geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی میں سیاہ فام افراد کی زندگی کیسی نظر آتی ہے؟

May 27, 2020 0 1 min read
Black People
Share this:

Black People

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں اس بارے میں بہت کم تحقیق کی گئی ہے کہ یہاں سیاہ فام لوگ نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے کن تجربات سے گزرتے ہیں۔ افرو مردم شماری اس صورتحال ميں تبدیلی لانا چاہتی ہے۔

نسل پرستی کے رجحان پر تحقیق کرنے والے محقق دانیئل گیامیراہ جرمنی میں بسنے والے سیاہ فام نسل کے باشندوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے سد باب کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں جرمن دارالحکومت برلن کے پرینس لاؤر برگ ضلع کے ارنم پلاٹس میں خریداری کے بعد ايک منظر دیکھا اور اسے یوں بیان کیا، ”ایک شخص مدہوش زمين پر پڑا تھا – ہوسکتا ہے کہ اس نے بہت زیادہ شراب پی ہو یا اس نے منشیات کا استعمال کیا ہو۔ دو پولیس افسروں نے اسے فٹ پاتھ سے ہٹانے کی کوشش کی۔ جب میں گزر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ ایک تیسرا پولیس والا آیا، وہ ایک سیاہ فام شخص تھا۔ ميں نے اسے دو بار دیکھا اور پھر ہلکا سا مسکرایا۔ خوش قسمتی سے، وہ واپس مسکرایا ۔ یہ پہلا موقع تھا جب میں نے برلن میں کسی سیاہ فام پولیس اہلکار کو دیکھا۔‘‘

ایک جرمن افرو برازیلین فلم ساز، پولیانا باؤم گارٹن کا کہنا ہے، ”جرمنی میں، خاص طور پر کم اجرت والے شعبے میں سیاہ فام افراد کی نمائندگی نظر آتی ہے۔ یہ جرمنی ميں پائی جانے والی ادارہ جاتی نسل پرستی کی ایک مثال ہے۔‘‘ اپنے کام میں، وہ بنیادی طور پر نسل پرستی اور امتیازی سلوک کو مد نظر رکھتی ہیں۔ وہ کہتی ہيں، ”اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاہ فام خواتین کو ملازمت کا کوئی ایسا موقع ہی نہیں ملتا جہاں وہ کسی قسم کے با وقار کام کا تجربہ کرسکیں۔‘‘

جرمنی میں نسلی امتیاز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جرائم کے اعدادوشمار کے مطابق ، 2017ء کے مقابلے میں 2018ء میں نسل پرستانہ حملوں میں لگ بھگ 20 فیصد اضافہ ہوا ۔ تاہم، اعداد و شمار کی کمی کے سبب امتیازی سلوک کے خلاف کام کرنے والی ایجنسی یہ اندازہ نہيں لگا سکتی ہے کہ نسل پرستانہ رجحان سے متاثرہ گروہ کون کون سے ہيں اور انہيں کس طرح متاثر کیا جاتا ہے کیونکہ اس ایجنسی کے پاس نسلی امتیاز کے بارے میں معلومات اکٹھا نہیں ہوتيں۔

نسل پرستی کے رجحان پر تحقیق کرنے والے محقق دانیئل گیامیراہ کے خیال میں، افریقی نسل کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا مقابلہ کرنے کے ليے اعداد و شمار کو اکٹھا کیا جانا اور اسے ہدف بنانا ضروری ہے، خاص طور پر افریقی نسل کے سیاہ فام افراد کے اعداد و شمار کی عدم موجودگی ان کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے سد باب ميں رکاوٹ ہے۔

گیامیراہ اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں ، ”انہیں کالوں یا سیاہ فام افراد کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن ان پر کوئی تحقیق نہیں ہوئی ہے۔‘‘

گیامیراہ جرمنی ميں سیاہ فام افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کو نو آبادیاتی تاریخ اور نیشنل سوشلزم کا ”نسل پرستانہ تسلسل‘‘ قرار دیتے ہیں۔ جرمنی نے 20 ویں صدی میں نوآبادی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والوں کی نسل کشی کی۔ نوآبادی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کے بعد 1904ء سے 1908ء کے درمیان جنوبی مغربی افریقہ، جو اب نامیبیا کہلاتا ہے ، ميں ناما اور ہیریرو نسل کے ہزاروں انسانوں کو قتل کیا گیا تھا۔ اور اگرچہ متعدد جرمن سیاست دانوں نے نسل کشی کو پہچان لیا ہے، لیکن باضابطہ طور پر معافی نامہ ابھی باقی ہے۔ جرمنی کی متعدد گلیوں میں اب بھی ایسے لوگوں کے نام درج ہیں جنہيں بڑے پیمانے پر قاتل کہا جا سکتا ہے۔

گیامیراہ کا کہنا ہے، ’’ تاريخ پر نظر ثانی کرتے ہوئے توجہ نیشنل سوشلزم پر مرکوز ہوتی ہے۔ اس پہلو سے ديکھا جائے تو اجتماعی ذمہ داری اتنی بڑی ہے کہ معاشرے کے ليے جرمن تاریخ کے دیگر واقعات کو تسلیم کرنا مشکل ہے۔ عوامی گفتگو میں کالوں کے ساتھ جرمن استعمار اور نسل پرستانہ رویہ کو نظرانداز کیا گیا ہے۔‘‘

جرمنی میں نسل پرستی پر قومی سوشلزم کا ذکر کیے بغیر بحث کرنا ناممکن ہے۔ جرمن معاشرے پر نازی دور کے اثرات اب بھی محسوس کیے جاسکتے ہیں۔ کچھ ماہرین قومی سوشلسٹ نسلی نظریات کے نتیجے کے طور پر عوامی گفتگو میں نسل پرستی کو مناسب طریقے سے حل کرنے میں ناکامی پر غور کرتے ہیں۔

دانیئل گیامیراہ اس سے اتفاق کرتے ہوئے کہتے ہيں،”نیشنل سوشلزم کے حوالے سے مجموعی طور پر معاشرے کی ذمہ داری کو قبول کرنا ايک ناگوار عمل ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ جرمن استعمار کے نتائج اکثر نظرانداز کیے جاتے ہیں۔‘‘

Share this:
Indian Army China
Previous Post چینی سرحد میں پیش قدمی پر بھارتی فوج کو سبکی، معافی مانگ کر گرفتار فوجی رہا کرائے
Next Post سابقہ مشرقی جرمنی برطانوی نشریاتی ادارے کا دشمن کیسے بنا؟
BBC-Radio

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.