geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے متجاوز

May 12, 2020 1 1 min read
New Delhi
Share this:

New Delhi

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، دوسری طرف حکومت حالات کے مدنظر لاک ڈاون میں مزید توسیع کے امکان پر غور کررہی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں 3604 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 87 افراد اس وبا کی وجہ سے چل بسے۔

تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 70815 ہوگئی ہے جبکہ 2296 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دوران 22549 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ کووڈ انیس سے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد مغربی ریاست مہاراشٹر میں ہے جہاں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1230 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 23401 ہوچکی ہے جبکہ 868 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کی آبائی ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے جہاں 8542 افراد متاثر اور 513 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں متاثرین کی تعداد 7233 ہوچکی ہے اور 73 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار کے مدنظر حکومت ملک میں جاری لاک ڈاون میں توسیع کرنے پر غور کررہی ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں پچھلے 25 مارچ سے ملک گیر لاک ڈاون جاری ہے۔ پہلے تین مئی تک کے لیے لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا لیکن اس میں توسیع کرکے 17 مئی تک کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر11 مئی کووزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ میں لاک ڈاون کے متعلق مشورے طلب کیے۔ میٹنگ میں بیشتر ریاستوں کے وزرائے اعلی نے لاک ڈاون میں توسیع کرنے کا مشورہ دیا۔ البتہ بعض ریاستیں متاثرہ علاقوں سے باہر اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق کم شدت والے علاقوں میں لاک ڈاون میں رعایت دی جاسکتی ہے لیکن ریڈ زون میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

لاک ڈاون کے درمیان تقریباً پچاس دنوں کے بعد بھارتی ریل آج سے مرحلہ وار خصوصی ٹرین سروسز شروع کررہی ہے۔ اس سلسلے میں آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے ڈبرو گڑھ، اگرتلا، ہاوڑہ، پٹنہ، بلاس پور، رانچی، بھونیشور، سکندر آباد، بنگلورو، چینئی، ترواننت پورم، مڈگاوں، ممبئی سنٹرل، احمد آباد اور جموں توی کے لیے ٹرینیں روانہ ہورہی ہیں۔

مسافروں کو متعدد شرائط کے بعد سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اگر کسی شخص میں کورونا کی ہلکی سی بھی علامت ملی تو اسے ٹرین پر سوار ہونے نہیں دیا جائے گا۔

بعض ریاستی حکومتوں نے ٹرین سروس شروع کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ ان ٹرینوں سے سفر کرکے آئیں گے ان پر نگاہ رکھنا مشکل ہوگا اور کورونا وائرس کی وبا میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرین کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں مردوں کا تناسب خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ چھ اپریل کو مرد متاثرین کی تعداد 76 فیصد تھی جبکہ مئی میں اس میں کمی آئی ہے تاہم مرد متاثرین کی تعداد اب بھی 64 فیصد ہے۔ تقریباً 40 فیصد متاثرین کی عمریں 21 سے 40 برس کے درمیان ہیں۔ جبکہ 60 برس سے زیادہ عمر کے متاثرین کی تعداد 12 فیصد ہے۔

اپوزیشن جماعتو ں نے حکمرا ں بھارتیہ جنتا پارٹی پر کورونا وائرس کی آڑ میں سیاست کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کے ساتھ وزرائے اعلی کی میٹنگ میں مودی حکومت پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت سب کچھ پہلے ہی طے کرلیتی ہے۔ ہم سے کچھ پوچھا تک نہیں جاتا۔ انہوں نے مرکز پر جانبدارانہ رویہ اپنانے کا بھی الزام لگایا۔

کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی خود کو ٹھوس فیصلہ لینے والا وزیر اعظم ثابت کرنے کی کوشش میں پہلے قدم اٹھالیتے ہیں اور بعد میں اس کے نتائج کے بارے میں سوچتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں روزانہ نئی نئ گائیڈ لائنز جاری کرنی پڑتی ہیں۔ دگ وجے سنگھ نے ایک ٹوئٹ میں کہا”اگر وزیر اعظم کے پاس ملک گیر لاک ڈاون کے سلسلے میں واضح بصیرت اور سمجھ ہوتی تو وہ لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کے لیے کم سے کم تین چار دن کا وقت ضرور دیتے۔“

Share this:
Coronavirus
Previous Post کیا وٹامن ڈی کورونا وائرس سے بچاتا ہے؟ ماہرین میں بحث جاری
Next Post تبلیغی جماعت کے سربراہ کے آڈیو کا تنازعہ
Masjid

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

June 13, 2026

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی انویسٹی گیشن، ٹرمپ کے خلاف خفیہ دھمکی کا شبہ

June 12, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.