geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سڑکوں پر پڑے منشیات کے عادی افراد اور ایک مسیحا

May 19, 2020 1 1 min read
Drugs
Share this:

Drugs

تحریر : غلام مرتضی باجوہ

معاشرے میں دوسروں کی مدد کرنا اور حقوق العباد کو خاموشی سے انجام دینا کسی بھی نیکی سے کم نہیں۔ ہمارے مذہب میں کئی بار فرمایا گیا ہے ایک ہاتھ سے دیا جائے تو دوسرے ہاتھ کو معلوم بھی نہ ہو۔ ہمارہ معاشرہ بزارہ نہیں بلکہ لاکھوں ایسے افراد کی مثالوں سے بھرا پڑا ہے جنہو ں نے صرف اور صرف انسانیت کی مدد اور فلاح کے لئے نہ صرف کام کیا بلکہ اپنی زندگی کا بڑا حصہ دوسروں کی اصلاح کے لئے وقف کردیا۔

معاشر ے میں رہنے والے افراد اپنی روز مرہ زندگی میں بےشمار مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔ کوئی نہ کوئی اللہ کا بندہ ان کی مدد کے لئے موجود ہوتا ہے۔ منشیات ہمارے ملک بڑا مسئلہ ہے جن کا ہم کئی دیائیوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔ اور ہماری نئی نسل کا مستقبل اس وباءکی وجہ سے تاریکی کی طرف جارہا ہے۔

معاشرے میں ایسے ہی افرادمیں ایک ایسی شخصیت جس نے اپنے زندگی کے 35 سال منشیات کے خلاف لاہور شہر کی سڑکوں بازاروں میں اپنی آوازکی صدالگاتے ہوئے صرف کئے ہیں۔ اور پھر جو منشیات کے خلاف اس فیلڈ میں علم حاصل کیا وہ دوسروں تک عام کیا۔ گلی محلوں سے لیکر شہروں تک اور تعلمی ادروں سے لیکر عدالتوں تک اور پاکستان سے لیکر پھر دنیا کے مختلف ممالک تک ہر جگہ منشیات کے خلاف کام کر کے اپنا نام کمایا۔ سید ذوالفقار حسین جو کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم، ڈائریکڑ ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کے ساتھ ساتھ ایڈیکشن پریونیشن کواڈینیٹر بھی ہیں۔

کورونا وائرس کی وباءاور لاک ڈاون میں بے گھر منشیات کے عادی افراد جو باغوں سڑکوں فٹ پاتھوں اور پارکوں میں بیٹھ کر منشیات کااستعمال کرتےتھے ان کو خوراک اور پانی کی اشد ضرورت تھی تمام افراد لاک ڈوان کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں مقیم تھے کیونکہ منشیات کے عادی مختلف چوک اور چوراہوں میں مانگ کر اپنا گذارہ کرتے تھے اب ان کی کوئی بھی مدد کرنے والا نہ تھا۔ واقعی اس وباءکا خوف اور ڈر اس قدر بڑھ چکا ہے اور بہت سے لوگ اب بھی ڈپریشن اور خوف میں مبتلا ہیں کہ کل کیا ہو گا۔جس کا کسی کو بھی علم نہیں۔
ابتدائی ایام میں حکومتی ہدایات اور ایس او پی پر عمل درآمد کے لئے پولیس اور رینجر کے جوان اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ جو ایک اچھا اقدام ہے۔ چوک چوراہوں, فٹ پاتھوں اور مخصوص علاقوں میں منشیات کے عادی افراد کے بارے میں معلومات کا تبادلہ ضروری ہے کیونکہ پروینشن میں ایک بات جو بھی کہی یا بتائی جائے وہ evidence base ہونا ضروری ہے۔

مارچ کے آخری ہفتے لاہور کی سٹرکیں کورونا کی وباءکی وجہ سے سنسان اور خاموش منظر پیش کررہی تھیں۔ کبھی بھی یہ منظر دیکھنے کو نیہں ملا۔ دل بڑا اداس تھا کہ قدرت ہمارے پہ ناراض ہو گئی ہے۔اور ہم سے کیا غلطی ہو ئی ہے۔ ہم اپنے رب کو کس طرح راضی کریں گے۔ اللہ تعالی ہمارے گناہ معاف فرمائے۔

لاہور کی معروف شاہراہوں پر مختلف چوراہوں میں منشیات کے عادی جو ہر وقت ہماری توجہ کے مستحق ہیں وہ نشئی نہیں بلکہ مریض ہیں۔اپنے نشہ کے حصول کے لئے بھیگ مانگ رہے تھے تاکہ اپنے جسم کو نشہ کی خاص مقدار دیجائے اور کچھ دیر سکون رہے۔ ایک معروف چوک میں 20 سے زائد منشیات کے عادی افراد آپس کے لین دین میں مصروف تھے۔۔ ان سب حالات کو دیکھ کر ان کی بہتری کے لئے بہت سے خیالات کا سہاراہ لیا۔ دوسری طرف ہر شخص کورونا کی وباء سے پریشان جبکہ منشیات کے عادی اپنے نشہ کے لئے پریشان تھے۔
ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے لاک ڈاون کی وجہ سے لاہور کے سڑکوں فٹ پاتھوں اور پارکوں میں پڑے منشیات کے عادی افراد کو خوراک اور پانی کی سپلائی کا انتظام شروع کیا تاکہ یہ خوراک اور پانی کی وجہ سے اپنی زندگی کی بازی نہ ہار جائیں۔

کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے اپنی ٹیم کے دیگر افراد جن میں انچارج سکول پروگرام سید محسن، ڈائریکٹر کواڈینیشن عدیل راشد، ماہر تعلیم عامر محمود شیخ ظہیر علی احمد شاہد خان اور دوسرے افراد نے ان افراد کے لئے خوراک اور پانی کی تقسیم کا آغاز کیا۔جو آج تک جاری ہے۔ گڑھی شاہو، مال روڈ، ریگل چوک, مغلپورہ لال پل فتح گڑھ باغبان پورہ جی ٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں کھانا اور پانی تقسیم کیا گیا۔ان سب کاموں کی تکمیل کے لئے فنڈ کی اشد ضرورت تھی لیکن بہت سے لوگوں سے رابط بے سود رہا اور اپنی مدد آپ کے تحت اس کام کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کا خوراک اور پانی کا انتظام کریی۔ کیونکہ کورونا کے ساتھ ساتھ منشیات کے عادی افراد ہماری کے مستحق ہیں۔منشیات کے عادی حقیقت میں مریض ہیں نشہ کی وجہ سے بدنام ہیں۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں جلد ہی منشیات کے عادی افراد کے لئے تین فوڈ کارنر بنائیں جائیں گے اور دو وقت کا مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اور مخیر حضرات اس کارخیر میں آگے بھر کر حصہ لیں۔

یہ درست ہے کہ گھروں سے بھاگ کر نشہ کی خاطر بے گھر افراد جو کسی نہ کسی مجبوری کی وجہ سے نشہ کی علت کا شکار ہوئے ان کو واقعی ایک ایسے مسیحا کی ضرورت تھی جو ان کا سہارہ بن سکے ان کو خوراک اور پانی کا بندوبست کر سکے۔ اب ہماری بھی ذ مہ داری ہے کہ ہم ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کی خوراک اور پانی کے حوالے سے مدد کریں۔ اور اس نمبر پر رابطہ 03364415035 کر سکتے ہیں۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضی باجوہ

Share this:
Honor killing
Previous Post غیرت کے تقاضے مختلف کیوں
Next Post بوسے کی قیمت، دو زندگیوں کا خاتمہ، دفن کا مقام بھی نامعلوم
Honor killing

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.