geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان نے کورونا کی تیاری بہت کم کی تھی، یو این ڈی پی

May 6, 2020 3 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارے برائے ترقی کے مطابق پاکستان کا شماران ممالک میں ہوتا ہے، جنہوں نے کورونا سے نمٹنے کی سب سے کم تیاری کی تھی۔ طبی ماہرین، سیاست دانوں اور طبی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے اس رپورٹ کو صحیح قرار دیا ہے

‘یواین ڈی پی‘ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ انسانی ترقی کی سطح، کمزور نظام صحت اور انٹرنیٹ تک محدود رسائی وہ عوامل ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جنہوں نے کورونا سے نمٹنے کی تیاری کم کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر دس ہزار افراد کے لیے نو اعشاریہ آٹھ فزیشنز، پانچ نرسیں اور ہسپتال کے صرف چھ بیڈز ہیں اور یہ کہ اسلام آباد صحت پر جی ڈی پی کا صرف دو اعشاریہ آٹھ فیصد خرچ کرتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں ہر ہزار افراد کے لیے اوسطاﹰ پچپن بیڈز، تیس فزیشنز اور اکیاسی نرسز ہیں۔

پاکستان میں حکومت کی طرف سے یہ بارہا دعوی کیا گیا ہے کہ وہ اس وبا ء سے نمٹنے کے لیے تیار ہے لیکن ملک کے کئی حلقے حکومت کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں اور یو این ڈی پی کی اس رپورٹ کو حقائق کا عکاس قرار دیتے ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سے وابستہ ڈاکٹر عبدالغفار شورو نے اس رپورٹ پر اپنی دائے دیتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا،”میرے خیال میں یہ رپورٹ بالکل صیح ہے۔ جب یہ وبا چینی شہر ووہان میں پھوٹی تھی، ہم نے اس وقت دسمبر میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے حکومت کو بتایا تھا کہ اسے اس وباء سے نمٹنے کے لیے کیا تیاری کرنی چاہیے لیکن نہ ہی انہوں نے بارڈرز سیل کیے اور نہ بعد میں ایسے انتظامات کئے، جس سے اس کو روکا جا سکے حالانکہ ان کے پاس بہت وقت تھا۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا،”صورت حال یہ ہے کہ سندھ اور پاکستان کے دوسرے علاقوں میں ابھی بھی ڈاکٹرز بغیر پی پی ایز کے کام کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس ابھی بھی بہت ساری درخواستیں پڑی ہوئی ہیں، جس میں ڈاکٹرز ہم سے پی پی ایز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہم اپنے طور پر کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم کوئی ریاست تو نہیں ہیں۔ طبی عملہ اور بے چارے ڈاکٹرز بغیر کسی تحفظ کے کام کر رہے ہیں اور کورونا سے بیمار ہورہے ہیں۔ اگر یہی ہوتا رہا تو ملک ایک بڑے بحران کا شکار ہوجائے گا۔‘‘

معروف سیاست دان اور سابق وزیر برائے جہاز رانی میر حاصل خان بزنجو کا ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ حکومت اسے اور نہ ہی عوام اسے سنجیدگی سے لے رہی ہے،”میرے خیال میں یو این ڈی پی نے حقیقت بیان کی ہے۔ ملک میں مولوی بے لگام ہیں۔ عوام کہتے ہیں کہ کورونا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے اور حکومت کو سندھ گورنمنٹ اور حزب اختلاف سے لڑنے سے فرصت نہیں۔ لاک ڈاؤن پر بھی وہ ابہام کا شکار ہے۔ نہ حکومت کی ماضی میں کوئی تیاری تھی اور نہ اب کوئی تیاری نظر آرہی ہے۔‘‘

اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پمز سے تعلق رکھنے والے ریاض گجر، جو پمز نان میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے سربراہ بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کے ہسپتال میں کئی اسٹاف ممبرز کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا،”اگر ہماری تیاری ہوتی تو اس کو روکا جا سکتا تھا۔ صورت حال یہ ہے کہ پی پی ایز تو دور کی بات ہے یہاں ہمیں سینیٹائرز اور ماسک بھی دستیاب نہیں ہے۔ اگر اسٹاف کے لوگ اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے جائیں تو اس کے لیے بھی وقت لگتا ہے۔ حکومت نے ایک ایسی جگہ کورونا مرکز بنایا ہے، جو اس بیماری کو روکنے کے بجائے اس کو پھیلانے کا باعث بن رہا ہے۔‘‘

حکومت کے کئی ذمہ داران سے اس مسئلے پر ان کا موقف جاننے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فون کالز نہیں ریسو نہیں کیں۔ تاہم خیبر پختونخواہ حکومت کے ایک اہم ذمہ دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیوکو بتایا، ”یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ ہماری تیاری نہیں تھی۔ صرف کے پی میں ہمارے پاس چار ہزار سے زیادہ آئسیولیشن بیڈز ہے۔ چار سو سے زیادہ ہائی ڈیپینڈینسی بیڈز ہیں، جس میں وینٹی لیٹرز اور دوسری سپورٹ ہمیں مل رہی ہیں۔ تمام جگہ پی پی ایز موجود ہیں۔ ہماری ریپڈریسپانس ٹیمیں سرگرمی سے کورونا کیسیز کو تلاش بھی کر رہی ہیں۔ ہماری سیمپلینگ بھی زیادہ ہو رہی ہے اور لیبارٹریز کی گنجائش بھی بڑھادی گئی ہیں۔ تو میرے خیال میں یہ کہنا درست نہیں کہ ہم تیار نہیں ہیں۔‘‘

حکومت کے ان دعووں کے باوجود کئی حلقے ان پر اعتبار کرنے لیے تیار نہیں ہیں اور آنے والے دنوں میں کورونا کے حوالے سے حالات مزید سنگین ہونے جا رہے ہے۔ سندھ حکومت کی ایک اعلی شخصیت نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ آنے والے سات سے دس دنوں میں سندھ میں کرونا کے مریض بائیس ہزار سے زائد ہوجائیں گے۔

Share this:
Heat Wave
Previous Post کورونا کے ساتھ ہیٹ ویو، شہریوں کے لیے دوہری مشکل
Next Post پاکستان: عید سے پہلے مزید پابندیاں اُٹھانے پر غور
Pakistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.