geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہماری یادداشت کیسے کام کرتی ہے؟

May 4, 2020 0 1 min read
Gehirn Labyrinth
Share this:

Gehirn Labyrinth

ہماری یادداشت ہماری شخصیت کی بنیاد ہے۔ تاہم کبھی کبھار یہ ہم سے کھیل بھی کھیلتی ہے اور ہم کئی چیزیں بھول جاتے ہیں اور ہمارا قوت حافظہ ہمیں دھوکا دے دیتا ہے۔ یہ سب کچھ کیسے ہوتا ہے؟

ہمارا حافظہ: معلومات کا ایک بہت بڑا ذخیرہ، جو ایک رواں مشین کی طرح کام کرتا ہے۔ لیکن کبھی کبھار اس مشین میں رکاوٹ بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ ایسی صورت میں ہم اُس معلومات تک پہنچ ہی نہیں پاتے، جو ہمیں فوری طور پر درکار ہوتی ہیں۔ پھر وہ چیزیں ذہن میں آتی ہیں، جن کی ہمیں ضرورت ہی نہیں ہوتی۔

ان میں کچھ کو ہم دماغ سے نکال نہیں پاتے۔ یہ وہ تین طریقے ہیں، جن کے ذریعے ہمارا حافظہ عام طور پر ہم سےکھیلتا ہے۔

سب سے پہلے، ‘ منہ کی بات‘

اس کا تجربہ تو ہم سب کر چکے ہیں۔ اس اداکار کو ہم سب جانتے ہیں۔ لیکن اس کا نام کیا ہے؟ کبھی کبھی کوئی نام ہماری زبان پر تو ہوتا ہے مگر ذہن میں نہیں آتا۔ یہ سب کچھ دماغ کے اوپری حصے میں ہوتا ہے۔ کسی بھی شخص کی یادداشت ذہن کے مختلف حصوں میں محفوظ ہوتی ہے۔

ظاہری صورت دماغ کے بصری مرکز میں

آواز سماعت کے مرکز میں

اور نام کے ہجے لسانی مرکز میں

نام کو یاد رکھنے کے لیے، دماغ کو ان تمام خصوصیات کو تلاش کرتے ہوئے انہیں ایک دوسرے سے جوڑنا ہوتا ہے۔ اور اسی موقع پر دماغ تھوڑا سا الجھ بھی جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک جیسے ناموں کو بہت جلدی میں یاد کیا جائے۔ تو یہ انتشار کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ تو ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟ بہتر ہے کہ کسی اور چیز کے بارے میں سوچا جائے۔ تو یہ رکاوٹ دور ہو جائے گی اور جس نام کو یاد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ کچھ وقفے کے بعد ذہن میں آجائے گا۔

ترکیب نمبر دو: ياد کی مہک

کبھی کبھار بہت سی یادیں اچانک ہی ہمارے ذہن میں آ جاتی ہیں۔ یہ کونسی خوشبو ہے؟ ایک منٹ! کیا نام تھا؟ اور پھر اچانک بہت ہی بن بلائی یادیں ذہن میں اکھٹی ہو جاتی ہیں۔

مگر ایسا کیوں؟

اسے سمجھنا مشکل نہیں۔ سونگھنے کی وہ واحد حس ہے، جو دماغ کے جذباتی مرکز سے براہ راست منسلک ہوتی ہے۔ اسے ‘آمگُڈالا‘ کہتے ہیں۔ ‘ہپّو کیمپس‘سے بھی اس کا تعلق ہوتا ہے، یہ دماغ کا وہ حصہ ہے، جہاں یادیں وجود میں آتی ہیں۔ خوشبو اور ان سے جڑی یادیں، اسی وجہ سے یہ ہمارے حافظے میں بہت اچھی طرح سے محفوظ ہوتی ہیں۔

نمبر تین: بار بار ذہن میں آنے والی بات

اگر کوئی یاد ہمارے ذہن سے نکل ہی نہ رہی ہو تو یہ چیز بہت یہ بے چین کر دیتی ہے۔ مثال کے طور پر کوئی مخصوص گیت۔ اکثر اس وقت کوئی دلکش دھن ہمارے ذہن میں آتی ہے، جب ہم کوئی عام کام کر رہے ہوں۔ اس موقع پر ہماری ورکنگ میموری میں کچھ جگہ بچی ہوتی ہے۔

خود کو بور ہونے سے بچانے کے لیے دماغ اپنی آرکائیو میں چیزیں تلاش کرتا ہے۔ ایسے میں اسے کوئی ایسا گیت مل جاتا ہے، جو ہمیں پسند ہو یا سخت نا پسند۔ بالکل ایک ریکارڈ پلیئر کی طرح ہمارا دماغ بھی اس گیت کو بجانے لگتا ہے اور ہم اسے اپنے ذہن میں سنتے ہیں۔ اس طرح ہمار ذہن متحرک ہوتے ہوئے ہمیں گنگنانے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اس موقع پر ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ آپ کی گائیکی آپ کو اندرونی طور پر گیت سننے کی جانب لے جاتی ہے۔ اس طرح آپ مزید گنگنانے لگتے ہیں۔

اس کا حل کیا ہے؟

محققین تجویز کرتے ہیں کہ اس گیت کو ایک مرتبہ پورا سنا جائے۔ اور پھر؟ پھر اس یاد کو اپنی ذہن کی آرکائیو میں سب سے نیچے دفن کر دیا جائے۔

Share this:
NADRA Offices
Previous Post ملک بھر میں نادرا دفاتر آج سے کھول دیے گئے
Next Post بھارت: لاک ڈاون کا تیسرا مرحلہ شروع
Coronavirus Patient

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.