geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عید مگر کس کی……؟

May 23, 2020 0 1 min read
Eid al-Fitr
Share this:

Eid al-Fitr

تحریر : خان فہد خان

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مکمل ہونے کو ہے اور اب عیدالفطر کی آمد آمد ہے۔ہر جانب عید کی تیاریاں عروج پر ہیںبازاروں کی رونقیں بڑھ گئی ہیں۔عید پرہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ اچھے سے اچھے کپڑے ،جوتے پہنیں اور اچھے اچھے کھانے کھائیںکیونکہ عید خوشیوں کا دن ہے۔مگر ہم نے کبھی سوچا کہ آخر خوشی کس بات کی …..؟دراصل عید کا دن انکے لیے خوشی کا دن ہے جنہوں نے اپنی زندگی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو پایا ہے۔اس ماہ مبارک کے تمام روزے رکھے ،اس ماہ مقدس کا احترام کرتے اور اپنے نفس پر قابو پاتے ہوئے ہر بُرے کام سے بچتے رہے۔پہلے عشرے میں رحمت،دوسرے میں مغفرت اور تیسرے عشرے میں دوزخ سے نجات حاصل کرنے کی دعائیں مانگتے رہے ۔پھرجب عید کی رات(چاند رات)کو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے اعمال پر انعام دے تو اُن کے روزں،دعائوں اور دیگر عباداتوں کو اللہ تعالیٰ قبول فرما لے۔ یہ عید کا دن اُن کے لیے واقعی خوشی اور اطمینان کا دن ہے کیونکہ وہ اپنے رب کو راضی کرنے اور اپنی بخشش و مغفرت کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اب وہ واقعی ہی خوشی منانے کے مستحق ہیں۔ اسی حوالے سے ایک واقعہ نقل کرتا جاوں کہ حضرت وہب بن منبہ کو عید کے دن روتے ہو ئے دیکھ کر کسی نے پوچھایہ تو خوشی اور زینت کا دن ہے اور آپ رو رہے ہیں؟ حضرت وہب بن منبہ نے فرمایا بے شک یہ خوشی کا دن ہے لیکن اُن کیلئے جنہوں نے روزے رکھے عبادات کی اور ان کے روزے عبادات اللہ نے قبول کر لی ہو۔اس واقعہ سے اس بات کی وضاحت ہو جاتی ہے کہ عید کادن بے شک خوشی کا دن ہے لیکن صرف اُن کے لیے جوماہ رمضان المبارک میں اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہوں۔لیکن ہمارے ہاں سب ہی عید پر خوب خوشیاں مناتے ہیںچاہے احترا م ماہ رمضان اور روزے رکھنے کی توفیق نصیب ہوئی بھی ہو یا نہیں ۔ماہ رمضان شروع ہوتے ہی عید کی تیاریاں شروع ہو جا تی ہیں جو چاند رات تک بھی مکمل نہیں ہو تیں۔بلکہ شوال کا چاند نظر آتے ہی لوگوں میں افرارتفری پھیل جاتی ہے۔

سب لوگ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ چاند رات تولیلتہ الجائزہ (انعام کی رات )ہے۔اس رات ہماری ٹوٹی پھوٹی عبادات کو اللہ کی بارگاہ میں پیش کیا جانا ہے اورجائزہ لیا جائے گا کہ کیا ہم نے ماہ رمضان کا حق ادا کیا یا نہیں کیا؟ کیا ہم نے رمضان کے روزوں میں احکام الہی پر عمل کیا یا نہیں کیا؟ کیا ہم نے روزہ کی حالت میں بدگوئی، فضول گوئی،جھوٹ، غیبت اور ہر طرح کی برائی سے پرہیز کیایا نہیں؟ تو آج کی رات ہمیں اللہ کی بارگاہ میںرمضان المبارک میں ہونے والی برائیوں ،کمی کوتاہیوں پر معافی مانگنا اوراپنی ٹوٹی پھوٹی عبادتوںپر اللہ کو راضی کرناہے لیکن شیطان کو چونکہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ فضیلت والی رات ہے اس لیئے اسکی فضیلت سے محروم کرنے کے لیے ہمیں عید کے جشن میں مصروف کردیتا ہے ۔ہم بھی عید کی رات اور دن میںمختلف قسم کے گناہوں میں مبتلاہو جاتے ہیںجبکہ عیدالفطر درحقیقت یوم الجائزہ اور یوم الانعام ہے کیونکہ اس دن اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے بندوں کو انعام و اکرام، اجرو ثواب اور مغفرت و بخشش کی نویدسناتا ہے۔ جیسا کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”جب عیدالفطر کی رات آتی ہے تو اس کا نام آسمانوں پر لیلة الجائزہ (یعنی انعام و اکرام کی رات) لیا جاتا ہے اور جب عید کی صبح ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کو تمام شہروں میں بھیجتا ہے۔

وہ زمین پر آکر تمام گلیوں اور راستوں پر کھڑے ہوجاتے ہیں اور ایسی آواز سے (جسے جنات اور انسانوں کے علاوہ ہر مخلوق سنتی ہے) پکارتے ہیں: اے امت محمدۖ! اُس ر ب کریم کی بارگاہ کی طرف چلو جو بہت زیادہ عطا فرمانے والا ہے اور بڑے سے بڑے قصور کو معاف فرمانے والا ہے”۔لیکن ہم عید کی خوشی شاید احکام الٰہی ہی بھول جاتے ہیں۔عید پرخوشی کا ہرگز اب یہ مطلب نہیں بنتا کہ جو دل چاہے وہ کریں دین اسلام کے احکامات کو بھول جائیں اور ساتھ ہی ساتھ ان غریبوں،مفلسوں کو بھی بھول جائیں جو عید کی خوشیوں میں شامل نہیں ہو سکتے۔عیدالفطر کا یہ تہوار وسیع پیمانے پر اخوت،بھائی چارے کا درس بھی دیتا ہے۔

دین اسلام میںخیر خواہی کا یہ عالم ہے کہ اللہ نے حکم دیا کہ عید کی نماز پڑھنے سے پہلے گھر کے سبھی افراد کی طرف سے صدقہ فطر ادا کیاجائے تاکہ غریب بھی اپنی ضروریات پوری کرے اور عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ۔ ایک دفعہ حضرت علی کولوگ خلافت کے زمانے میں عید کی مبارک دینے گئے تو دیکھا کے سوکھے ٹکڑے کھا رہے ہیں۔آنے والے شخص نے کہا حضرت!آج تو عید کا دن ہے یہ سن کر حضرت علی نے سرد آہ بھری اور فرمایا؛جب دنیا میں ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جن کو یہ ٹکڑے بھی میسر نہیں تو ہمیں عید منانے کا کیوں حق حاصل ہے۔پھر فرمایا عید تو ان کی ہے جو عذاب آخرت اور مرنے کے بعد کی سزا سے چھٹکارا پاچکے ہیں۔ان واقعات سے واضح ہے کہ عید کی خوشیاں ہماری عبادات کی قبولیت سے مشروط ہیں اور ہمیں خوشی کے اس موقع پر غریب اور نادار لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے ۔ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں،یتیموںکی مدد کرکے اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے کیونکہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں۔
Khan Fahad Khan

تحریر : خان فہد خان

Share this:
DMC EAST
Previous Post چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کا چائنا گراو نڈ کشمیر روڈ کا معائینہ
Next Post چینی بحران کی حتمی رپورٹ
Sugar Crisis

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.