geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ثقلین کو پلیئرز ڈیولپمنٹ کی ذمہ داری سونپنے کا امکان

May 25, 2020 0 1 min read
Saqlain Mushtaq
Share this:

 Saqlain Mushtaq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ کی ذمہ داری ثقلین مشتاق کو سونپنے کا امکان بڑھ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اسپنر نئے ہائی پرفارمنس سسٹم کا حصہ بنیں گے،انھوں نے انٹرویو بھی دے دیا ہے، سلیکشن کمیٹی کا کوارڈینیٹر محمد اکرم کو مقرر کیے جانے کی بازگشت سنائی دینے لگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ اسٹرکچر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے پلان پر عمل درآمد کا آغاز ہوچکا، نیشنل اکیڈمیز کی جگہ ہائی پرفارمنس سسٹم متعارف کراتے ہوئے 15 اپریل کو جاری کردہ اشتہار میں ڈائریکٹر، ہیڈ کوچنگ، انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ اور آپریشنز منیجر کی اسامیوں کیلیے 29اپریل تک درخواستیں طلب کی گئیں تھیں، پہلے سے ہی منتخب افراد کو لانے کیلیے رسمی کارروائی پوری کرنے کی خاطر شرائط میں نرمی بھی رکھی گئی، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ڈیوڈ پرسنز کو جز وقتی کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا تھا، سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس تعینات کرنے کا باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا، ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق کو ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ مقرر کے جانے کا امکان روشن ہے۔

اس اسامی کیلیے لیول تھری کوچنگ کورس کی شرط رکھی گئی ہے، امیدوار کیلیے لازمی ہے کہ کوچنگ کورس کے ساتھ سابق انٹرنیشنل کرکٹرہو اور 5سال بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتا ہو، ٹیلنٹ کی نشاندہی اور کرکٹرز کو قومی ٹیم کیلیے تیار کرنا اس کی ذمہ داریاں ہوں گی۔

ثقلین مشتاق ماضی میں سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلیے معاونت ضرور کرتے رہے لیکن کبھی باضابطہ طور پر پی سی بی سے منسلک نہیں رہے،البتہ دیگر کئی ممالک ’’دوسرا‘‘ کے موجد سابق پاکستانی اسپنر کی خدمات حاصل کرتے رہے ہیں، دوسری جانب سابق کرکٹر بازید خان کو بھی ہائی پرفارمنس سسٹم میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کاامکان ہے، ندیم خان نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقررکیے جانے کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی کے کوارڈینیٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ذمہ داری سنبھالنے کے لیے سابق فاسٹ بولر محمد اکرم مضبوط امیدوار ہیں۔

Share this:
Hira Mani
Previous Post ہم بہادر قوم ہیں جس نے زلزلوں اور کراچی کی ہڑتالوں کا سامنا کیا ہے، حرا مانی
Next Post لیبی فوج کے ہاتھوں 100 شامی جنگجو ہلاک، 22 گرفتار
Ahmed Al Msmary

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.