geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زبان غیرذریعہ تعلیم کیوں؟

April 16, 2020April 16, 2020 1 1 min read
language
Share this:
language
language

تحریر : محمد پرویز بونیری

میرے ایک دوست نے سائنس میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے اورکئی سال ملازمت کی تلاش میں گھاٹ گھاٹ کاپانی پی کر اچھاخاصا دانشوربھی بن چکاہے۔موصوف کووالدین کی دعائوں اور مسلسل کوششوں سے سرکاری ملازمت کے لئے زائد العمری سے قدرے سال ڈیڑھ سال قبل درس وتدریس سے متعلقہ نوکری مل ہی گئی ، مگرجوفرائض منصبی انکے حصے میں آئے ، وہ انکے تعلیمی معیار کے شایان شان نہ تھے۔ انہوں نے اپنے سائنسی علوم کی روشنی سے وطن عزیز میں ایک دیا تک روشن نہ کرسکا، حالانکہ سائنس پڑھنے سے قبل انہوں نے کشش ارضی سے باہر نکل کر لامتناہی فضائوں میں پرواز کرنے اورخلائی کروں کو چھونے کے خواب دیکھے تھے۔پرائمری اورمڈل میں مادری اورقومی زبان میں تعلیم حاصل کی جبکہ اسکے بعدزبان غیر سے واسطہ پڑا۔ انگریزی سے طبعی مناسب نہ ہونے کی وجہ سے اس زبان میں کماحقہ دسترس حاصل نہ کرسکے، اردومیں توکمزوری کے خودمعترف تھے البتہ پشتو بڑی روانی سے بولتے ہیںاورہرقسم کے موضوعات پر بحث مباحثہ میں پیش پیش رہتے ہیں۔ سرکاری نوکری ملنے کے بعدقیافے اورگفتگوسے بڑے پائے کے دانشورلگنے لگے، لہذا جہاں کہیں مجلس میں کوئی دوست حالات حاضرہ پر اپنانقطہ نظربیان کرتے ، توموصوف فوراًاپناردعمل اختلاف رائے کی صورت میں شروع کردیتا۔

پرسوں میرے ساتھ ایک مجلس میں بیٹھے تھے کہ ا چانک اپنی تنقید کے توپوں کارخ میری طرف کردیا ۔ مجھ سے کہنے لگے ، آپ اردوزبان کوذریعہ تعلیم بنانے کے حق میں کیوں ہیںحالانکہ میرے علم اورتجربے کے مطابق انگریزی سے بہترکوئی زبان علوم کے حصول کاحق ادانہیں کرسکتی۔میں نے کہا!جناب دنیاکی کوئی قوم اپنی زبان کے سواکسی دیگرزبان میں حقیقی معنوں میں تعلیم حاصل نہیں کرسکتی۔ موصوف اپنی بات پربضدتھے کہ دنیاکے تمام سائنسی علوم انگریزوں کے مرہون منت ہیں اورانکی ہی زبان میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ میں نے کہاکہ دنیاکے تمام سائنسی علوم انگریزوں کے مرہون منت بالکل نہ ہیں بلکہ زیادہ ترسائنسی علوم یونانی ، لاطینی ، جرمنی اور فرانسیسی زبانو ں سے انگریزوں نے ترجمہ کرکے اس سے مستفید ہوتے ہیںجبکہ دورجدید میں چین، روس، جرمنی ، اٹلی، فرانس اورجاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی اپنی زبان میں اپنی قوم کو تعلیم دیتے ہیں اور ترقی کے سفرمیں سب سے آگے ہیں۔

موصوف کہنے لگے کہ آپ کچھ بھی کہے ، مگرسائنس کی زبان انگریزی ہی ہے۔میں نے کہاکہ یہ انگریزی کی برکت ہے کہ ہم سائنس بھی اس مقصدکے لئے پڑھتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح امتحانات پاس کرکے ڈگری حاصل کریں اوراس کی بنیادپر کہیں نوکری مل جائے جبکہ اس سے آگے ہم سائنس سے مستفید ہونے کاسوچ بھی نہیں سکتے ،حالانکہ علوم کی اصل روح کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی زبان میں تعلیم حاصل کرسکے۔میری باتوں سے موصوف کے اوپر چڑھاہوادانشوری کارنگ ایسے اترگیا،جیسے جنگل کے حقیقی بادشاہ کی کہانی میں گیدڑکی شناخت ہوگئی تھی۔اپناعلمی رعب جمانے کے لئے مجھ سے الٹے سیدھے سوالات پوچھناشروع کئے۔

موصوف کے پہلے سوال سے ہی ان کاعلمی معیارمعلوم ہوتاہے ، پوچھنے لگے کہ موبائل انگریزوں کی ایجادہے توچلیں آپ اردومیں موبائل کانام بتائیں۔میں زیرلب مسکرایا،معمولی سے تامل کے بعدمیں نے کہاکہ جناب موبائل فرانسیسی زبان کالفظ ہے ،جوکہ لاطینی زبان کے لفظ موبیلس سے بناہے۔ چلیں آپ انگریزی زبان میں موبائل کامتبادل بتائیں۔ میراسوال پوچھناکیاتھاکہ انکے چہرے کارنگ بدل گیااورانکاعالمانہ اندازاب جارحانہ ہوتاگیا۔ لاجواب ہوگئے توکہنے لگے کہ آپ کچھ بھی کہہ دیں مگرسائنس کی زبان انگریزی ہی ہے۔اسکے بعدجب دلیل کاسہاراختم ہواتوذاتیات پر اترآئے کہنے لگے ”تم نے کسی یونیورسٹی سے ریگولرتعلیم حاصل نہیں کی ہے ، اسلئے تمہاراتجربہ کم ہے جبکہ میں نے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہے اورمیراتجربہ تم سے زیادہ ہے ، اس لئے میں کہتاہوں کہ انگریزی کے بغیرسائنس کاعلم حاصل نہیں کیاجاسکتا۔” میں نے ہنستے ہوئے انکاشکریہ اداکیااور کہاکہ وہ درست فرمارہے ہیں ، مگراسے اپنامطالعہ بڑھانے کے لئے کتب بینی کامشورہ دیا۔

ہم سائنس پڑھتے ہیں، میڈیکل اورقانون وغیرہ کی تعلیم حاصل کرتے ہیں ، مگرہماراعلمی معیاردنیاکی دیگرقوموں کے مقابلے میں کمزورہوتاہے، اسکی اصل وجہ زبان ِ غیرمیں حصول تعلیم ہے،جس کی وجہ سے ہم علوم کی اصل روح سمجھنے سے قاصرہوتے ہیں۔ہمارے سامنے کئی مثالیں موجودہیں۔ پاکستان کے دینی مدارس میں تمام علوم اردومیں ترجمہ شدہ ہیں اوربڑے بڑے علمائے کرام اس سے مستفیدہوتے ہیںاوربحمداللہ پاکستانی علمائے کرام دینی علوم پرکماحقہ دسترس رکھتے ہیں، جس کی اصل وجہ انہوں نے اپنی زبان میں علوم حاصل کئے ہیں ۔ کسی غیرزبان میں کوئی علم حاصل نہیں کرسکتابلکہ رٹالگاکراچھاخاصاطوطابن سکتاہے۔ اگرہم نے سائنس اورٹیکنالوجی کے میدان میں دنیاکی ترقی یافتہ قوموں کامقابلہ کرناہے توہمیں اپنی نسل کو اپنی زبان میں تعلیم دینا ہوگی ۔ اپنی زبان میں تعلیم دیکر ہم ہرشعبہ زندگی میں ماہرین ، علماء فضلا ، دانشور اورسائنس دان پیداکرسکتے ہیں، ورنہ لکیرکے فقیر اچھے خاصے پڑھے لکھے ڈگری ہولڈرہی پیدا ہونگے۔
MP Khan

تحریر : محمد پرویز بونیری

Share this:
Malik Mohammad Waheed
Previous Post پروفیسر ملک محمد وحید نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر 50 کِٹس سوٹ، 2500 سرجیکل ماسکس، محکمہ صحت جہلم کو عطیہ کیا
Next Post مساجد کی بندش پر علماء نے اپنی تجاویز رکھ دی ہیں، مفتی محمد نعیم
Mufti Mohammad Naeem

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.