geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان: کووڈ انیس کے خلاف لڑائی میں پولیو، خسرہ نظر انداز

May 10, 2020 1 1 min read
Pakistan Polio Impfung
Share this:

Pakistan Polio Impfung

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی تنظیموں نے پولیو اور خسرہ جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے منصوبے معطل کر تے ہوئے فی الحال کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم ماہرین دیگر متعدی بیماریوں میں اضافے سے خبردار کر رہے ہیں۔

ماہرین صحت نے متنبہ کیا ہے کہ عالمی صحت کی تنظیموں کے کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران بڑے پیمانے پر حفاظتی ٹیکوں کی مہموں کو معطل کرنے کے فیصلے کے نتیجے میں پاکستان میں پولیو اور دیگر دوسری انتہائی متعدی بیماریوں کی ایک نئی لہر پیدا ہوسکتی ہے۔

جنیوا میں واقع عالمی سطح پر انسداد پولیو کے لیے سرگرم تنظیم ‘گلوبل پولیو اریڈیکیشن انیشئیٹو‘ )جی پی ای آئی( نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے مختلف منصوبوں کو دنیا بھر میں معطل کرنے کی تجویز پیش کر رکھی ہے، تاکہ نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔ آج ہفتہ نو مئی تک، پاکستان میں 27،474 کورونا وائرس کے کیسز اور اس مہلک وائرس سے 618 اموات کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

اس کے باوجود پاکستان میں صحت کے ماہرین حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہموں کو معطل کرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل قیصر سجاد نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”مجھے خوف ہے کہ دوسری بیماریوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے پاکستان میں کورونا وائرس کے بعد کی صورت حال مزید خراب ہوجائے گی۔‘‘سجاد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نظام صحت پہلے سے بہت زیادہ دباؤ میں ہے اور مسلسل تیزی سے بڑھتی آبادی والے ملک میں حفاظتی ٹیکے لگانے کے پروگرامز میں تسلسل جیسے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدی بیماریوں کی روک تھام کے تعطل اقدامات سے آنے والے مہینوں میں پاکستانی صحت کے شعبے کو ایک ‘بہت بڑا بوجھ‘ کا سامنا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے پاکستان اور افغانستان ایسے واحد ملک ہیں جہاں پولیو کے کیسز ابھی بھی سامنے آ رہے ہیں۔ یہ بیماری، جو بنیادی طور پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر خاس طور پر ان کی ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ کے لیے کسی جسمانی عضو کے مفلوج ہونے کا سامنا کر سکتے ہیں۔

رواں برس 24 مارچ کو ‘جی پی ای آئی‘ نے عالمی ادارہ صحت کی توثیق اور امریکا میں بیماریوں کے روک تھام کے سینٹر برائے عالمی صحت کی منظوری کے ساتھ تمام ممالک سے کم از کم 2020ء کے ابتدائی چھ ماہ کے اواخر تک انسداد پولیو کے منصوبوں کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈبلیو ایچ او سے منسلک جی پی ای آئی کے سربراہ مشیل ظفران نے کہا، ”ہم دو خوفناک صورتحال کے مابین پھنس گئے ہیں۔ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔۔۔ ہم کووڈ انیس کی صورتحال میں مزید خرابی کے لیے انسداد پولیو کے پروگراموں کو ذمہ دار ٹہرانا نہیں چاہتے۔‘‘

بعد ازاں 26 مارچ کو، ڈبلیو ایچ او کے اسٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ آف ایکسپرٹس برائے امیونائزیشن (ایس اے جی ای) نے بھی خسرہ اور یرقان سمیت دیگر بیماریوں کے لیے بڑے پیمانے پر جاری حفاظتی مہموں کو عارضی طور پر روکنے کی سفارش کر دی۔ ظفران کے مطابق انسداد پولیو مہم معطل کرنے سے جی پی ای آئی اپنے وسائل کا کووڈ انیس کے خلاف لڑائی میں مؤثر استعمال کر سکے گی اور ہزاروں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اس مہلک مرض کو روکنے میں مدد فراہم کرسکیں گے۔

کراچی میں انسداد پولیو کے پروگرام کے ایک اہلکار، احسن علی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ وبائی امراض کے دوران حفاظتی قطرے پلانے میں مشکلات درپیش ہو رہی ہیں۔ علی کے بقول، ”لوگ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہم سے خوفزدہ ہو گئے ہیں کیونکہ ہم گھر گھر جاکر کام کر رہے تھے۔‘‘ علی نے خبردار کیا کہ پاکستان میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے پروگرام دوبارہ شروع ہونے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

گزشتہ برس پاکستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد میں پہلے ہی اضافہ نوٹ کیا گیا، ملک میں کل 146 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں برس، اب تک 47 پولیو کے کیسز درج ہوئے۔ ماہرین صحت نے متنبہ کیا ہے کہ وبائی بیماری کے مضر اثرات، جیسے کہ زندگی کو بچانے کے حفاظتی ٹیکوں کی باقاعدہ مہم میں رکاوٹ، ہزاروں بچوں کی جان خطرہ میں ڈال سکتی ہے۔ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی پی ای) کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ صرف اپریل کےمہینے میں ہی چالیس ملین سے زائد بچے پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم ہوگئے، جن میں دیگر معمول کے حفاظتی ویکسین دینا بھی شامل ہیں۔

ظفران اور ان کے ماہرین کے گروپ نے تاہم اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ پولیو اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن مہم کی معطلی کے باوجود، ڈاکٹروں کو کلینکس میں معمول کے حفاظتی ٹیکوں کو جاری رکھنا چاہیے۔

پاکستان محدود مالی وسائل کی وجہ سے ابھی تک پولیو، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی سمیت متعدی بیماریوں سے نمٹنے میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکا۔ متعدد پاکستانی سرکاری ایجنسیوں کے مشیر اور ماہر معاشیات اشفاق حسن خان کو اس بات کی فکر ہے کہ کورونا وائرس کا وبائی مرض ملک کے پہلے سے کمزور نظام صحت کو تباہی کے دہانے پر دھکیل رہا ہے۔ خان کے بقول، ”پاکستان صحت کے شعبے پر اپنی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا ایک فیصد سے بھی کم خرچ کر رہا ہے، جو کہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ کووڈ انیس، پولیو اور خسرہ جیسے وبائی امراض سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے مالی وسائل کی ضرورت ہوتی ہے ،‘‘

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں ہر سال 15 لاکھ سے زیادہ افراد ایسی بیماریوں سے ہلاک ہو جاتے ہیں جن کو حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے آسانی سے روکا جاسکتا ہے۔

Share this:
India Coronavirus Lockdown
Previous Post کورونا لاک ڈاؤن: بھارت میں جنم لیتا انسانی المیہ
Next Post کراچی سے ’را‘ کے لیے کام کرنے والا سرکاری ملازم گرفتار
Asif Siddiqui

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.