geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا بحران: کیا سیاست دانوں پر عوامی اعتماد کم ہو گیا؟

April 21, 2020 0 1 min read
Pakistan Coronavirus Lockdown
Share this:

Pakistan  Coronavirus  Lockdown

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ایک سروے میں کووڈ انیس کے خلاف کام کرنے والے ملکی اداروں پر عوامی اعتماد کا جائزہ لیا گیا، جس کے نتائج کے مطابق ڈاکٹروں اور طبی عملے پر اس اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے لیکن سیاست دانوں پر عوامی اعتماد میں کمی آ گئی ہے۔

دنیا کے نوے ملکوں میں کام کرنے والے مارکیٹ ریسرچ کے عالمی ادارے آئی پی ایس او ایس نے پندرہ سے سترہ اپریل کو کیے جانے والے ایک ملک گیر سروے میں پاکستان بھر کے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین کی ایک منتخب تعداد سے پوچھا تھا کہ کیا آپ کے خیال میں کورونا کی عالمی وبا کے دوران ان اداروں پر عوام کے اعتماد میں کمی آئی ہے یا اضافہ ہوا ہے؟

اس سوال کے جواب میں ہر دس میں سے آٹھ پاکستانیوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر میڈیکل اسٹاف پر ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بھر میں صرف سات فی صد لوگ ایسے تھے، جن کا کہنا تھا کہ طبی عملے پر ان کے اعتماد میں کمی آئی ہے۔

اناسی فی صد لوگوں کے خیال میں رینجرز، اٹھاون فی صد لوگوں کی رائے میں پولیس، انچاس فی صد عوام کے مطابق میڈیا اور چالیس فی صد لوگوں کے مطابق وفاقی حکومت اور سینتیس فی صد لوگوں نے صوبائی حکومتوں کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاں کورونا وائرس کی وبا کے دوران ان پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا (تینتیس فی صد) ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اکتیس فی صد) اور سیاست دانوں (انتیس فی صد) کے بارے میں عوامی اعتماد میں اضافے کی بات کرنے والے لوگ ایک تہائی یا اس سے بھی کم تھے۔

پندرہ فی صد لوگوں کا خیال تھا کہ سوشل میڈیا پر عوامی اعتماد میں کمی آئی ہے۔ این ڈی ایم اے پر عوامی اعتماد کے کم ہونے کی بات کرنے والے لوگوں کی تعداد بائیس فی صد تھی، سیاست دانوں پر عوامی اعتماد کی کمی کے حق میں بتیس فی صد افراد نے رائے دی۔ عوام کی بقیہ تعداد کا یہ خیال تھا کہ ان اداروں کے حوالے سے عوام کے اعتماد میں کمی آئی ہے اور نہ ہی اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے سامنے آنے والی رائے بڑی حد تک قابل فہم ہے لیکن عوام کی ایک بڑی تعداد کا یہ سمجھنا کہ این ڈی ایم اے پر عوامی اعتماد میں اضافہ نہیں ہوا ہے یا اس میں کمی آئی ہے قدرے حیران کن ہے۔ شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو کہ این ڈی ایم اے کے اقدامات بڑی حد تک براہ راست عوامی رابطوں سے متعلق نہیں ہیں۔

ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا تھا کہ وہ اس سروے کے نتائج سے جزوی طور پر اتفاق کرتے ہیں۔ ان کے خیال میں سیاست دانوں کے حوالے سے عوامی رائے شاید اس وجہ سے بھی ہو سکتی ہے کہ سیاست دانوں نے کورونا کی وبا کے دوران بھی سیاست نہیں چھوڑی۔

عارف نظامی کے بقول سندھ کے چیف منسٹر اور آزاد کشمیر کی حکومت کے علاوہ کورونا کے خلاف مہم میں مجموعی طور پر سیاست دانوں کی سنجیدگی نظر نہیں آئی، اس لیے عوامی اعتماد متزلزل ہوا۔

نظامی نے مزید کہا، ”وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کے معاملے پر کنفیوزن کا شکار رہی، سندھ نے ٹائیگر فورس کو ماننے سے انکار کر دیا، عمران خان اپوزیشن کو آن بورڈ لینے میں ناکام ہو گئے، انہوں نے اپوزیشن کی میٹنگ میں اپنی تقریر سنا کر چلے جانے کو ترجیح دی، بلاول اور شہباز شریف نے اپوزیشن نہ کرنے کا کہا لیکن ان کے ترجمان بھی الزامات اور جوابی الزامات کا شکار ہو گئے۔ اس طرح بھانت بھانت کی بولیاں سننے میں آتی رہیں اور عوام کو یہ پیغام گیا کہ ملک کے سیاست دان دکھ کی اس گھڑی میں بھی عوامی مفاد کے لیے اکھٹے نہ ہو سکے۔ ‘‘

اس سروے میں سامنے آنے والے دیگر نتائج کے مطابق پاکستان میں ہر چھ میں سے ایک پاکستانی کو یہ خوف لاحق ہے کہ اگلے چھ مہینوں میں اس کی ملازمت ختم ہو جائے گی۔ اور اس خوف کی شدت صوبہ خیبر پختونخواہ میں زیادہ ہے۔

نتائج کے مطابق پاکستان میں لوگ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے زیادہ تر چہرے پرماسک استعمال کرنے اور ھاتھ دھونے پر انحصار کر رہے ہیں لیکن ابھی بھی چھپن فی صد پاکستانی ایسے ہیں جو ہجوم والی جگہوں پر جانے سے نہیں کتراتے۔

فرانسیسی ادارے آئی پی ایس او ایس کے اس سروے کے مطابق دس میں سے آٹھ لوگ اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ رمضان کے مہینے میں مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام پہلے کی طرح ہونا چاہیے۔

Share this:
Coronavirus Media
Previous Post نیا کورونا وائرس، میڈیا اور قابل اعتماد معلومات: تبصرہ
Next Post کراچی میں اموات کی شرح میں اضافہ، کیا سبب کورونا ہی ہے؟
Deaths in Karachi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.