geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اور عرب دنیا کا رد عمل

April 27, 2020 3 1 min read
Muslims in India
Share this:

Muslims in India

تحریر : میر افسر امان

بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی انتہا ہو گئی ہے۔ جب کانگریس کی حکومت تھی تو بھی مسلمانوں پر ایسے ہی مظالم ہوتے تھے۔ اب دہشت گردآر ایس ایس کی دھم چھلا ،بے جی پی ( بھارتیہ جنتا پارٹی) کی حکومت میں دہشت گرد مودی جب پہلے وزیر اعلیٰ گجرات ،دو بار بھارت کے وزیر اعظم کے دور میں تو انتہا بھی کراس کر چکی ہے۔ اصل میں ہندو مذہب میں مسلمانوں کو ملیجھ یعنی( ناپاک )سمجھا جاتا ہے۔ اپنے ہی ہم وطنوں کوشودر ،یعنی سب سے نیچی قوم کہتے ہیں۔ ان کے متعلق ان کا مذہب کہتا ہے کہ یہ برہما کے پیر سے پیدا ہوئے ہیں۔ ان پر ہرطرح کے مظالم جائز ہیں۔ یہ ہنددئوں کی مذہبی مقدس کتاب ”منو سمرتی” میں درج ہیں۔ا س کے مطابق شودروں کو حیوانوں سے بھی نیچے کادرجہ دیا ہوا ہے۔مسلمان کہاں کی مولی ہیں؟ہندوستان پر مسلمانوں کی حکومت کے ڈر کی وجہ سے متعصب ہندو روکے ہوئے تھے۔ مسلمانوں کے دور حکومت میںہندوسماج میںاسی کم درجے، اسلام میں انسانوں کی برابری کی تعلیم اورمسلمان حکمرانوں کی رواداری کی وجہ کروڑوں ہند ومسلمان ہو گئے تھے۔

بھارت میں متعصب حکمرانوں نے ایسی فضا پیدا کر دی ہے کہ متعصب ہندو مسلمانوں کو غدار کہتے ہیں۔ بات بات پر پاکستان چلے جانے کے تعنے دیتے ہیں۔ آر ایس ایس کے مرکزی لیڈر اعلان کرتا ہے کہ بہت جلد بھارتی مسلمانوں کو ہندو بنا لیا جائے گا یا بھارت سے نکال دیا جائے گا۔بے جی پی کے لیڈر سبراینیم حال ہی میں ایک بیرونی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے آئین کے مطابق مسلمان دوسرے درجے کے شہری ہیں۔یہ ایسا ہی ہے جیسے باہر سے آئے ہوئے آریاوں نے پہلے ہندوستان پر قبضہ کیا۔ پھر ہندوستان کی قدیم آبادی داراوڑوں کو مار مار انہیں اپنی بستیوں سے باہر نکال دیا اور ان سے سڑکوں پرجھاڑو دینے اور باتھ روم صاف کرنے پر لگایا۔ پھر انہیں دوسرے سے بڑھ کر چھوتے درجے کا شہر ی ، یعنی شودر بنا دیا تھا۔

کررونا وائرس سے پہلے بھارت میںناجائز شہریت بل کے خلاف پورے بھارت میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس پربے جی پی کے ایک مرکزی لیڈر کہتے ہیں دیش کے غداروں (مسلمانوں )کو گولی مار دو۔ امت شاہ وزیر داخلہ پولیس کو کہتا ہے کہ اتنے زورسے کرنٹ چھوڑو کہ شائین باغ میں شہریت کے خلاف مظاہرہ کرنے والی خواتین پر اس کااثر ہو۔ دہشت گرد موددی پولیس کو کہتا ہے مظاہرین کو لباس سے پہچانو۔آر ایس ایس کی ایک میٹینگ کی وڈیو سوشل میڈیا میںوائرل ہوئی، جس میں کارکنوں کو ہدایات دی جا رہی ہے کہ شہریت کے قانون پر جو لوگ بھی مظاہرہ کریں ان کے گھر جلا دو۔ ان کو کو قتل کر دو۔ یہی کچھ پھر دہلی میںآر ایس ایس کے غنڈوں نے کیا۔مسلمانوں کے گھر، دکانیں مساجدجلا دیں گئیں۔

ساٹھ سے زیادہ مسلمان شہید ہوئے۔ پورے بھارت میں متعصب ہندوئوں کو آر ایس ایس کے بنیادی رکن، ہٹلر مزاج دہشت گرد مودی اور اس کے حکومتی اہل کاروں نے اُکسا دیا ہے ۔ کسی بھی بے گناہ مسلمان کو ہجوم گھیر لیتا ہے اور ”جے شری رام” کے نعرے لگانے پر مجبور کرتے ہیں۔پھر لاٹھیاں مار مار کر شہید کر دیتے ہیں۔ایسے درجنوں کیس سامنے آ چکے ہیں۔گائے کا گوشت کھانے کے شک میںکسی کو شہید کر دیا جاتا ہے۔ بعد میںتحقیق سے ثابت ہوتا کہ مرنے والے کے فریج میں بکرے کا گوشست تھا ،گائے کا گوشست نہیں تھا۔ اب کررونا وائرس کے بین الاقوامی عذاب کے موقعہ پر تبلیغی جماعت کے بے ضرر کارکن ظلم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ نظام الدین تبلیغی مر کز سے نکلے ہوئے تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو ملک بھر میں کررونا پھیلانے کے جرم میں پکڑا جا رہا ہے۔تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہواہے ۔انہیںگرفتار کے جیل ڈالنے کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس دوران جب تبلیغی جماعت کے کارکنوں کے کررونا ٹیسٹ کیے گئے تو وہ منفی نکلے۔پھر بھی مقامی اور غیر ملکی تبلیغی جماعت کے کارکنوں کورہا نہیں کیا گیا۔بھارت کاگودی میڈیا حکومت کی ہاںمیں ہاںملانے میں ایک دوسرے آگے بڑھنے کی دوڑ میں لگا ہوا ہے۔ بھارت کی ایک ہسپتال نے مسلمانوں کے علاج کرنے سے منع کر دیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی ٹارگیٹ کلنگ کی جارہی ہے۔ آٹھ ماہ سے کشمیر میں لاک ڈائون ہے۔ کشمیر کے بچے دودھ کو اور عام آبادی، ادویات اور اناج کو ترس رہی ہے۔اب بھارت کے انسانیت پسند ،ایک سو ایک ریٹارئرڈ بیروکریٹس نے مودی حکومت کو خط لکھا ہے کہ صرف ایک مذہب (اسلام)کے لوگوں کو بدنام کرنا بند کریں۔ مظالم کی ایک لمبی فہرست ہے کس کس کوبیان کیا جائے۔

پاکستان کی نا اہلی ، نواز شریف کی فارن پالیسی کی کمزوری اور مودی کی کامیاب سفارت کاری سے عرب دنیا اب تک خاموش تھی۔ بلکہ او آئی سی کی میٹینگ میں پاکستان کی مخالفت کے باوجود بھارت کو مبصر کا درجہ دیا گیا تھا۔مودی حکومت کے دوران پہلی بار عرب میں بت پرست بھارت کا مورتیوں سے سجا مندر بھی بنا۔مگر جب بھارت میں

٢
مسلمانوں پر متعصب ہنددئوں کے مظالم کی انتہا بھی کراس کر گئی تو ان مظالم پر اب عرب دنیا سے رد عمل سامنے آناشروع ہو گیا ہے۔ دبہی کی شہزادی مونا کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ ہمارے ملک میں لاکھوں بھارتی ہندو کمائی کرکے بھارت بھیج رہے ہیں۔ جبکہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کی جارہی ہے۔ میں ان مظالم کے خلاف حکومت سے بات کروں گی۔ امان حکومت نے اپنے ٹیویٹ میں بھارت میں مسلمانوں پر ظلم بند کرنے کا کہا ہے۔ ورنہ ملک میں دس لاکھ بھاتیوں کو نکال دیں گے۔اسی طرح کا بیان سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر کا بھی سامنے آیا ہے۔کویت، قطراور متحدہ امارات سے بھی ایسے ہی بیان سامنے آئے ہیں۔ہم ایک صحافی ہونے کے ناتے بھارت کے کئی چینلوں کا مشاہدہ کرتے رہتے ہیں۔بھارت کا سارا گودی الیکٹرونک میڈیا جھوٹ اور تعصب پھیلا رہا ہے۔ صرف ایک این ڈی ٹی وی چینل کے پرائیم ٹائیم شو کے” روش کمار” ٹی وی اینکر ہے، جو مسلمانوں کے خلاف زیادتیوں کو کھل کر بیان کر تا ہے ۔

اس پروگرام میں انصاف اور حق کی بات کی جاتی ہے۔دہشت گرد مودی کی مسلم دشمنی پالیسیوں پر گرفت بھی کی جاتی ہے۔ دبہی میںبھارت کے سفیر نے اپنے ملک کو یہ ٹویٹ کیا کہ جہاں پچاس سال سے بھارتی رہ رہے ہیں۔حکمران طبقہ ان کی دیوالی کے موقعہ پر ہنددئوں کی خوشیوں میں شریک بھی ہوتا رہا ہے۔ان ممالک میں بھارت میڈیا کو کھلی اجازت ہے۔جہاںجو ہندو اسلامو فوبیا کا شکار ہو گئے ہیں، ان کو ان ممالک کے قوانین کا احترام کرنے کی ہدایات جاری کرنا چاہیے۔ تاکہ یہ مسلمانوں کے خلاف مہم سے اجتناب کریں۔ اس پر مودی نے بیان جاری کیا کہ بھارت میں بہت سے مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں کسی سے بھی مذہب، ذات اور زبان کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔ مگر مودی کی طرف سے اس بیان کے باوجود بھارتی پارلیمنٹ نے مسلمانوں کے خلاف شہریت کا قانون پہلے ہی پاس کر دیا ہے۔ اس سے انہیں ووٹ دینے کے حق سے محروم کرنے کی سازش ہے۔ کیامتعصب مودی نے یہ بل واپس لیا؟ یہ تو ہاتھی کے دانت کھانے کے اوردیکھانے کے اور والی بات ہے۔

صاحبو!ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو رک جاتا ہے۔ خون پھر خون ہے بہتا ہے تو تھم جاتا ہے۔ہٹلر کی جان نشین دہشت گرد آر ایس ایس کا بنیادی کارکن، بھارت کا دہشت گرد وزیر اعظم د موددی اور کتنا ظلم کرے گا۔ بلاآخر تھک جائے گا۔ بھارت کے پچیس کروڑ سے زیادہ مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق قائم کرنا چاہیے۔ مودی کے مظالم کا صبر سے مقابلہ کرنا چاہیے۔کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ ہمدردانہ اور پشتیبان کاکردار ادا کرنا چاہیے۔بہتر مسلمان بننے کی کوشش کرنا چاہیے۔ بت پرستوں ہنددئوں کو توحیدی بنانے اور انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔ اللہ ضرور اپنے نیک بندوں کی سنتا ہے ۔ اللہ کا شکر ہے کہ اب عرب دنیا سے ٹھنڈھی ہوا کا ایک جھونکا آیا ہے۔ باقی دنیا کے مسلم حکمران بھی جلد بھارت کے مسلمانوں کے حق میں بولیں گے۔ اللہ کی لاٹھی میں دیر ہے اندھیر نہیں۔ ایک نہ ایک دن د نیا کا ضمیر بھی ضرور جاگے گا۔ اللہ آپ کا مدد گار ہو آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Inflation
Previous Post کیا منافع خور حکومت کی دسترس میں نہیں
Next Post چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور و میونسپل کمشنر کی ہدایت پر فیومیگیشن ٹیمیں مکمل طور پر متحرک
D.M.C EAST

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.