geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بیرون ملک تعلیم یافتہ پاکستانی ڈاکٹروں کی احتجاج کی دھمکی

May 21, 2020 0 1 min read
Doctors
Share this:

Doctors

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بیرون ملک تعلیم یافتہ پاکستانی ڈاکٹرز نے ہاؤس جاب اور نجی پریکٹس کے طریقہ کار کو نرم نہ بنانے پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

پاکستانی طبی مراکز میں سہولیات کے فقدان کے باوجود بیرون ملک سے میڈیکل میں گریجویشن کرنے والے ہزاروں ڈاکٹروں کو ہاؤس جاب اور نجی پریکٹس کرنے کے لیے اجازت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم فارن گریجویٹ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مشکل طریقہ کار کی وجہ ان کے چار سال ضائع کئے جاتے ہیں۔ یہ طریقہ کار کسی بھی ملک میں نہیں ۔

پاکستان فارن ڈاکٹرز الائنس کے مطابق ملک میں ایسے ڈاکٹروں کی تعداد پانچ ہزار سے زیادہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں ان ڈاکٹروں نے ”پاکستان فارن ڈاکٹرز الائنس‘‘ کے نام سے باقاعدہ تنظیم بنائی ہے جنہوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں سڑکوں پر احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ان ڈاکٹروں کے مطابق خیبر پختونخوا میں بیرون ملک سے گریجویشن کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد دو ہزار ہے تاہم ان کے ساتھ پندہ سو ڈاکٹرز رابطے میں ہیں، جب اس سلسلے میں ڈی ڈبلیو نے فارن ڈاکٹرز الائنس کے صدر ڈاکٹر فیض اللہ خان سے بات کی تو ان کا کہنا تھا، ” ہمارےدواہم مطالبات ہیں ایک ہاؤس جاب کی اجازت دی جائے اور لائسنس کے لیے ون سٹیپ امتحان لیا جائے۔ کیوں کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے تھری اسٹیپ امتحان میں چار سال لگ جاتے ہیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی شکل میں وبا پھیلی ہے، ایسے میں ڈاکٹروں کی خدمات کی اشد ضرورت بھی ہے۔ ” ہمیں ہاؤس جاب کی اجازت دی جائے ہم دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اس دوران ہمارا ون اسٹیپ امتحان بھی لیا جائے۔ اس امتحان کے بعد ہمیں لائسنس اور نجی پریکٹس کی اجازت دی جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ہم سڑکوں پر احتجاج کے لیے نکلیں گے پہلے مرحلے میں اپنی فیملی کے ساتھ دھرنا دیں گے۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توخودکشی کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔‘‘

ایسے ڈاکٹروں کی تعداد کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صرف چین میں دس ہزار پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں جن میں زیادہ ترمیڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جب کہ وسط ایشیا کے ممالک سمیت جارجیا، سائپرس، ایران اور کئی دیگر ممالک میں پاکستانی میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت نے حال ہی میں اٹھارہ سو ڈاکٹروں کی تقرری کی ہے تاہم دو ماہ گزرنے کے بعد بھی ان ڈاکٹروں کی تنخواہ کا مسئلہ حل طلب ہے ۔ جب اس سلسلے میں ڈی ڈبلیو نے صوبائی وزیر محنت شوکت علی یوسفزئی سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا، ”پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں صوبے کا عمل دخل نہیں ہے۔ وہ باہر سے پڑھ کر آنے والے ڈاکٹروں کی رجسٹریشن کے لیے اپنے طریقہ کار کے مطابق امتحان لیتے ہیں۔ جس میں بعض ڈاکٹر پہلے مرحلے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جب کہ بعض کو تین چار سال لگ جاتے ہیں۔‘‘

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے خیبر پپختونخوا میں بدھ کی شام تک ساڑھے تین سو افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ دارالحکومت پشاور میں، جہاں صوبے کے تین بڑے ہسپتال ہیں، مرنے والوں کی تعداد دوسو نو بتائی گئی تینوں ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ایک بڑی تعداد بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
Next Post عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ محفوظ
Imran Farooq

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.