geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سلیمانی کے قتل کے بعد امریکا نے خامنہ ای کی رہائش گاہ پر بمباری کا منصوبہ بنایا تھا

April 26, 2020 1 1 min read
Ayatollah Ali Khamenei
Share this:

Ayatollah Ali Khamenei

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی فضائیہ کے سربراہ امیر علی حازہ زادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال جنوری کے اوائل میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بغداد میں امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی رہائش گاہ پر بمباری کا منصوبہ بنایا تھا۔

خیال رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار عسکری کارروائیوں کی ذمہ دار تنظیم’فیلق القدس’ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو تین جنوری 2020ء کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر ایک ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس آپریشن میں عراق کی الحشد ملیشیا کے ایک کمانڈر مہدی المہند سمیت کئی دوسرے جنگجو بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

اس واقعے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا اور دونوں ملک جنگ کے دھانے پرآگئے تھے۔

ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر قاسم سلیمانی کے قتل کا جواب دیا گیا تو امریکا ایران میں 52 ثقافتی مقامات کوبمباری سے نشانہ بنائے گا۔ امریکا کے اس منصوبے میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تہران میں موجود رہائش گاہ بھی شامل تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کو خبردار کیا تھا کہ وہ جوابی کارروائی سے باز رہے ورنہ ایران میں باون اہم ثقافتی مراکز کو بمباری سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے تاہم امریکی صدر کی طرف سے ان اہداف کی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

ایران نے امریکی دھمکی کو نظر انداز کرتے ہوئے 8 جنوری کو عراق میں امریکا کےزیرانتظام دو فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے جن میں ایک سو سے زاید امریکی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

حاجی زادہ کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کی طرف سے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے بعد 400 دوسرے اہداف کا بھی تعین کیا گیا تھا۔ اگر امریکا مزید کاروائی کرتا تو اس کے بعد اس کے 400 مراکز کو نشانہ بنایا جاتا۔

آٹھ جنوری کی رات کو ایران میں یوکرین کا ایک مسافر طیارہ ایرانی میزائل حملے میں تباہ ہوگیا تھا۔ ایران نے اسے انسانی غلطی قراردیتے ہوئے یوکرین سے معافی بھی مانگی ہے۔ اس ہوائی جہاز پرعملے سمیت 176 افراد سوار تھے جو سب ہلاک ہوگئے تھے۔

Share this:
Iraq Iran Border
Previous Post عراق کا ایران کے ساتھ سرحدی گذرگاہیں بدستور بند رکھنے کا فیصلہ
Next Post سعودی عرب ميں اب کسی کو کوڑے نہيں مارے جائيں گے
Saudi Arabia Flogged

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.