geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹیسٹنگ بڑھائے بغیر بہتری کا دعوی مناسب نہیں، طبی ماہرین

May 2, 2020 2 1 min read
Pakistan Coronavirus
Share this:

Pakistan Coronavirus

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی وزیراعظم نے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ ملک میں کورونا کی صورت حال دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہتر ہے۔ تاہم طبی ماہرین کے مطابق جب تک پاکستان ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت نہیں بڑھاتا، اس وقت تک کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے یہ بیان گزشتہ روز جاری کیا تھا، جس میں مزید کہا گیا تھا، ”حکومت سمجھ رہی تھی کہ اب تک ہمارے اسپتال بھر جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اور یہ کہ کرونا کے کیسز جتنی ہم امید کر رہے تھے وہ اتنی تعداد میں نہیں ہیں۔‘‘

واضح رہے ملک میں کرونا کیسز کی تعداد اس رپورٹ کے شائع ہونے تک سولہ ہزار آٹھ سو سترہ تھی، جس میں پنجاب میں چھ ہزار تین سو چالیس، سندھ میں چھ ہزار تریپن، خیبرپختونخوا میں دو ہزار چھ سو سٹرسٹھ، بلوچستان میں ایک ہزارانچاس، اسلام آباد میں تین سو تینتالیس، گلگت بلتستان میں تین سو انتالیس اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں چھیاسٹھ تھی۔ ملک میں کرونا کے کسیز بڑھ رہے ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت کئی نامی گرامی شخصیات بھی اس کا شکا ر ہو گئی ہیں۔

حکومت اس تعداد کو کم سمجھتی ہے لیکن روزنامہ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق ایسے کسیز کی تعداد تیس مئی تک ڈیڑھ لاکھ سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔ کئی طبی ماہرین کے خیال میں اس کم تعداد کی وجہ کم ٹیسٹنگ ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ میں ٹیسٹ زیادہ ہو رہے ہیں، اس لئے وہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد بھی زیادہ ہے، ”لیکن پنجاب میں یومیہ بمشکل پندرہ سو ٹیسٹ ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے تعداد کم لگ رہی ہیں۔ سندھ میں تین ہزار سے زیادہ ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ تو جب تک ہم ٹسیٹ نہیں بڑھائیں گے اور لوگوں کی بڑے پیمانے پر اسکریننگ نہیں کریں گے اس وقت تک یہ کہنا مناسب نہیں کہ ہمارے ہاں تعداد کم ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ جس تیزی سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، اس سے تو یہ لگتا ہے کہ ملک میں بحران آئے گا، ”چار سو سے زائد ڈاکٹرز متاثر ہو چکے ہیں اور یہ وہ ہیں جنہوں نے اپنا ٹیسٹ خود کرایا ہے۔ اگر سب ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا ٹیسٹ ہو تو یہ تعداد ہزاروں میں جائے گی اور ان بڑھتے ہوئے کسیز کی وجہ یہ ہے کہ ڈاکٹرز کے پاس حفاظتی سامان نہیں ہے۔‘‘

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ دنوں میں ٹیسٹ کم کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے سندھ کی نسبت وہاں کم کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ حکومت کے اس اقدام نے پی پی پی کو چراغ پا کر دیا ہے۔ پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں سوال کیا تھا کہ یہ ٹیسٹ کم کیوں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا تھا کہ کیا یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ سندھ میں کیسیز زیادہ ہیں اور پنجاب میں کم؟

پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر ٹیپو سلطان کا بھی یہی نقطہ نظر ہے کہ بغیر ٹیسٹ کیے اصل تصویر نظر نہیں آئے گی، “وزیراعظم کا یہ کہنا شاید صحیح ہو کہ جتنی بری صورت حال ہم تصور کر رہے تھے، شاید صورت حال اتنی بری نہیں ہے۔ لوگ بازاروں اور مارکیٹوں میں گھوم رہے ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں کلینیکل علامات نظر نہیں آ رہی۔ تاہم اس کے باوجود جب تک ہم ٹیسٹنگ نہیں بڑھائیں گے، اس وقت تک دعوی کرنا کوئی مناسب نہیں کیونکہ بہرحال کورونا کے کیسز بڑھ ہی رہے ہیں کم نہیں ہو رہے۔”

پاکستان میں لاک ڈاون کے حوالے سے بھی تنازعہ چل رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وزیراعظم خود لاک ڈاون کے حق میں نہیں تھے۔ اس خیال کو اس وقت مزید تقویت ملی جب گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر لاک ڈاون کی مخالفت کی۔ سندھ میں لاک ڈاون کو کورونا وائرس روکنے کے لیے بہت اہم خیال کیا جا رہا ہے اور طبی ماہرین بھی کورونا کو روکنے کے لئے لاک ڈاون ضروری قرار دیتے ہیں۔ ینگ کنسلٹنٹس ایسویسی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر اسفند یار خان بھی کم کورونا مریضوں کی تعداد کو کم ٹیسٹ سے جوڑتے ہیں، ”ہم صرف ان لوگوں کو ٹیسٹ کر رہے ہیں جن میں علامات ہیں۔ تو ہمارے ٹیسٹ کی شرح بہت کم ہے۔ اس کے علاوہ لاک ڈاون کی وجہ سے اس کی رفتار کم ہوئی ہے، جو لاک ڈاون اٹھنے کی وجہ سے بہت بڑھ سکتی ہے۔ میں اس بات کو نہیں مانتا کہ مجموعی طور پر حالات بہتر ہو رہے ہیں، ہمارے خیال میں یہ خراب ہو رہے ہیں کیونکہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اگر ڈاکٹر اسی طرح متاثر ہوتے رہے تو حالات بہت خراب ہو جائیں گے اور ملک میں طبی بحران آجائے گا۔‘‘

کئی ماہرین کے خیال میں لاک ڈاون کے مسئلے پر صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں اتفاق ہونا چاہیے لیکن اس مسئلے پر خلیج بڑھ رہی ہے۔ آج پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا کہ وہ صوبوں کی کورونا مخالف کوششوں کو سبوثاژ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بلوچستان کو کورونا سے نمٹنے کے لئے سہولیات فراہم نہیں کیں۔ پنجاب کو رائے ونڈ اجتماع کے حوالے سے مدد فراہم نہیں کی۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی طرف سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ پر تنقید کو بھی بے جا قرار دیا۔ کئی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ مرکز اور صوبوں کی اس رسہ کشی میں کورونا کی روک تھام مشکل ہو سکتی ہے۔

Share this:
Indian Workers
Previous Post خلیجی ممالک اور ہماری دوستی کی حقیقی تصویر بالکل مختلف ہے: بھارت
Next Post افغانستان میں کورونا بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے، امریکی ادارہ
Afghanistan, Corona

Related Posts

US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026
Pakistan Cuts Petrol by Rs4, Diesel by Rs2 Per Litre

عوام کو بڑا ریلیف: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.