geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سپریم کورٹ کا فیصلہ تنقید کی زد میں

May 19, 2020 1 1 min read
Market
Share this:

 Market

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے طبی ماہرین اور سیاست دانوں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا ہے، جس میں عدالت عظمی نے ملک بھر کے شاپنگ سینڑز اور مارکیٹوں سمیت کئی سیکٹرز کو کھولنے کا حکم دیا ہے۔

کچھ ناقدین کے خیال میں ایسے فیصلے حکومتی اختیارات میں مداخلت ہیں کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ دنیا بھر میں پالیسی بنانے اور نافذ کرنے کا کام حکومتوں کا ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ کل بروز پیر دیا تھا، جسے حکومتی حلقوں نے سراہا تھا لیکن ملک میں کئی دوسرے حلقوں نے اس فیصلے پر نکتہ چینی کی تھی اور یہ تنقید اب بھی جاری ہے۔ واضح رہے کاروبار بند کرنے یا ملک میں لاک ڈاؤن کےحوالے سے پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اختلافات رہے ہیں۔ عمران خان کی وفاقی حکومت لاک ڈاؤن یا کاروبار کو بند کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار رہی ہے جبکہ سندھ کی حکومت نے اس مسئلےپر پہلے ہی دن سے سخت موقف اپنایا ہوا ہے۔

طبی ماہرین پہلے ہی جزوی لاک ڈاؤن پر، جسے وفاقی حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نام دیا تھا، پر یشان تھے۔ جزوی لاک ڈاؤن کے بعد ملک میں کورونا کے کیسز میں بہت تیزی آئی ہے اور طبی ماہرین کا خیال ہے کہ اب سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد سماجی فا صلہ بالکل ختم ہو جائے گا، جس کے بعد کورونا کے کیسز کا ایک سیلاب آسکتا ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن لاہور کے صدر پورفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کو بتایا،” کورونا نے پوری دنیا کے نظام صحت کی کمزوریوں کو آشکار کر دیا ہے اور اس نے ہمارے ٹوٹے پھوٹے نظام صحت کا پول کھول دیا ہے۔ ملک میں کورونا کے کیسز پہلے ہی چوالیس ہزار سے زائد ہو چکے ہیں اور یہ اس کے باجود ہے کہ ٹیسٹ کم ہورہے ہیں۔ اب اس فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر کیسز اور شرح اموات میں اضافہ ہوگا اور اس کے معیشت پر وہ اثرات مرتب ہوں گے کہ جس کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو طبی ماہرین کا مشورہ لینا چاہیے تھا۔ “لیکن معزز عدالت نے کچھ نوکر شاہی کے افراد کو بلا لیا، جو پہلے ہی لاک ڈاؤن ختم کروانا چاہتے تھے۔ تو حکومت نے سپریم کورٹ کا کاندھا استعمال کر کے لاک ڈاؤن ختم کرایا ہے، جس سے آپ کا نظام صحت بیٹھ جائے گا اور نہ صرف میڈیکل کمیونٹی بلکہ پورے پاکستان کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔”

پی ایم اے کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالغفور شورو کا کہنا ہے کہ اس فیصلے نے میڈیکل کمیونٹی کی مشکلات کو بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “میری خیال میں کیسز تیزی سے اوپر جائیں گے اور شرح اموات میں اضافہ ہوگا، جس پر لوگ متشدد ہوں گے کیونکہ اسپتالوں میں اتنی سہولیات نہیں ہیں۔ سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو تکلیف ہوگی اور ان کے لواحقین کسی مریض کے مرنے پر پر تشدد کارراوئیاں کریں گے، جیسا کہ انہوں نے حال ہی میں جناح اسپتال میں کیا۔”

پی پی پی کے رہنما تاج حیدر کا کہنا ہے کہ دنیا میں اس وقت ایک طرف وہ لوگ ہیں جو انسانوں کی جان بچارہے ہیں اور دوسری طرف وہ ہیں جو منافع اور کارپوریٹ سیکٹر کو بچا رہے ہیں۔ اور اس فیصلے کا تاثر یہ جائے گا کہ ملک میں کارپوریٹ سیکٹر اور منافع کو بچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ویت نام میں انسانی جانوں کو احیتاط اوردیکھ بھال سے بچایا گیا۔ وہاں انٹری پوائنٹس بند کئے گئے لیکن ہمارے ہاں یہ پوائنٹس کھولے گئے۔ میرے خیال میں سپریم کورٹ کو طبی ماہرین کو طلب کرنا چاہیے تھا اور ڈاکٹروں سے پوچھنا چاہیے تھا۔”

ملک میں کئی حلقوں کا یہ بھی خیال ہے کہ یہ فیصلہ انتظامی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک نے اس مسئلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “دنیا پھر میں حکومتیں فیصلے کرتی ہیں اور ان کے غلط فیصلوں پر عوام نہ صرف تنقید کرتے ہیں بلکہ انہیں الیکشن میں مسترد بھی کرتے ہیں لیکن کسی ملک میں بھی عدالتیں آکر اس طرح انتظامی فیصلے نہیں کرتیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ کل اس فیصلے کے نتیجے میں اگر اموات بڑھتی ہیں تو ذمہ داری کون لے گا۔ “اگر حکومت ایسا فیصلہ کرتی تو لوگ اس پر تنقید کرتے لیکن اگر اب حالات خراب ہوئے تو لوگ حکومت پر نہیں بلکہ عدلیہ پر انگلیاں اٹھائیں گے جو اس معزز ادارے کے لیے مناسب نہیں ہے لہٰذا ہمیں آئین میں دیے گئے اختیارات کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔”

Share this:
Honor killing
Previous Post بوسے کی قیمت، دو زندگیوں کا خاتمہ، دفن کا مقام بھی نامعلوم
Next Post حکومت نے یکم مئی سے 8 مئی تک 85 ارب روپے قرض لیا: اسٹیٹ بینک
State Bank

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.