geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حالات قابو میں نہیں ہیں !

April 30, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : شیخ خالد زاہد

وقت کو اگر آپ نہیں گزاریں گے تو یہ آپ کو گزار دیگا، اس بات کا مطلب وقت پر سمجھنا بہت ضروری ہے کیونکہ جب یہ بات خود سمجھ آتی ہے اس وقت ، وقت اپنی قدر و منزلت بہت حد تک کھو چکا ہوتا ہے ۔ دور جدید میں وقت کو بڑی اہمیت دی جاتی رہی ہے ۔ گوکہ وقت کی اہمیت سے کسی کو اختلاف نہیں لیکن اس اہمیت کو حقیقی معنوں میں بہت ہی کم لوگ سمجھ پائے شائد یہی وجہ رہی ہوگی کہ بہت ہی کم لوگ دنیا کی نظروں اپنا خاص مقام بنا سکے ہیں ۔ یوں قدرت نے وقت کی اہمیت کو مسلمہ قراد دیا جس کا منہ بولتا ثبوت نمازوں کی پابندی ، سحر خیزی کی افادیت اور وقت پر سوجانے کے فائدے ۔ وقت کی اہمیت کو سمجھنا بھی ہر ایک کا فن نہیں ہے ۔ کچھ لوگوں کی کامیابی وقت پر کئے گئے فیصلوں میں پوشیدہ ہوتی ہے لیکن یہ امر بھی خاطر میں رکھا جائے کہ یہ لوگ اللہ کے مقرب ہوتے ہیں یا قربت تلاش میں ڈھکے چھپے کوششیں کرتے رہتے ہیں ۔ نامعلوم کلیئے کامیاب زندگی گزارنے کے بنائے جا چکے ہیں اور ایک سے بڑھ کر ایک ماہر ان کلیات کی بھرپور نشر و اشاعت اپنا دائمی حق سمجھ کر کر رہا ہے ۔ یہ ایک الگ حقیقت ہے کہ ان لوگوں کی نجی زندگیاں انکے گفتار سے مختلف تصور کی جاتی ہیں اور اس حقیقت پر مبنی نہیں ہوتیں جو وہ دوسروں کو دیکھا رہے ہوتے ہیں ۔ ان کی باتوں میں سے اکثریت وہ ہوتی ہیں جن کا وجود اگر روئے زمین پر ہوتا بھی ہے تو کہیں انتہائی پوشیدہ ۔ خود کو وقت کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا بھی کہیں کی بہادری یا انسان ہونے کی دلیل نہیں ہے ، لیکن ہر انسان کی زندگی میں ایسا وقت ضرور آتا ہے جب وہ سب کچھ جو کچھ ہورہا ہوتا ہے ہونے کیلئے چھوڑ دیتا ہے ۔

کرونا وائرس نے دنیا کو جیسے قید کر لیا ہے ، بڑی بڑی معیشتیں بحران کا شکار ہوگئی ہیں اور دنیا اس ششو پنج میں مبتلاء ہے کہ وہ معیشت کو بچائے یا پھر انسانی زندگیوں کو محفوظ بنائے ، دوسری سب سے بڑی پریشانی جو دنیا کو یکساں لاحق ہونے جا رہی ہے وہ ہے بھوک کی جس کا براہراست تعلق معیشت سے ہے ۔ آج یہ کہنا بجا ہے کہ دنیا نے اپنی کر کے دیکھ لی لیکن وہ اس حد تک اپنی کر گئی کہ کائنات کے خالق و مالک کو اپنی سمجھ کیمطابق کہیں پیچھے چھوڑ گئی ، شائد کائنات کو چپکے چپکے اپنے بس میں کرنے کی سازش کے قریب پہنچ رہا ہو ۔ ہم سب نے اس قوم کا واقعہ بھی پڑھ یا سن رکھا ہے کہ وہ علم کی یعنی جاننے کی حدوں کو چھو چکے تھے جب اللہ رب العزت نے حضرت جبرائیل ;174; کوساحل سمندر پر کھیلتے ہوئے ایک بچے کہ پاس بھیجا اور اس سے سوال کرنے کو کہا کہ بتاءو جبرائیل ;174; اس وقت کہاں ہیں اس کم عمر بچے نے ریت پر حساب کتاب لگایاپھر کھڑا ہوا اپنے اطراف میں دیکھا آسمان کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا اور گویا ہوا کہ جبرائیل ;174; یا تو آپ ہیں یا پھر میں ، رب کائنات نے زمین کو پلٹنے کا حکم دیا اور اس قوم کو نیست و نابود کر دیا ۔ اس واقعے کی مطابقت رکھنے والی جھلکیاں ہم دور حاضر میں دیکھ رہے ہیں اور گمان کیا جاسکتا ہے کہ علم کی بھلے ہی وہ معراج نا ہو وہ زاویا نا ہو لیکن عداد و شمار کا علم ایسے ہی کسی مقام پر پہنچا ہوا ہے ۔ لیکن کیا وجہ ہوئی کہ زمین کو پلٹنے کا حکم نہیں دیا گیا جبکہ ایسی جھلکیاں تو دیکھائی جاتی رہی ہیں جسے ہم زلزلوں سے تشبیہ دے سکتے ہیں اور کتنے ہی خوفناک زلزلے روئے زمین کو قریب تھے کہ پلٹ دیتے ، سونامی جیسے طوفانوں نے زندگیوں کو بلکل تہس نہس کر کے رکھ دیا لیکن ابھی تک دنیا کو اس طرح سے مکمل ختم نہیں کیا گیا ہے جس طرح سے دیگر اقوام کو کیا گیا ۔ دو باتیں سمجھ میں آرہی ہیں ایک تو یہ کہ اللہ رب العزت کی قدرت کو تسلیم کر لو اور دوسری اہم ترین بات یہ ہے کہ ہ میں امت ِ محمدی ﷺ ہونے کی وجہ سے حاصل مرتبہ بھی رکاوٹ بنا ہوا ہے انشاء اللہ یہ رکاوٹ بنے رہے گی اللہ کے مقرب بندے زمین کے اناج پیدا کرنے کا سبب بنے رہینگے، بارشیں برستی رہینگی ، مدنیات ملتے رہینگے غرض یہ کہ زندگی گزارنے کی قدرتی اشیاء کا تسلسل کچھ کمی کیساتھ جاری رہیگایہاں تک کہ وہ آخری وقت آن پہنچے گا جسکا اللہ نے وعدہ کر رکھا ہے ۔

دنیا مسلسل ہاتھ پیر مار رہی ہے، اپنی جدیدیت سے کام لینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس کرونا نامی وائرس کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہی ہے ، دنیا تو اسی ششوپنج سے باہر نہیں نکل پارہی کہ یہ سیاسی وائرس ہے ، دہشت گرد وائرس ہے یا پھر خدا کا بھیجا گیا کوئی خاص آلہ کارہے ۔

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے کیا خوب کہا کہ
یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شائد
کہ آرہی ہے دما دم صدائے کن فیکوں

حضرت انسان نے سمجھ لیا ہے کہ اس نے بہت کچھ جان لیا بلکہ شائد قریب وہ سب کچھ جان لیا جو کائنات میں پوشیدہ رکھا گیا تھا، انسان نے اپنے گمان کی بنیاد پر ایسی میکانکی تخلیق بھی کرڈالی جس کے وجود کہ کوئی اثار بھی نہیں ملتے جیسے کہ ڈائنوسارس ۔ انسان یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ وہ چاند پر پہنچ گیا ہے ، سیاروں تک رسائی حاصل کرلی ہے اور تو اور ان سیاروں پر زندگی کے آثار تلاش کرنے کی بھی کوششوں میں مصروف ہے ۔ انسان اپنی تلاش کی جستجو میں مسلسل لگا ہوا ہے ، کہاں سے کس راز سے پردہ اٹھ جاتا ہے یہ اسے بھی نہیں پتہ ہوتا لیکن اس کوششیں کسی نا کسی سمت لے جاتی ہیں اور قدرت کا کوئی کرشمہ رونماء ہوجاتا ہے ۔ کرونا وائرس نے انسانوں کو یہ باور کرادیا ہے کہ تم ایک ایسے خالق کی تخلیق ہو جسے نا نیند آتی ہے اور نا اونگ ، تو پھر کن فیکون کی صداءوں سے تخلیق کا عمل تو جاری و ساری ہے ، تو پھر تم نے یہ کیسے سمجھ لیا ہے کہ تم نے اسکی کائنات کو تسخیر کر لیا ۔

انسان آج پھر اپنی بنیاد پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہا ہے ، وقت اسے یہ سبق دے رہا ہے کہ دولت، شہرت، تکنیک ،یا جدت کچھ بھی اس بات کی ضمانت نہیں کہ وہ رب کائنات کے کن فیکون کو روک سکے یا پھر سمجھ سکے ۔ ہم تو فقط اس نقطے پر پہنچ پائے ہیں کہ اللہ نے جب سے انسان کو اپنا خلیفہ بنا کر روئے زمین پر بھیجا ہے حالات قابو میں نہیں ہیں اور یہ حالات قابو میں تب ہی آئینگے جب یقینی انصاف کا دن آئے گا۔
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
DMC EAST
Previous Post علاقوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے مختلف طریقہ کار اختیار کر رہے ہیں، چئیرمین بلدیہ شرقی
Next Post سفیر پاکستان معین الحق صاحب کی زیر صدارت ورچوئل میٹنگ/وڈیو کانفرنس منعقد ھوئی
Moin-ul-Haq - Video Conference

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.