geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپ کو اتحاد کی ضرورت ہے، پوپ فرانسس

April 23, 2020 1 1 min read
Pope Francis
Share this:

Pope Francis

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) پوپ فرانسس نے یورپ پر زور دیا ہے کہ ’بھائی چارے پر مبنی اتحاد‘ کو دوبارہ سے قائم کرنے کی کوشش کریں۔ نئے کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والے اقتصادی مسائل کے مشترکہ ردعمل پر یورپی ممالک شدید قسم کے اختلافات کا شکار ہیں۔

یورپی یونین کی سربراہی سمٹ سے قبل پوپ فرانسس نے کہا کہ دراصل یہی اقدار یورپ کے بنیادی اصولوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہ اس مخصوص وقت میں یورپی اقوام میں اتحاد کی زیادہ ضرورت ہے۔ یورپی یونین کے رہنما جمعرات کے دن ویڈیو کانفرنس کریں گے۔

عالمی سطح پر اس نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے شکار افراد کی تعداد پچیس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ تریسٹھ ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔ یورپی ملک اسپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار سو پینتیس افراد نئے کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے۔ اس یورپی ملک کی وزارت صحت نے بدھ کے دن بتایا کہ یوں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اکیس ہزار سات سو سے زائد ہو گئی ہے۔ تاہم اس ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے شرح اموات میں کمی ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت اسپین میں اس عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ آٹھ ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

جرمنی میں کووڈ انیس میں متاثرہ افراد کی تعداد میں گزشتہ روز کے دوران بائیس سو کا مزید اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ یوں اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے بدھ کے دن بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو سو اکیاسی افراد ہلاک ہوئے۔ یوں جرمنی میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار آٹھ سو سے زائد ہو گئی ہے۔

امریکا کے ہیلتھ چیف رابرٹ ریڈ فورڈ نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے لیے یہ زیادہ تباہ کن ہو گا کیونکہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر موسمی نزلہ زکام کے سیزن میں آئے گا۔ انہوں نے امریکیوں سے کہا کہ وہ اس حوالے سے پہلے سے ہی تیار رہیں اور ضروری طبی ہدایات پر عمل کریں۔ امریکا میں اس وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ لاکھ ہو چکی ہے جبکہ چوالیس ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جو کسی بھی ملک میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔

فلپائن کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز نئے کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 422 ڈاکٹر اور 386 نرسز بھی شامل ہیں۔ بدھ کے دن محکمہ صحت نے تازہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں چھبیس ہیلتھ ورکرز ہلاک ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملکی شعبہ صحت عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی کوشش میں ہے۔ فلپائن میں اس وقت کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد چھ ہزار سات سے زائد ہو چکی ہے۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post ہمارے بحری جہازوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والی ایرانی کشتیوں کو تباہ کردیں گے: ٹرمپ
Next Post انسداد کورونا ویکسین: جرمنی میں انسانوں پر تجربات کی اجازت
Experiments

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.