geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا ویکسین کے ليے 7.4 بلین یورو

May 6, 2020 1 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی کمیشن کی پیش قدمی کے تحت حکومتوں، متعدد تنظیموں اور چند افراد کی طرف سے کووڈ انیس پر تحقیق اور اس کے خلاف ویکسین کی تیاری کے ليے اربوں ڈالر جمع کر لیے گئے ہيں۔

فنڈ ریزنگ کی میزبانی یورپی کمیشن (ای سی) نے کی تھی اور اس کی سربراہی میں متعدد ممالک بشمول جرمنی، ناروے، فرانس، برطانیہ، اٹلی، جاپان اور سعودی عرب، جو اس وقت جی ٹوئنٹی کی صدارت پر فائز ہے، شریک ہوئے۔ ان ممالک کے رہنماؤں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ ویکسین کی ”دستیابی، اس تک رسائی ہر ملک کے لیے یکساں اور اس کی قیمت سستی ہونی چاہیے۔‘‘

عالمی رہنماؤں نے کورونا وائرس ویکسین اور علاج کی تیاری کے لیے 7.4 بلین یورو کا وعدہ کیا ہے، جو تين گھنٹوں تک جاری ٹيلی ميراتھون کے بعد طے پایا۔ یورپی یونین کے کمیشن کی سربراہ اُرزولا فان ڈیئر لائن نے حکومتی اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں کو ساتھ اس ٹیلی کانفرنس کی ميزبانی کی۔ کانفرنس ميں ہونے والی پيش رفت پر مسرت کا اظہار کرتے ہو‌ئے فان ڈیئر لائن نے کہا کہ مجموعی طور پر 7.4 بلین یورو اکٹھا کیے گئے ہيں تاکہ تمام ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ امریکا اور چین مالی اور سیاسی طور پر اس پیش قدمی کا حصہ نہيں ہيں۔

کورونا بحران کے آغاز میں یورپی یونین کے کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن پر تنقید کی جاتی رہی کہ انہوں نے فوری اور کافی رد عمل ظاہر نہيں کیا۔ یورپی کمیشن کی سربراہ کی حیثیت سے ان کی یورپی یونین میں صحت کی دیکھ بھال کے امور سے متعلق صلاحیت پر سوال اٹھ رہے تھے لیکن جب اتحاد قائم کرنے اور رقم اکٹھا کرنے کی بات آتی ہے تو انہوں نے ثابت کر دیا کہ یورپی کمیشن بحيثيت ایک اتحاد کے یورپی یونین کے کسی بھی ملک سے زیادہ کام کر سکتا ہے۔

ارزولا فان ڈیئر لائن اپنے پروگرام ”گلوبل ريسپانس‘‘ کے ساتھ دنیا بھر میں ایک قائدانہ کردار ادا کرنا چاہتی ہيں۔ اپنے پروگرام میں شامل کرنے کی کوشش انہوں نے کئی حکومتی سربراہان کے ساتھ فون پر گفتگو کی۔ نتيجتاﹰ 40 ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور گیٹس فاؤنڈیشن جیسے بڑے عطیہ دہندگان نے اس فنڈ ريزنگ ميں شامل ہونے اور رقوم کے وعدے کا اعلان کر دیا۔ سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ ترقی پذیر ممالک تک بھی اس ویکسین اور جانچ کے سامان کی رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے وعدہ کیا کہ اگر کثیرالجہتی تعاون ہمیشہ ان کی خواہشات کے مطابق نہیں بھی ہوتا ہے تو بھی جرمنی اس فنڈ میں ایک فعال حصہ ڈالے گا۔ امریکا کے رویے کے رد عمل ميں جرمنی نے 525 ملین یورو کا وعدہ کیا۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں، جنہوں نے جرمنی کے ساتھ مل کر ڈونر کانفرنس کے ليے مہم چلائی، نے بھی نصف ارب کا وعدہ کیا اور اس ”تاریخی اقدام‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ”ہم ریکارڈ وقت میں حکومتوں اور نجی عطیہ دہندگان کا اتحاد بنانے ميں کامیاب ہوئے۔‘‘

اس پروگرام ميں شرکت کے لیے نہ تو امریکا اور نہ ہی چین کو راضی کیا جا سکا۔ بیجنگ حکومت کی نمائندگی اس کے یورپی یونین کے سفیر کی طرف سے ایک مبارکباد کے پیعام کے ذریعے کی گئی تھی۔ ایک یورپی پارلیمنٹيرين پیٹر لیز نے کہا کہ کورونا وائرس کے ليے چین کو خاص طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پہلے بیجنگ کے ساتھ بات چیت کرنا ہو گی، ”اگر ضرورت پڑی تو طاقت کی زبان بولیں گے۔‘‘ پیٹر لیز کے بقول چینی حکام یورپی یونین اور اس کی مالی منڈی کو توڑنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔‘‘

واشنگٹن کی طرف سے سرکای طور مکمل خاموشی چھائی ہے۔ امريکا کے غیر رسمی نمائندے کی حیثیت سے میلنڈا گیٹس نے انتباہ کیا کہ، ”کووڈ انیس ویکسین کا تعلق سب سے زیادہ بولی لگانے والوں کے مقابلے سے نہیں ہونا چاہيے۔‘‘ گیٹس فاؤنڈیشن نے پہلے ہی ”گلوبل رسپانس‘‘ کے ليے 100 ملین کا وعدہ کیا تھا، جس سے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے بجٹ ميں کمی کو کسی حد تک پورا کیا گيا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ڈبلیو ایچ او سے دوری اختیار کرنے کے سبب اس عالمی ادارہ صحت کو شديد مالی جھٹکا لگا تھا۔

برسلز ميں بہت سے سیاستدانوں کی طرح کرسچين ڈیموکریٹ پيٹر لیز نے امريکا کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”یہ بہت مایوسی کی بات ہے کہ امریکا حکومت کی سطح پر اس میں شامل نہیں ہے۔‘‘

Share this:
Mosques
Previous Post ہفتے کے روز سے مساجد دوبارہ کھل جائيں گی
Next Post کورونا کے ساتھ ہیٹ ویو، شہریوں کے لیے دوہری مشکل
Heat Wave

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.