geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایسے میر کارواں تھے ڈاکٹر سید وسیم!

May 7, 2020 1 1 min read
Dr. Syed Waseem Akhter
Share this:

Dr. Syed Waseem Akhter

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

گزشتہ برس رمضان المبارک کا مہینہ تھا کہ یہ افسوسناک خبر سننے کو ملی کہ اسمبلیوں، جلسوں، تحریکوں کی ایک توانا آواز خاموش ہو گئی۔ عزم و ہمت، جرات و استقلال، نگاہ بلند سخن دلنواز، عزت و جواں مردی کی بہترین مثال آج ہم میں نہیں رہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر 63برس کی عمر میں علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر ہر دلعزیز شخصیت، محبت کرنے والے انسان ،خوش اخلاقی کا مجسمہ اور بے پناہ تنظیمی صلاحیتوں کے مالک تھے ،ان کی وفات سے پنجاب ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگیا۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر کی وفا ت جہاں جماعت اسلامی کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ اور سانحہ تھا ، وہاں سرزمین بہاولپور کے لیے بہت بڑا خلا ثابت ہوا۔ کیونکہ انہوں نے ہمیشہ صوبائی اسمبلی میں بہاولپور کی محرومیوں اور بحالی صوبہ بہاولپور کا مقدمہ احسن طور پر لڑا۔ اپنی نرم دم گفتگو اور گرم دم جستجو سے وہ پنجاب اسمبلی میں ایک فعال رکن کی حیثیت سے بہاولپور کے عوامی مسائل کے حل کے لیے توانا آواز اٹھاتے رہے ۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بطور رکن صوبائی اسمبلی بہاولپور اور اطراف کے اضلاع کی ترقی کے لیے زبردست کام کروائے، بہاولپور میں صحت، تعلیم، صفائی ستھرائی کی سہولتوں اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل رہے۔

ڈاکٹر سید وسیم اختر 09ستمبر1956ء کو لاہور میں سید اختر حسین کے گھر پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم لاہور ہی سے حاصل کی اور 1980 ء میں قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ۔ 1990-93ء اور 2002-07ء کے د وران رکن پنجاب اسمبلی خدمات سر انجام دیں اور2013 ء کے عام انتخابات میں تیسری بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ڈاکٹر سید وسیم اختر کا شمار جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر بھی رہے ، اور اسلامی جمعیت طلبہ و جماعت کی دیگر ذمہ داریوں پر بھی فائز رہے، اوراپنی پوری زندگی غلبہ دین اور ملک میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ کی عملی جدوجہد میں گزاری۔ ڈاکٹر ہوتے ہوئے کبھی دولت کو اہمیت نہ دی اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائے رکھا۔ دعوت وتبلیغ کے میدان میں ڈاکٹر سید وسیم اختر اور ان کے گھرانے نے انتہائی دلجمعی سے کام کیا اور اپنا گھر قرآن کی دعوت کے لیے مختص کیا جہاں آج بھی شہر بھر سے لڑکیاں اور خواتین قرآن سیکھنے آتیں ہیں، جبکہ ایک ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے بھی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے انسانیت کی بے لوث خدمت کی ۔

خوش اخلاقی، ملنساری اور تواضع ان کی شخصیت کے اہم پہلو تھے ، اسی وجہ سے تمام طبقات میں نمایاں مقام اور منفرد پہچان ، اور ملنسار طبیعت کے باعث بہت بڑا حلقہ احباب رکھتے تھے۔ ہر عمر اور ہر طبقے میں یکساں مقبول ڈاکٹر سید وسیم اختر جس گلی اور محلے میں نکل جاتے لوگ ان سے مصافحہ کرنے کو اعزاز سمجھتے ۔ ڈاکٹر صاحب اپنے خطاب میں اکثر کہا کرتے تھے کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ وسائل کا ناجائز استعمال اور اندھا دھند لوٹ کھسوٹ ہے اس بدعنوانی نے خوشحال ملک کو بدحال اور ترقی کی صلاحیت رکھنے والے ملک کو غریب ممالک کی صف میں لاکھڑا کیا ہے۔ وہ چند ماہ علیل رہے ، اور گزشتہ برس ماہ رمضان کے دنوں میں بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال کے آئی سی یو میں انتقال کرگئے ۔

آج وہ ہم میں نہیں ہیں لیکن ان کی شخصیت ،ان کا اخلاق، ان کی خدمات ہمیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کی غلبہ دین کیلئے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تھا ۔ جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں سابق امیر سید منور حسن، مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ امیر العظیم اور قیصر شریف سمیت دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سید وسیم اختر کی وفا ت جماعت اسلامی کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے، وہ ایک ہر دلعزیز شخصیت اور محبت کرنے والے انسان تھے ۔

خوش اخلاقی کا مجسمہ اوربے پناہ تنظیمی صلاحیتوں کے مالک تھے ۔ اے ربّ العالمین ہم نے اپنا بھائی آپ کے سپرد کر دیا،اس کے حق میں ہماری گواہی قبول فرما کہ بلاشبہ یہ ہمیشہ حق کے راستے پر رہا، محمد مصطفےٰ کے غلاموں کا غلام بن کر عاجزی سے چلا،جہاں سے گزرا، خوشبوؤں کے جلوے بکھیرتے چلا گیا ۔ بلاشبہ ڈاکٹر سید وسیم اختر صادق بھی تھے اور امین بھی،اورجماعت اسلامی کے آباء کے جانشین بھی۔ ان کی نماز جنازہ جب ان کے صاحبزادے سید عمر عبدالرحمن پڑھارہے تھے تو ہر آنکھ اشکبار تھی اور ہر دل مغموم تھا ۔بلاشبہ ایسی قابل فخر شخصیات برسوں میں پیدا ہوتی ہیں جن کی خدمات اور اخلاق قوم ہمیشہ یاد رکھتی ہے ۔ ان سطور میں ہم دعاگو ہیں کہ اللہ کریم ڈاکٹر سید وسیم اختر کی مغفرت فرمائے،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔
اک معلم اور مربی، اک طبیب دلنواز
ایسے میر کارواں تھے ڈاکٹر سید وسیم
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Coronavirus - Pakistan
Previous Post ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 906 ہو گئی
Next Post مسلمان اور احترام رمضان
Muslims and Ramadan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.