geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

غزوہ فتح مکہ!

May 11, 2020 0 1 min read
Fatah Makkah
Share this:

Fatah Makkah

تحریر : میر افسر امان

صاحبو!ابلاغ ایک ایسا ہتھیار ہے جس کا غلط استعمال قوموں کو ان کے ماضی سے ناآشنا کر دیتا ہے۔اسی لیے شیطان اسے ہمیشہ کا رگر ہتھیا رکے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔ پوری کیمونسٹ تاریخ میں باہر کی دنیا کو وہی جھوٹی خبر دی گئی تھی جو اس کے موافق تھی۔ حتیٰ کہ ہم مسلمانوں کو ترکی سے لیکر چین تک کے اپنے مسلمان علاقوں کی خبر ایک مدت تک نہ پہنچنے دی گئی تھی کہ وہ کس حالت میںرہ رہے ہیں۔ ماضی قریب کی دنیا میںایک وقت شیطان نے کیمونسٹوں میں حلول کیا تھا۔ کیمونسٹ ملک ویٹ یونین نے ابلاغ کو اپنی جابرانہ پالیسیوں کے حق میں بہت اچھی طرح استعمال کیا اور پرو پیگنڈے کے زور پر آدھی سے زائد دنیا پر ٧٠ سال تک اپنا جابرانہ تسلط قائم کر کے دبائے رکھا تھا۔اللہ بھلا کرے فاقہ کش افغانوں کا، کہ انہوں نے اس طلسم کو توڑا کر سویٹ یونین کو شکست فاش دی۔دیکھتے ہی دیکھتے ترکی سے چین تک سات اسلامی ریاستیں آزاد ہوئیں اور مشرقی یورپ کی کیمونسٹ ریاستوں نے بھی آزادی کا اعلان کر دیا۔ دنیا کی سب سے بڑی مشین چپک کر لینن گرانڈ تک محصور ہو گئی۔ پہلے بھی یہودیوں کے دماغ نے کیا تھا اور اب بھی ابلاغ کی نکیل یہودیوں کے ہاتھ میں ہی ہے۔ وہ بڑی مہارت سے اسے استعمال کر رہے ہیں۔

ابلاغ کے ذریعے، سب سے پہلے اپنے کٹر دشمن عیسائیوں کو رام کیا۔ وہ عیسائی جنہوں نے یہودیوں کو جرمنی میں مولی گاجر کی طرح کا ٹا تھا جو تاریخ میں ہولو کاسٹ کے نام سے مشہور ہے۔ یہودیوں نے اپنے مطلب کے لیے اس ظلم کو ابلاغ کے ذریعے دبا دیا اور نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ یورپ کے ملکوںمیں آئینی طور پر اس کے خلاف بولنے پر پابندی ہے اور قابل فعل جرم ہے۔یہ کام اس لیے کیا گیا کہ مسلمانوں کو مشترکہ دشمن بنانا تھااور فلسطین پر قبضہ کرنا تھا۔ اس سازش میں یہودی کامیاب ہو گئے تھے۔ ابلاغ سے دوسرا کا م فحاشی کو عام کرنے کا لیا گیا۔ اس کے لیے ویلنٹائین ڈے کوعام کیا گیا۔ ویلینٹائن کیا ہے ایک فحاشی کی داستان ہے۔ ایک پادری اور نن کی عشق کی داستان ہے۔ فلموں، اشیاء فروخت ، اور کھیل کے میدانوں میں شائقین کی تفریح کے لئے عورت کو نیم عریاں کر کے پیش کیا جارہا ہے۔ تیسرا کام دنیا میں ڈیز منانے کا ہے۔ اس سب کاموںکا مقصد دنیا کو کھیل تماشے میں مصروف کر کے اس کی تاریخ سے نا آشنا کرنا ہے۔

کیا مسلمان ملک اور عام مسلمان اس کا شکار نہیں ہو رہے ہیں؟ کیا مسلمانوں نے اپنے تاریخی دنوں کو بھلا نہیں دیا؟ اسلامی یاد گار دنوں میں ایک دن ”غزوہ فتح مکہ” کا دن بھی ہے ۔ مغرب کے ایک بڑے محقق نے لکھا تھا کہ ” بدر سے پہلے اسلام محض ایک مذہب اور ریاست تھا ،مگر بدر کے بعد وہ مذہب ِ ریاست بلکہ خود ریاست بن گیا” یعنی ریاست کا مذہب بن گیا تھایا یوں بھی کہا جا سکتا ہے اسلامی جمہوریہ بن گیا تھا جس میں سب کے حقوق برابر تھے ۔ شرک کاخاتمہ کر دیا گیا تھا۔جس میں گورے کو کالے پر اور عرب کو عجم پر، سرداروں کوعوام پر، حاکم کو محکوم پر کو ئی فضلیت حاصل نہیں تھی۔ فضیلت تھی تو اس کی تھی، جو زیادہ متقی و پرہیزگار تھا۔ جو ریاست کے قانون کا پابند تھا۔ عوام کو حقوق و فرائض کی تعلیم دی گئی تھی۔ عوام ریاست کے وفادار تھے۔ ریاست عوام کے حقوق کی نگہبان تھی۔ عورتوں کے حقوق رسولۖ اللہ نے خود متعین کر دیئے تھے۔ غزوہ فتح مکہ پر ایک تاریخی بیان دیتے ہوئے ایک اسلامی مفکر امام ا بنِ قیم نے کہا تھا” یہ دن فتح اعظم ہے جس کے ذریعہ اللہ نے اپنے دین کو، اپنے رسول ۖکو،اپنے لشکر کو اور اپنے امانت دار گروہ کو عزّت بخشی اور اپنے شہر کو اور اپنے گھر کو، جسے دنیا والوں کے لیے ذریعہ ہدایت بنایا ہے، کفار ومشرکین کے ہاتھوں سے چھٹکارا دلایا۔ اس فتح سے آسمان والوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی اور اس کی عزّت کی طنابین جوزاء کے شانوں پر تن گئیں،اور اس کی وجہ سے لوگ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہوئے اور روئے زمین کا چہرہ اور چمک دمک سے جگمگا اُٹھا”(الرّحیق ا لمختوم)

مسلمانوں کو یہودی کنٹرولڈابلاغ سے کنارہ کش ہو کر اپنے تاریخی دنوں کو یاد رکھناچاہیے۔ ان کو منانے کا اہتمام کرنا چاہیے اور اپنے ہی شجر سے وابستہ رہ کر بہار کی امید کرنی چاہیے۔ وہ قومیں ختم ہو جاتیں ہیں جو اپنے اسلاف کے کارناموں کو بھول جاتی ہیں۔ کھیل تماشوں میں غرق ہو جاتی ہیں۔غزوہ فتح مکہ کی کہانی کچھ اس طرح ہے کہ صلح حدیبیہ میںرسولۖ اللہ جو معاہدہ طے ہوا تھا اس میں جو قبیلہ رسولۖ اللہ کے ساتھ شامل ہوا اور جو قریش کے ساتھ شامل ہوئے تھے ان کی ایک دوسرے کے خلاف کاروائی کو رسولۖاللہ یا قریش کے خلاف کاروائی تصور کی جائے گی۔ قریش نے اس معاہدے کی خلاف وردی کرتے ہوئے رسولۖ اللہ کے ساتھی قبیلہ سے لڑائی کی تھی جس کی شکایت لے کر اس قبیلے کے لوگ رسولۖ اللہ کے پاس مدینہ میںگئے تھے۔ قریش کو بھی جب اپنی غلطی کا احساس ہواتو ابو سفیان کو معاہدے کی توثیق کے لیے مدینہ رسولۖ اللہ کے پاس بھیجا مگر وہ ناکام ہو کر لوٹا۔طبرانی بیان کرتے ہیں کہ معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد رسولۖاللہ نے تیاری شرو ع کر دی تھی۔١٠ رمضان کو رسولۖاللہ نے مدینہ کا رخ کیا۔آپ ۖ کے ساتھ دس ہزار صحابہ

٢
تھے۔ جب اسلامی لشکر جحفہ کے مقام پرپہنچا تو حضرت عباس رسولۖاللہ سے ملے اور ایمان لے آئے۔پھر ابوسفیان بھی رسولۖاللہ سے ملنے آئے تو آپۖ نے منہ پھیر لیا۔ اس پر حضرت علی نے ابوسفیان سے کہا کہ جائو اور رسولۖاللہ سے مل کر وہی بات کہو جو حضرت یوسف کے بھائیوں نے حضرت یوسف سے کہی تھی۔ اس پرجواب میں رسولۖ اللہ نے وہی کہا جو حضرت یوسف نے اپنے بھائیوں سے کہا تھا۔ اس پر ابو سفیان نے چند اشعار میں رسولۖ اللہ کی تعریف کی ۔

جب معاملہ دوستی میں بدل گیا توحضرت عباس نے رسولۖاللہ سے کہا کہ ابو سفیان اعزاز پسند ہے اسے کوئی اعزاز دے دیجیے۔آپۖ نے فرمایا ٹھیک ہے۔ جو ابو سفیان کے گھر میں گھس جائے اسے امان اور جو اپنا دروازہ اندر سے بند کر لے اسے امان، جو مسجد حرام میں داخل ہو جائے اسے بھی امان ہے۔اسی صبح١٧ رمضان ٨ ھ کو رسولۖاللہ مرا لظہران سے مکہ کے لیے روانہ ہوئے ۔ ١٩ روز مکہ میں قیام کیا۔ مراظہران میں قیام کے دوران رسولۖاللہ نے صحابہ کو ہر قبیلہ رات کو علیحدہ علیحدہ آگ روشن کرنے کا کہا تاکہ مکہ والے اس سے خوف زدہ ہو جائیں۔ اس کے بعد اسلامی لشکر مکہ میں کئی سمتوںسے میںداخل ہوئے۔ابو سفیان نے اپنی قوم کو کہا کہ رسولۖاللہ بہت بڑا لشکر لے کر آئے ہیں آپ ان کے لشکر کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

اس کے بعد اسلامی لشکر اچانک قریش کے سر پر آن پہنچا۔ پھر ابوسفیان نے وہی اعلان کیا جس پر رسولۖاللہ نے اس سے وعدہ کیا تھا۔ رسولۖ کے ہاتھ میں ایک کمان تھی۔ بیت اللہ کے گرد اور اس کی چھت پر تین سو ساٹھ بُت تھے آپۖ اسی کمان سے ان بتوں کو ٹھوکر مارتے جاتے تھے اور کہتے تھے”حق آ گیا اور باطل چلا گیا۔ باطل جانے والی چیز ہے”(١٧:١٨)” حق آ گیا اور باطل کی چلت پھرت ختم ہو گئی”(٣٤:٤٩) قریش کو مخاطب کر کے کہا ۔ میں تمہارے ساتھ کیا سلوک کرنے والا ہوں۔انہوں نے کہا آپۖ کریم بھائی ہیں ۔ اور کریم بھائی کے صاحبزادے ہیں۔ آپ نے کہا میں تم سے وہی بات کہہ رہا ہوں جو حضرت یوسف نے اپنے بھائیوں سے کہی تھی ” کہ آج تم پر کوئی سرزنش نہیں۔ جائو تم سب آزاد ہو”

قارئین! یہ تھا رسولۖ اللہ کا برتائو قریش کے ساتھ! کیا آج مسلمان اس سنت پر عمل کر کے ایک دوسرے کو معاف نہیں کر سکتے؟ کیا آج مسلمانوںمیں ایسی رواداری کی ضرورت نہیں؟ اللہ ہمیں اپنے پیارے رسولۖ کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آج دنیا کررونا وائرس کی زد میں ہے۔ ساری میں معیشت کا پیہ روکا ہوا ہے۔خوف کی وجہ سے لوگ گھروں میں بند ہو گئے ہیں۔ روزنہ کی بنیاد پر ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ حکمرانوں نے چھوت کی بیماری کی وجہ سے مساجد، حتہ کہ خانہ کعبہ اور مسجدنبوی میں نماز پڑھنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ اللہ رمضان کے مبارک مہینے میں مسلمانوں اور ساری انسانیت کو اس عذاب سے نجات دے۔آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Zulfiqar Ali Bhutto
Previous Post طاقت کا سر چشمہ
Next Post ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 941 ہو گئی، 667 جاں بحق
Coronavirus Patient

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.