geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: تمباکو نوشی کم نہیں، مکمل ترک کر دینے وقت ہے

April 13, 2020April 13, 2020 0 1 min read
Smoking
Share this:

Smoking

کورونا وائرس پھیپھڑوں پر حملہ آور ہوتا ہے اور سگریٹ پینے والے افراد کے پھیپھڑے پہلے ہی متاثر ہو چکے ہوتے ہیں۔ اسی لیے کئی طبی ماہرین سگریٹوں اور دیگر تمباکو مصنوعات کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر دنیا کے بیشتر ممالک میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔ زیادہ تر دفاتر بھی بند ہیں، ملازمتیں یا تو ختم ہو چکی ہیں یا پھر لوگ گھروں میں بیٹھ کر کام کر رہے ہیں۔

اگر آپ تمباکو نوش ہیں، گھر بیٹھے بیٹھے موجودہ صورت حال سے اکتا چکے ہیں، تو یقیناﹰ آپ نے سگریٹ پینے میں اضافہ کر دیا ہو گا؟ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ دنیا بھر میں ذہنی دباؤ کی موجودہ کیفیت کے دوران سگریٹ، حقہ، ای سگریٹ، شیشہ اور چرس جیسی کئی نشہ آور اشیاء کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

لیکن رکیے، یہ وقت زیادہ سگریٹ پینے کا نہیں، بلکہ اسے کم کرنے یا مکمل طور پر ترک کر دینے کا وقت ہے۔ کیوں کہ سگریٹ یا ایسی دوسری مصنوعات کا استعمال کرنے والے افراد خود کو دوہرے خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ جرنل آف کلینیکل میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق تمباکو نوش افراد کے کسی بھی وائرل انفیکشن میں مبتلا ہو جانے کے امکانات عام لوگوں کی نسبت کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر انفلوئنزا کا وائرس تمباکو نوشوں کو عام لوگوں کی نسبت چھتیس فیصد زیادہ لاحق ہوتا ہے۔

کورونا وائرس پھیپھڑوں پر حملہ آور ہوتا ہے اور سگریٹ پینے والے افراد کے پھیپھڑے پہلے ہی متاثر ہو چکے ہوتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سگریٹ اور اس جیسی دیگر مصنوعات استعمال کرنے والے افراد کے کووِڈ انیس مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات دیگر افراد کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔

اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سگریٹ پینے والے افراد کے ہاتھ پر اگر کورونا وائرس موجود ہو، تو سگریٹ پینے کے باعث وائرس کے ان کے منہ تک پہنچ جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں حقہ، شیشہ اور چرس پینے والے افراد عام طور پر اسے دوسرے افراد کو بھی دیتے ہیں۔ یوں کورونا وائرس کے ایک شخص سے دوسرے تک پھیل جانے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

متعدد طبی مقالوں میں یہ بات بھی بتائی گئی ہے کہ تمباکو نوشی نہ صرف پھیپھڑوں کی کارکردگی کو منفی انداز میں متاثر کرتی ہے، بلکہ اس سے جسم کا مدافعتی نظام بھی کمزور ہو جاتا ہے۔

صرف سگریٹ ہی نہیں، شیشہ، حقہ اور گانجا پینے والے افراد کے پھیپھڑوں کی کارکردگی کم ہوتی ہے، اور سانس کی نالی بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے ایسی عادات میں مبتلا افراد بھی اگر کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو جائیں، تو ان کے شدید بیمار ہو جانے کا امکان بھی بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔

پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد کو سگریٹ پینا فوری طور پر ترک کر دینا چاہیے۔

ڈاکٹر چغتائی نے بتایا کہ کووِڈ انیس کے جان لیوا ثابت ہونے میں جو عوامل زیادہ کارفرما ہوتے ہیں، ان میں بڑی عمر اور زیادہ وزن کے ساتھ ساتھ تمباکو نوشی کا کردار بھی نمایاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پچاس سال سے زیادہ عمر کے ایسے افراد جو دس برس سے زیادہ عرصے سے سگریٹ پی رہے ہوں، ان میں عموماﹰ ‘پلمونری ایمفائزیما‘ نامی طبی حالت پیدا ہو جاتی ہے، اور ایسے افراد اگر کووِڈ انیس میں مبتلا ہو جائیں، تو ان کے زندہ بچ رہنے کے امکانات بہت ہی کم رہ جاتے ہیں۔

تمباکو نوشی ترک کر دینے کا مشورہ دیتے ہوئے ڈاکٹر چغتائی نے یہ بھی بتایا کہ عادی اسموکرز سگریٹ چھوڑ دینے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی اشیاء کھانے پینے سے بھی اجتناب کریں۔

Share this:
Boris Johnson
Previous Post برطانیہ: وزیر اعظم بورس جانسن کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا
Next Post کورونا وائرس: سری لنکا میں مسلمانوں کی میتیں جلانے پر اشتعال
Coronavirus in Sri Lanka

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.