geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں باجماعت نماز اور تراویح کی مشروط اجازت

April 18, 2020 2 1 min read
Namaz
Share this:

Namaz

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے علماء کے ساتھ مشاورت کے بعد بیس نکاتی احتیاطی ہدایات کا اعلان کر دیا۔ ان متفقہ تجاویز کے تحت ملک میں مساجد کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

صدر عارف عالوی اور علماء کے اتفاق رائے پر مشتمل فیصلے کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز کلورین سے صاف کیے گئے فرش پر ادا کی جائے گی اور مسجد میں قالین یا دریاں نہیں بچھائی جائیں گی۔ مساجد کے احاطے میں مجمع لگانے سے پرہیز کیا جائے گا۔ نماز کی صف بندی میں نمازیوں کے درمیان کم از کم دو افراد کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔

اسی طرح بچوں، ضعیف اور بیمار افراد کو گھر پر عبادت کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وضو، سحری، افطاری اور دیگر عبادات گھر پر ہی کریں۔ اگر نماز کے لیے مسجد جائیں تو ماسک پہن کر جائیں۔

حکومتی اعلامیے سے یہ واضع نہیں کہ یہ محض مشورے ہیں یا ایسی سرکاری ہدایات جن پر عمل یقینی بنایا جائے گا۔

پاکستان میں پچھلے چند ہفتوں کے دوران کئی مساجد نے بارہا کھلے عام لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باجماعت جمعہ نماز کا اہتمام کیا۔ اس کی سب سے واضع مثال اسلام آباد میں قائم لال مسجد ہے، جہاں گذشتہ روز بھی نماز جمعہ باجماعت ادا کرائی گئی لیکن وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور انتظامیہ بے بس نظر آئی۔

واضع رہے کہ سعودی عرب اور کئی دیگر مسلم ممالک نے کورونا کی عالمی وبا کے باعث باجماعت نماز اور رمضان کے دوران مساجد میں تراویح پر پابندی کا اعلان کر رکھا ہے۔ لیکن پاکستان میں منگل کو مذہبی حلقوں نے حکومت کو دھمکی دی تھی کہ وہ رمضان کے آتے مساجد کھولنے جا رہے ہیں۔

ہفتے کو مساجد سے متعلق اعلان سے قبل صدر علوی نے چاروں صوبوں کے گورنر، چیف سیکریٹری اور مختلف مکاتب فکر کے علما کے ساتھ ویڈیو کانفرنس پر اجلاس کیا۔

ٹی وی پر حکومتی فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ بیس نکاتی احتیاطی ہدایات پر عمل یقینی بنانا صرف آئمہ اور حکومت کی نہیں بلکل ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ان متفقہ تجاویز کی پاسداری نہ کی گئی تو پھر حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتی ہے۔ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ بعض علاقوں کے مخصوص حالات کے پیش نظر مختلف پالیسی اختیار کی جا سکتی ہے۔

پاکستان میں ہفتے کی شام تک کووڈ انیس کے کیسز کی تعداد سات ہزار چھ سو سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات ایک سو چوالیس ہو چکی ہیں۔ صحت کے ماہرین کو خدشہ ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی اور رمضان کے دوران اجتماعات سے یہ صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے۔

Share this:
USA Coronavirus
Previous Post امریکا میں لاک ڈاؤن مخالف احتجاج، ٹرمپ کی حمایت
Next Post کورونا لاک ڈاؤن: فضائی آپریشن کی بندش میں 30 اپریل تک توسیع
PIA

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.