geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اوکاڑہ کی صحافت کا روشن ستارہ (حاجی ناصر وحید مرحوم)

May 17, 2020 0 1 min read
Haji Nasir Waheed
Share this:
 Haji Nasir Waheed
Haji Nasir Waheed

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب حاجی ناصر وحید گزشہ رات (ہفتہ )رضائے الہی سے انتقال کر گئے ، آپ کے انتقال کی خبرضلع اوکاڑہ، پنجاب اور پاکستان بھر میں انتہائی دکھ اور افسوس سے سنی اورپڑھی گئی،آپکو مرکزی قبرستان شہراوکاڑہ میں بعد نماز ظہر(ہفتہ 16مئی 2020) سپرد خاک کیا گیا ، نماز جنازہ میں صحافیوں سیاسی ، سماجی ، مذہبی ،وکلاء ،کاروباری شخصیات ، سمیت پنجاب بھر سے آئے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بطور صحافی ، سیاسی ، سماجی، کاروباری اور ہر دل عزیز شخصیت ہونے کی وجہ سے تعزیت اور دکھ افسوس کا اظہار مرحوم کے خاندان اور دوستوں سے ہوتا رہا حاجی ناصر وحید مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے انکی صحافتی ، سماجی ،سیاسی سرگرمیوں کی تصاویر شیئر کرنے والوں کی تعداد سینکڑوں نہیں ہزاروں میں رہی ،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے آمین ،حاجی ناصر وحید مرحوم ایم اے پولیٹیکل سائنس کی تعلیم حاصل کرنے کی سب سے بڑی وجہ زمانہ طالب علمی میں سیاست میں زیادہ دلچسپی کو قرار دیتے تھے۔

نوے کی دہائی میں بانی پریس کلب اوکاڑہ منیر چوہدری نے آپکو پریس کلب کا صدر بنانے میںخصوصی دلچسپی لی آپ مسلسل تین ((1995,96,97سال تک صدر منتخب ہوتے رہے بعد ازاں منیر چوہدری سے چند اختلافات کی وجہ سے پریس کلب کے معاملات سے کنارہ کشی بھی اختیار کیے رکھی لیکن صحافیوں کے ایک بڑے گروپ کی نمائندگی کرتے رہے ،حاجی ناصر وحید مرحوم کی زمانہ طالب علمی میں سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستگی ہوئی جو اُنکے انتقال تک رہی۔

سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکے دوسرے دور میں آپکی سیاسی سرگرمیاں عروج پر رہیں ، سن دو ہزار ایک میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے پاکستان میں جب نیا ضلعی نظاِم حکومت متعارف کرایا تو حاجی ناصر وحید مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستگی رکھنے والے ناظموں میں سے ایک دبنگ ناظم کی صورت میں سامنے آئے ،چودہ اگست دو ہزار ایک میں اس نظام کے تحت منتخب ہونے والوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تو آپ نے بطور ضلعی ناظم اوکاڑہ اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا ،اور بطور اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل میں اپنی ایک الگ پہچان برقرار رکھی۔

اسی دور میں بطور کاروبار ی شخصیت کے بھی سامنے آئے پاکستان کی معروف موبائل فون کمپنی کی فرنچائز کا شہر میں دفتر کھولا جہاں مرحوم کے ساتھ راقم الحروف کی اکثر ملاقاتیں ہوئیں جن میں صحافت ، سیاست اور سماجی کاموں پر سیر حاصل گفتگو ہوتی رہی ،اس میں کوئی شک نہیں کہ حاجی ناصر وحیدکی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کااظہارزندگی کے تمام شعبہ جات کی سرکردہ شخصیات نے کیا ان کی وفات سے صحافتی حلقوں میں جو خلاء پیدا ہو ا ہے وہ مدتوں تک پْر کرنا ممکن نہیںہے ،آپ نے اپنے پیشہ ورانہ تجربے اور صلاحیتوں سے صحافت کے میدان میں لوہا منوایا ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے سے ضلع کے چیدہ چیدہ صحافیوں نے صحافت کے میدان میں بھر پور فائدہ اْٹھایا ہے۔

آپکی صحافت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور انہوں نے سخت اور مشکل حالات جن میںسابق صدورجنرل ضیا الحق، جنرل پرویز مشرف کے دور میں صحافت کی دنیا میں اپنا نام اور مقام محنت سے بنایا صحافت کی دنیا میں انکا خلاء کبھی پر نہیں ہوگی اور وہ اوکاڑہ کی صحافت کا روشن ستارہ تھے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، مرحوم کے ساتھ راقم الحروف کی بیس سال سے زائد دوستی رہی آپ نے ہمیشہ بڑے بھائیوں کی طرح حوصلہ افزائی کی۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Azam Khan Swati
Previous Post اسٹیل ملز کے ملازمین و مزدورں کے مسائل کو حل کریں گے، اعظم خان سواتی
Next Post ہندوستان کی، اقلیتوں کے خلاف جارحانہ پالیسی
India Minorities

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.