geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بجٹ اور بے یقینی ایداف

May 9, 2020 0 1 min read
Budget
Share this:

Budget

تحریر : قادر خان یوسف زئی

لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندی ہ،تاجر برادری کے لئے بڑی خوش خبری بنا۔ کیونکہ رمضان المبارک کے عید شاپنگ پر عوام اربوں روپے خرچ کرتے رہے ہیں۔ رمضان سیز ن میں مارکیٹوں، دُکانوں کا بند ہونا، تاجر برداری کے لئے ایسا ہی ہے جیسا کسی نے اُن کا حق غضب کرلیا ہو۔ گذشتہ برس عید سیزن پر صرف کراچی کے لئے50ارب روپے کی خریداری کا تخمینہ تھا، لیکن مہنگائی کے باعث عید سیل صرف35ارب روپے تک محدود رہی اور پچاس فیصد تیار مصنوعات بھی فروخت نہ ہوسکیں۔ اس بار مہنگائی کے علاوہ لاک ڈاؤن نے غریب و متوسط طبقے کو بدترین نشانہ بنایا۔ صوبے اچھی طرح جانتے تھے کہ جب تک وفاق ساتھ نہ دے، اُس وقت تک ان اقدامات کا خاطر خواہ کوئی فائدہ نہیں۔ صوبہ سندھ نے اپنے تئیں ایک صائب فیصلہ کیاتاہم لاک ڈاؤن کے بعدمع مولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ معیشت بھی منجمد ہوگئی اور بتدریج ملکی معیشت آئی سی یو میں چلی گئی۔

وزیر اعظم پر دباؤ ڈالاجاتا رہا کہ وہ پورے ملک میں یکساں لاک ڈاؤن کریں، لیکن وہ اس کے لئے تیار نہیں ہوئے۔ فضائی، زمینی راستے کھلے رہے اورکرونا کے مریض آتے رہے، یہاں تک کہ پہلی موت جب خیبر پختونخوا میں سامنے آئی تو احساس ہونے لگا کہ صرف چین و تفتان اور افغانستان سے آنے والوں کی نگہبانی کے ساتھ بیرون ملک سے آنے والے تمام اوورسیز کو چیک کرنے کی ضرورت ہے، جب دنیا نے اپنے ائیر پورٹس بند کردیئے تو پاکستان میں فلائٹ آپریشن بھی انڈر گراؤنڈ ہوگئے۔ریلوے و پبلک ٹرانسپورٹ، سندھ حکومت، پھر دیگر صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن پر بندش ا وفاقی وزرا ء کی مجبوری بن گئی، اگر اُن کے بس میں ہوتا تو وہ ابھی تک ٹرین و ٹرانسپورٹ چلا رہے ہوتے اور اپنی بیان بازی سے ثابت کرتے رہتے کہ کرونا سے مسافرمحفوظ ر ہیں گے، سارا قصور پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے، کیونکہ انہوں نے ملک کو لوٹا، منی لانڈرنگ کی اور خزانے کا سارا پیسہ باہر ملک لے گئے۔

کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔شہر قائدکے لئے 45.5ارب روپے ترقیاتی فنڈ میں رکھے گئے تھے لیکن وفاقی حکومت نے اپنے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ ایک پائی بھی جاری نہیں کی۔پچاس فیصد خسارے کے70کھرب22ارب روپے کے بجٹ میں حکومت نے55کھرب55ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا تھا،جو گذشتہ برس کی بانسبت بلا واسطہ3 کھرب46ارب روپے، جبکہ بلواسطہ 7کھرب73ارب روپے بڑھائے گئے۔ اُسی وقت معاشی ماہرین نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا تھا کہ حکومت کے لئے ٹیکس اہداف حاصل کرنا نہایت مشکل بلکہ ناممکن ہوگا، جو درست ثابت ہوا۔کیونکہ اس وقت 35کھرب 60ارب روپے مالی خسارہ تھا۔کچھ کالا دھن کو سفید بنانے کے لئے سکیمیں بنیں، لیکن خاطر خوا ہ رقم اکھٹی ہونے کے باوجود حکومت کے لئے مالیاتی اعداد و شمار مایوس کن رہے۔ حکومتی دعویٰ ہے کہ کرونا سے قبل معیشت مستحکم ہونا شروع ہوگئی تھی وغیر ہ وغیرہ۔ لیکن اعداد و شمار اس دعوی کی نفی کرتے نظر آتے ہیں۔ مئی میں بجٹ پیش کرنا، حکومت کے لئے ناممکن ہوتا جارہا ہے کیونکہ جی ڈی پی، ریونیو، بجٹ خسارے،درآمدات و برآمدات،ادائیگیوں کے توازن و تجارتی خسارے سمیت دیگر تمام اقتصادی اہداف حاصل ہونا ناممکن ہوچکے ہیں۔ جبکہ 1300ارب روپے سے زائد کا معاشی خسارے کا سامنا بھی ظاہر کیا گیا۔

جب کرونا نے پاکستان میں قدم جمانے شروع کئے تو متعددمفروضے زیرگردش ہوئے۔ ان مبینہ مفروضوں کی حقیقت کا فیصلہ عوام و ماہرین پر چھوڑتے ہیں۔ پہلا مبینہ نظریہ، یہ سامنے آیا کہ حکومت سہل پسندی کرکے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے قرضے ری شیڈول کرانے کی کوشش کرے گی اور عالمی مالی امداد کی طالب ہوگی۔ وزیر اعظم نے اپنے پہلی ہی تقریر میں عالمی اداروں سے اپیل کردی تھی کہ کرونا صورتحال پر ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف یا سہولت فراہم کی جائے، جس کے بعدسہل پسندی کا مبینہ مفروضہ مزید زور پکڑتا چلا گیا،اس مفروضے کی رد میں امریکا، برطانیہ وغیرہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کی مثال دی جاتی کہ اگر ترقی پذیر ممالک ایسا کررہے ہیں تو ان ممالک کو کیا ضرورت ہے اور وہاں کیوں اتنی ہلاکتیں اور تباہی ہے۔اس بحث کو اس سطر پر مختصر کرتا ہوں کہ جنگ عظیم اوّل و دوم اور نائن الیون واقعے کے بعدمیں جتنی ہلاکتیں و بربادی ہوئی، اُس کی مثال تاریخ انسانی میں نہیں ملتی، لیکن اس کے باوجود جنگ کے ذے دار ممالک کمزور نہیں بلکہ مالی طور پر مزید مضبوط ہوئے۔

دوسرا مبینہ مفروضہ سیاسی پنڈتوں نے کچھ اس طرح بیان کیا کہ لاک ڈاؤن کے نام پر معیشت کو زیادہ سے زیادہ بجٹ تک منجمد رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی، تاکہ اس سے وفاق کو براہ راست مالی و سیاسی نقصان پہنچے، ریونیو کم ہونے سے بجٹ میں ٹیکس کا بوجھ بڑھانا ناگزیر ہوجائے، عوام کو ریلیف کم اور بجٹ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ہونے کے باعث حکومتی اقتصادی پالیسیاں بدترین سطح پر متاثر ہوں۔ مہنگائی و بے روزگاری کا ایک بڑا سونامی آسکتا ہے اور عوام کی قوت برداشت ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کا مزید چلنا دشوار ہوجائے گا، اس دوران سیاسی جماعتیں احتجاجی تحریکیں شروع کرکے عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

اگر مقتدر حلقے مدٹرم انتخابات پر ارباب اختیار راضی نہیں ہوئے تو مائنس عمران خان یا پھر قومی و ٹیکنو کریٹ حکومت کی راہ ہموار ہوجائے گی، (ٹیکنوکریٹ حکومت کی حمایت عمران خان اسلام آباد دھرنے میں کرچکے ہیں)۔ ان مفروضوں پر یقین کرنے کو قطعی دل نہیں چاہتا اور راقم اس حوالے سے تحفظات رکھتا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے عالمی وَبا کا فائدہ اٹھا نے کی کوشش نہیں کی ہو گی۔ لیکن جنوری تا مئی، جس طرح وفاق و صوبائی حکومتوں میں کوآرڈی نیشن کا فقدان رہا و سیاسی چاند ماری عروج پر ہے، ان شکوک کو جنم دیتا ہے کہ سیاست میں حرف آخر کبھی نہیں ہوتا۔ کراچی کے تجارتی لاک ڈاؤن نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، اسی طرح ملک بھر کی صنعتیں بند ہونے سے رہی سہی کسر پوری ہوئی۔ تاہم ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر جب بند رہا تو اس کا واضح مطلب معاشی حب ’کرونا‘ کے باعث پوری مملکت کو وینٹی لیٹر میں لے گیا۔ دیکھنا ہوگا کہ حکومت غریب و متوسط طبقے کے لئے مالیاتی بجٹ 2020-2021کے لئے کیا اقدامات و لائحہ عمل اختیار کرتی ہے۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
PTI Karachi
Previous Post کرونا وائرس نے محکمہ صحت سندھ کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا ہے، بھاشانی شاہ
Next Post ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز، 618 جاں بحق
Coronavirus Death

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.