geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران خان صاحب وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے!

May 4, 2020 3 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : میر افسر امان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب اللہ تعالی آپ کو اقتدار میںلایا ہے۔ ملک کی بگڑی سمت، درست کرنے کا یہی موقعہ ہے۔ مخالف قوتوں نے آپ کو مشکلوں میں پھنسانے کی ہر ممکن کوششیں کیں۔بیرونی محاذ سے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے پاکستان کو ختم کرنے کا فائل رائونڈ بھی تیار کر لیا ۔ اس کا ایک ٹریلربالا کوٹ کے جنگل پر بمباری کر کے چلا بھی چکا ۔ اللہ نے پاکستان کا چہرا روشن کیا اور بھارت نے منہ کی کھائی۔ اندرونی محاذ پراقتدار کی ہوس رکھنے والی اور ملک کو دیوالیہ تک پہنچانے والی، نواز لیگ اورپیپلز پارٹی اور ان کی اتحادی چھوٹی پارٹیوں نے آپ کو گرانے کی چالیں چلیں۔الیکشن کے بعد کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں حلف نہیں اُٹھائیںگے۔ پارلیمنٹ کو چلانے نہیں دیں گے۔مگر پارلیمنٹ بھی چلی اور لوگوں نے حلف بھی اُٹھائے۔پھر اسلام آباد میں دھرنا دیا۔ناکامی کے بعد ملک کی شاہرائوں کو بلاک کیا مگر کامیاب نہیں ہوئیں۔

اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ آپ نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز تحریک انصاف کیا۔ یعنی عوام کو انصاف دلانا، پاکستان سے کرپشن ختم کرنااور پاکستان کو علامہ اقبال کے خواب اور قائد اعظم کے وژن کے مطابق مدنیہ کی فلاحی اسلامی ریاست بنانا۔ ملک کی دونوں بڑی پارٹیاں آپ کے اس منشور کے خلاف تھیں۔ پیپلز پارٹی مذہب بیزار پارٹی ہے۔ قائد اعظم کے وژن کے خلاف پاکستان کو روشن خیال اور لبرل بنانے کا منشور رکھتی ہے۔ نواز لیگ بھی قائد اعظم کے وژن کے خلاف پاکستان کو بھارت کی طفیلی اور لبرل ریاست بنانے کے ایجنڈے پر کام کرتی رہی۔ قائد اعظم کی وفات کے بعد مسلم لیگ کے کھوٹے سکے کہنے لگے تھے کہ پاکستان میں چودہ سو سالہ پرانا اسلامی نظام قائم نہیںہو سکتا۔ اس کا توڑ کرنے کے لیے جماعت اسلامی اور دوسری اسلامی قوتوں نے دستوری مہم چلائی ۔ پہلے قراداد پاکستان کو آئین کا حصہ بنایا گیا۔ پھر اسی تحریک کی وجہ سے ذوالفقار علی بھٹو صاحب کے دور میںموجودہ اسلامی آئین بنا۔اس آئین کے تحت پاکستان میں اسلام کے علاوہ کوئی بھی نظام قائم نہیں ہو سکتا۔ بلکہ اسلام کے خلاف جو بھی قانون ہو اس کو نظریاتی کونسل کی سفارشات سے تبدیل کرنے کا قانون پاس کیا۔ گو کہ پاکستان کا موجودہ آئین اسلامی ہے مگر پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے اس آئین پر عمل نہیں کیا۔

ہم ہمیشہ اپنے کالموں میں دو قوی نظریہ پر یقین رکھنے والی سیاسی دینی پارٹیوں اور عوام سے درخواست کرتے رہے کہ ملک میں تحریک پاکستان طرزکی کوئی مہم چلائے۔ جس میں عوام کی قوت سے پاکستان کو علامہ اقبال کے خواب اور قائد اعظم کے وژن کے مطابق ،یعنی پاکستان کا مطلب کیا”لالہ الا اللہ”کی بنیاد پر پاکستان اسلامی ریاست بنایا جائے۔عمران خان صاحب ! اللہ نے آپ کو یہ سعادت عطا فرمائی۔ اسی منشور پر آپ نے پاکستان کے عوام میںشعور پیدار کیا۔ آپ نے عوام سے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے غریب عوام پر حکومت کرنے کے لیے اپنی اپنی باریاں بانٹی ہوئی ہیں۔ میثاق جمہوریت نہیں بلکہ میثاق کرپشن میں ایک دوسرے کی مدد کرتیں ر ہیں۔نہ پیپلز پارٹی نے عوام کو روٹی کپڑا مکان دیا اور نہ ہی نواز لیگ نے پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنایا۔ بلکہ دونوں نے کرپشن کر کے عوام کا پیسا بیرون ملک منتقل کیا۔ملک میں بھی کرپشن کے پیسے سے ملیں قائم کیں۔پاکستانی بینکوں سے قرض لیے پھر اربوں کے قرضے بنکوں سے معاف کرائے۔ سبسیڈی کے نام پر عوام کے خزانے کو لوٹا۔ دونوں پارٹیوں نے اقتدار کی آڑ میں کرپشن کی انتہا کر دی۔ فلاح وبہبود کے نام پر وارلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے قرضوں کا بوجھ عوام کے سر لاد کرعوام کے دکھوں میں اضافہ کیا۔

عمران خان صاحب!آپ کا وژن پاکستان کے پچیس کروڑ عوام کا وژن ہے۔ اس کو وہ پچھلے ستر سال سے دلوں میں بسائے ہوئے ہیں۔ کہ کب کوئی مسیحا آئے اور علامہ اقبال کے خواب اور قائد اعظم کے وژن کے مطابق مدینے کی اسلامی فلاحی ریاست کی ایک بار پھر سے جھلک دیکھیں گے۔عمران خان صاحب!آپ کو عوام نے اسی منشور پر اقتدار تک پہنچایا ہے۔ آپ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے منشور کو پورا کریں۔اپنے ارد گرد سے کرپٹ لوگوں کو ہٹائیں۔ ان کی جگہ اپنی پارٹی کے نظریاتی اور کرپشن فری کارکنوں کو لگائیں۔ملک کے تمام اداروں سے کرپٹ سربراہ، جن کو پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے سفارش کی بنیاد پر لگایا تھا ہٹادیں۔ان کی جگہ نیک نام بیروکرٹیس کو لگائیں۔ملک سے عدالتی نظام کو تبدیل کریں۔انگریز کے اس عدالتی نظام سے عوام کو انصاف نہیں مل رہا۔اس کی جگہ اسلام کا قاضی کورٹس کا عدالتی نظام قائم کریں تاکہ عوام کو سستا اور فوری انصاف ملے ۔کئی ملکوں میں سود سے پاک بنکوں کا نظام چل رہا ہے۔ آپ بھی پاکستان میں سود کے بغیر شراکت کی بنیاد پر بنکوں کا نظام قائم کریں۔ نیب کو فری ہینڈ دے کر کام کرنے دیں۔ جس نے بھی کرپشن کی ہے اس کو انصاف کے کہڑے میں لایا جائے ۔چاہے وہ حزب اقتدار میں ہویا حزب اختلاف میں ہے۔ الیکشن میں حصہ لینے والوں نے ڈیکلیئرڈ شدہ اثاثوں سے زیادہ اثاثے بنائے ہوں تو ایسے لوگوں پر بار بار ثبوت ڈال کر نیب فوری انصاف کرے۔نیپ عدالت کرپشن کا مال واپس لے کر غریب عوام کے خزانے میںڈ الے۔ الیکشن اب

٢
انڈسٹری کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ایک سیٹ پر ایک کروڑ لگائو، الیکشن جیتنے کے بعد کرپشن کر کے اربوں کمائو۔ اس ریت کو ختم کریں۔ ہر سیاسی پارٹی کے سربراہ کو پاکستان ٹی وی چینل پر اپنا منشور پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ملک میں متناسب نمایدگی کی بنیاد پر الیکشن کرائے جائیں۔اس سے الیکشن پرخرچہ کافی حد تک کم ہو جائے گا، بلکہ کرپشن کا راستہ بھی بند ہو جائے گا۔ آئین پاکستان کے مطابق الیکشن کمیشن خود مختیار ہونا چاہیے۔ الیکٹرونک الیکشن ہونے چائیں ۔ پاکستان میں شروع سے ریت چلی آئی ہے کہ الیکشن میں ہارنے والے اپنے ہارنہیں مانتے ۔ اس طرح سالوںسال عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اسی کشمکش میں گزر جاتے ہیں۔ جس کسی بھی پاکستانی کی بھی آمدنی سے اخراجات زیادہ ہوں اوروہ شاہی زندگی گزاررہا ہو، اس سے کہا جائے کہ وہ فوری منی ٹرائیل دے، منی ٹرائیل نہ دینے والے اور کرپشن ثابت ہونے پر اس کے اثاثے ضبط کر عوام کے خزانے میں ڈالے جائیں۔

عمران خان صاحب! وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے۔وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔ آج قوم علامہ اقبال اور قائد اعظم کو اس لیے یاد رکھے ہوئے ہیںکہ وہ قوم کے سچے اور کھرے لیڈر تھے۔ وزیر اعظم لیاقت علی خاں صاحب کے بعدپاکستان میں جتنے بھی حکمران آئے وہ ناکام رہے کوئی بھی ان کو یاد نہیں رکھتا۔ عمران خاں صاحب !آپ اگر تاریخ میں کامیاب حکمران بننا چاہتے ہیں تو اللہ کے سوا کسی سے بھی نہ ڈریں۔عمران خان صاحب! وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ مذید وقت ضائع بغیر دکھی عوام کی خواہشات اور اپنے منشور پرعمل کرتے ہوئے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست کے راستے پر فوراً ڈال کر تاریخ میں نام کمائیں۔ تاریخ آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اللہ پاکستان کو کرپٹ لوگوں اور کررونا وائرس سے بچائے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Lockdown
Previous Post لاک ڈاون ,خواجہ سراء اور ہمارا رویہ
Next Post چوتھا ستون اور عالمی دن
Journalism

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.