بنگلہ دیش (اصل میڈیا ڈیسک) بنگلہ دیش کے بانی رہنما شیخ مجیب الرحمان کے قاتل ایک سابق فوجی افسر کو اتوار بارہ اپریل کو علی الصبح پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم مبینہ طور پر بھارت میں روپوش رہا تھا، جسے گزشتہ ہفتے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔

شیخ مجیب الرحمان کو 1975ء میں ایک فوجی بغاوت کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ اس جنوبی ایشیائی ملک کے بانی رہنما کے قتل کا مجرم عبدالماجد ایک سابق فوجی افسر تھا، جسے آج اتوار بارہ اپریل کو صبح سویرے ڈھاکا کی مرکزی جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

اسے سنائی گئی سزا پر عمل درآمد سے قبل مجرم کی جمعہ دس اپریل کو اس کی بیوی اور چار دیگر رشتہ داروں سے آخری مرتبہ ملاقات بھی کرا دی گئی تھی۔

اس آخری ملاقات سے قبل بنگلہ دیش کے صدر محمد عبدالحمید نے جمعرات نو اپریل کو مجرم عبدالماجد کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی تھی۔

مجرم عبدالماجد کو منگل سات اپریل کے روز ملکی دارالحکومت ڈھاکا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی گرفتاری کو ملکی وزیر داخلہ اسدالزمان خان نے سال رواں کے دوران ‘بنگلہ دیش کے لیے سب سے بڑے تحفے‘ کا نام دیا تھا۔ مجرم کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ برس ہا برس تک ہمسایہ ملک بھارت میں چھپا رہا تھا۔

عبدالماجد کو ملکی فوج کے تقریباﹰ ایک درجن دیگر سابق افسران کے ہمراہ 1998ء میں ملک کی ایک عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ پھر 2009ء میں بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے بھی ان کے خلاف فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ عبدالماجد کے ساتھی مجرموں میں سے پانچ کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے چند ماہ بعد ہی سزائے موت دے دی گئی تھی۔

آج سے تقریباﹰ پینتالیس سال پہلے فوج کی طرف سے اقتدار پر قبضے کی خونریز کوشش کے دوران شیخ مجیب الرحمان اور ان کے خاندان کے اکثر افراد مارے گئے تھے۔ ان کی بیٹی شیخ حسینہ البتہ اس حملے میں بچ گئی تھیں۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے ملک کی وزیر اعظم چلی آ رہی ہیں۔

شیخ مجیب الرحمان کے قتل کے بعد اقتدار میں آنے والی متعدد ملکی حکومتوں نے عبدالماجد کو کئی مختلف سفارتی عہدوں پر تعینات بھی کیا تھا۔ اس سلسلے میں شیخ مجیب کے قتل اور اقتدار پر قبضے کے بعد ڈھاکا میں بننے والی پہلی حکومت نے ایک ایسا قانون بھی منظور کر لیا تھا، جس کے تحت شیخ مجیب کے قاتلوں کو ان کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی سے تحفظ مل گیا تھا۔ یہ قانون 1996ء میں اس وقت منسوخ کر دیا گیا تھا، جب شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی شیخ حسینہ ملکی وزیر اعظم بنی تھیں۔

موجودہ بنگلہ دیش ماضی میں مشرقی پاکستان کہلاتا تھا، جس نے 1971ء میں نو ماہ تک جاری رہنے والی جدوجہد کے بعد متحدہ پاکستان میں سابقہ مغربی پاکستان سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے آزادی حاصل کی تھی۔ بنگلہ دیش کی آزادی کے لیڈر شیخ مجیب الرحمان ہی تھے، جو بعد میں اس نوآزاد ریاست کے بانی کہلائے۔

Share this:
5 G
Previous Post کورونا وائرس اور فائیو جی: ہالینڈ میں بھی ٹاورز پر حملے
Next Post پنجاب کی 11 کروڑ آبادی کیلئے سرکاری اسپتالوں میں صرف 130 وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف
Ventilators

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.