geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان: کورونا سے مزید 19 اموات، 2133 نئے مریض، کل کیسز 51 ہزار سے تجاوز کر گئے

May 22, 2020 1 1 min read
Pakistan - Coronavirus
Share this:

Pakistan - Coronavirus

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 19 افراد انتقال کرگئےجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1071 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 51653 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 365 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 340 اور پنجاب میں 310 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز جمعہ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 2133 کیسز سامنے آئے ہیں اور 19 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 959 کیسز اور 4 ہلاکتیں، پنجاب 1073 کیسز 13 ہلاکتیں، اسلام آباد 91 کیسز اور آزاد کشمیر سے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ
سندھ میں آج کورونا کے مزید 959 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6023 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 959 نئے کیسز ظاہر ہوئے جب کہ مزید 4 مریض انتقال بھی کرگئے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 20،883 اور اموات 340 ہوچکی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ مزید 690 مریض کورونا سے صحتیاب ہوگئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7015 ہوگئی ہے، مراد علی شاہ

پنجاب
پنجاب سے آج اب تک کورونا کے مزید 1073 کیسز اور 13 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کےمریضوں کی مجموعی تعداد 18455 اور ہلاکتیں 310 ہوگئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا سے 5312 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

نوٹ: جمعرات کے روز صوبہ پنجاب کے اعداد و شمار رات گئے جاری کیے گئے تھے اس لیے انہیں گزشتہ روز کی رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا اور آج کی مجموعی تعداد میں جمع کردیا گیا ہے لہٰذا 1073 کیسز اور 13 اموات جمعرات اور جمعہ کی مشترکہ تعداد سمجھی جائے۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 91 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1326 جب کہ اموات 12 ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 151 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورنا کے مزید 10کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 79 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان
بلوچستان سے جمعرات کو کورونا کے مزید 106 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3074 ہوگئی ہے جب کہ 39 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 724 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں جمعرات کو کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 365 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 340کیسز بھی سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 6815 ہوچکی ہے۔

کے پی میں 2198 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان
جمعرات کو گلگت بلتستان میں مزید 23 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 602 ہو گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 412 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں اور 186 زیر علاج ہیں۔

Share this:
Imran Khan - Shahbaz Sharif
Previous Post چینی بحران کی رپورٹ: اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
Next Post کراچی: پی آئی اے کا طیارہ ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ، 57 افراد جاں بحق
PIA Plane Crash

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.