geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میں ملبے میں ماں کو ڈھونڈ رہا تھا، لوگ سیلفی بنا رہے تھے

May 26, 2020 0 1 min read
Pakistan Plane Crash
Share this:

Pakistan Plane Crash

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) عید سے ایک روز قبل پیش آنے والے پی آئی اے کے جہاز کے حادثے کی تحقیقات میں معاونت کے لیے ایئربس کی ٹیم پیر کو کراچی پہنچ رہی ہے۔ یہ سفر 97 افراد کے لیے موت کا پیغام لے کر آیا تھا۔

80 سالہ فضل رحمان اور ان کی 74 سالہ اہلیہ وحیدہ رحمان جب لاہور سے کراچی کے لیے پی آئی اے کی پرواز 8303 پر سوار ہوئے تھے اُس وقت انہیں سب سے زیادہ خوف کورونا وائرس سے تھا۔ اس خطرے کو مول لیتے ہوئے یہ دونوں عید کراچی میں منانا چاہتے تھے۔ یہ سفر اس جوڑے کے لیے موت کا پیغام لایا تھا۔ 54 سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ دینے والے اس جوڑے نے یوں آخری سفر بھی ساتھ ہی طے کیا اور یہ دونوں ان 97 ہلاک شدگان میں شامل ہیں، جو پی آئی اے اوپریٹڈ ایئر بس 320 کے کراچی کے گنجان علاقے میں گرنے کے سبب موت کے منہ میں چلے گئے۔

فضل رحمان کے بیٹے انعام الرحمان اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں،”ہم نے ڈاکٹروں اور گھر والوں کو متعدد کالز کیں، ہماری سب سے بڑی پریشانی یہ تھی کہ کیا میرے والدین یہ سفر خیر خیریت سے طے کر پائے؟ ‘‘ عید پر اپنے والدین کو خوش آمدید کہنے کا ان کا خواب ایک بھیانک حقیت میں بدل گیا۔ ”پی کے 8303 کے حادثے کی خبر سنتے ہی میں نے اپنی گاڑی اسٹارٹ کی ایمبولنسوں اور دھوٍئیں کے بادلوں کے پیچھے گاڑی دوڑاتا رہا۔‘‘ انعام الرحمان کے بقول،” جب میں نے جائے حادثہ کا منظر دیکھا تو میں سمجھ گیا کہ اگر میرے والدین بچ گئے تو یہ صرف اور صرف کوئی معجزہ ہو گا۔‘‘

کراچی کے جناح ایئرپورٹ کے مشرقی کونے کی طرف گنجان آبادی کی کثیرالمنزلہ عمارتوں کے بیچ و بیچ طیارے کے گرنے کے نتیجے میں زمین پر تاہم کوئی اموات نہیں ہوئیں۔ دو درجن سے زائد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ جا بجا بجلی کے کیبلز پڑے نظر آ رہے تھے اور ملبے سے انسانی جسم کو برآمد کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔ جہاز کا ایک ونگ ایک گھر کے کونے سے جا ٹکرایا اور انجن ایک قریبی گراؤنڈ میں پایا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق طیارے کے ایندھن نے گھروں کے ساتھ ساتھ ملبے کو خاکستر کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سیاہ گھنے بادل آسمان پر چھا چُکے تھے۔ انسانوں کا ایک ہجوم جائے حادثہ کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہا تھا اور اس گنجان علاقے کی سڑکیں اور رستے ایمبولنسوں، امدادی کارکنوں اور ملبے سے بھر چُکی تھیں۔ اپنے عزیز و اقارب، اپنے پیاروں کی زندگی کی آس و امید لگائے ان کے رشتے دار ملبے کے قریب سے قریب تر پہنچنے کی کوششیں کر رہے تھے۔

ایک امدادی کارکن نے خبر رساں ادارے رائٹرس کو بتایا کہ دو لاشیں آکسیجن ماسک کے ساتھ ملیں۔ ملبے کے نیچے سے نکالی جانے والی متعدد لاشیں قابل شناخت نہیں تھیں۔ ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹیو نے جمعے کو ہی کہہ دیا تھا کہ پائلٹ کے پیغام سے طیارے میں تکنیکی مسائل کی نشاندہی ہوگئی تھی۔

45 سالہ شاہد احمد اپنی ماں کا ا نتظار میں کراچی ایئرپورٹ پر کھڑا تھا۔ جہاز کریش کی خبر ملتے ہی وہ حادثے کی جگہ پر پہنچا۔ وہاں اسے ریسیکو ٹیم کے اراکین ملبوں کے نیچے سے مسافروں کی لاشیں باہر کھنچتے، انہیں نکالنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ جائے حادثے پر کچھ لوگ سلفیاں بنانے میں مصروف تھے۔ شاہد احمد اپنی 75 سالہ ماں کا استقبال کرنے وہاں پہنچا تھا۔ مضطرب احمد کے بقول،” وہاں پر کوئی بھی ذمہ دار نظر نہیں آ رہا تھا، لوگ تصویریں اور سسلفیز بنانے میں مصروف تھے۔‘‘ اپنی والدہ کو جائے حادثے پر نہ پانے کے بعد احمد نے ہسپتالوں کا رُخ کیا۔ آزمائش کی اس سخت گھڑی کا زکر کرتے ہوئے احمد بتاتا ہے،” کسی ہسپتال میں زخمی ہونے والوں کی کوئی فہرست میسر نہیں تھی۔ ہسپتالوں کی بد انتظامی اور افراتفری دیکھنے کے قابل تھی۔‘‘

اس ہولناک حادثے میں بچ جانے والے دو افراد میں سے ایک انجینیئر محمد زبیر نے مقامی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا،”پائلٹ نے جہاز کو لینڈنگ کے لیے ایک بار زمین کو چھوا، پھر فوراً ہی جہاز دوبارہ اوپر اڑا۔ پائلٹ نے اعلان کیا کہ وہ ایک بار پھر لینڈنگ کی کوشش کرے گا تاہم اس اعلان کے چند لمحوں بعد ہی بچے، بڑے، معمر مسافروں کی چیخوں کی آواز کے ساتھ طیارہ کریش ہوگیا۔ مجھے آگ کے سوا کچھ بھی نظر نہیں آ رہا تھا۔‘‘

فضل رحمان کے بیٹے انعام الرحمان کا کہنا ہے کہ اُن کی پوری فیملی شدید صدمے کا شکار ہے۔ ان کے بقول،”ہمارے گھر کوئی عید نہیں۔‘‘ تاہم انہیں اس بات سے کچھ راحت مل رہی ہے کہ ان کے والدین ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ اب ان کا آخری سفر بھی ایک ساتھ مکمل ہوا۔

Share this:
Saudi Arabia
Previous Post سعودی عرب میں یکم جون سے مساجد اور دفاتر کھولنے کا فیصلہ
Next Post کورونا وائرس: وفاقی حکومت نے عید کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا
Dr. Zafar Mirza

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.