geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’بھارتی آرمی چیف کا بیان نیپال کی توہین ہے‘ نیپالی وزیر دفاع

May 27, 2020 2 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

نیپال (اصل میڈیا ڈیسک) نیپال کے وزیر دفاع نے اپنے ملک کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو نیپال کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات نیپال کی تاریخ کو نظرانداز کر کے ہی دیے جا سکتے ہیں۔

ایک ایسے وقت جب بھارت اور نیپال کے درمیان سرحدی تنازع کے حوالے سے تعلقات کشیدہ ہیں، نیپال نے بھارتی آرمی چیف منوج مکند ناروانے کے بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فوجی سربراہ کو سیاسی نوعیت کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ نیپالی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے نیپال کی توہین کی ہے۔

بھارت کے بعض میڈیا اداروں کے مطابق نیپال کے وزیر دفاع ایشور پوکھریال نے ایک مقامی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی فوجی سربراہ کے بیان پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان سے نیپالی نژاد بھارت کے گورکھا فوجیوں کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا، ”یہ بیان نیپال کے لیے انتہائی توہین آمیز ہے۔ یہ بیان نیپال کی تاریخ، اس کی معاشرتی خصوصیات اور آزادی کو نظرانداز کر کے توہین کرنے کے لیے ہے۔ اس سے، بھارتی آرمی چیف نے نیپال کے ان گورکھا فوجیوں کے احساسات کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے، جنہوں نے بھارت کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ اوراب بھارتی جنرل کے لیے گورکھا فوجیوں کے سامنے سر اونچا کر کے کھڑا ہونا بھی آسان نہیں ہوگا۔”

نیپالی وزیر دفاع نے یہ باتیں مقامی اخبار ‘دی رائزنگ نیپال’ سے بات چیت کے دوران کہیں۔ بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند ناروانے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ نئے راستے کی تعمیر کے حوالے سے نیپال ” کسی دوسر کے کہنے پر” اعتراضات کر رہا ہے۔ بھارتی فوجی سربراہ کا اشارہ واضح طور پر چین کی طرف تھا۔ نیپال کا کہنا ہے کہ اس طرح کا بیان نیپال کی خودمختاری پر سوال اٹھانے کے مترادف ہے۔

بھارت نے پہاڑی ریاست اترا کھنڈ میں نیپال اور چین کی سرحدسے متصل متنازعہ علاقے میں اسّی کلو میٹر طویل ایک نئی سڑک تعمیر کی ہے۔ یہ راستہ اترا کھنڈ کو تبت کی سرحد پر لیپو لیکھ درّے سے جوڑتا ہے۔ نیپال کا کہنا ہے کہ لیپو لیکھ درہ اس کا اپنا ہے جبکہ بھارت نیپال کے اس دعوے کو مسترد کرتا ہے۔ اس ماہ کے اوائل میں بھارت نے جب اس سڑک کا افتتاح کیا تو نیپال نے یہ کہہ کر سخت اعتراض کیا تھا کہ یہ اس کی سرزمین پر بنایاگیا ہے اور وہ اپنی ایک انچززمین بھی بھارت کو دینے کے حق میں نہیں ہے۔

نیپال نے حالیہ دنوں میں اس روڈ کی تعمیر کے رد عمل میں بھارت مخالف کئی سخت بیانات دیے اور پارلیمان میں بحث کے دوران نیپالی وزیر اعظم نے بھارت پر سخت الفاظ میں تنقید کی تھی۔ اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ہی بھارتی آرمی نے اشارتاًیہ بیان دیا تھا کہ نیپال یہ سب کچھ چین کے کہنے پر کر رہا ہے۔

نیپالی وزیر دفاع نے بھارتی فوجی سربراہ کے اس بیان پر کہا، ”فوجی سربراہ کی حیثیت سے سیاسی بیان بازی کس قدر پیشہ وارانہ بات ہے؟ ہمارے یہاں تو اس طرح کی کوئی چیز نہیں ہے۔ نیپال کی فوج تو ایسے معاملات پر شور نہیں مچاتی ہے۔ فوج اس طرح کی باتوں سے گریز کرتی ہے۔”

نیپال کا کہنا ہے کہ سن 1816 میں اس نے ایسٹ انڈیا کمپنی سے جو معاہدہ کیا تھا اس کے تحت مغرب میں دریائے کالی تک اس کی سرحد ہے اور دریا سے متصل مشرق میں جو بھی زمین ہے وہ نیپال کا حصہ ہے۔ نیپال نے اس سلسلے میں حال ہی میں اپنا نقشہ بھی بدلا ہے اور متنازعہ علاقوں کو اپنے نئے نقشے میں شامل کیا ہے۔ لیکن بھارت نیپال کے ان دعوں کو مسترد کرتا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ متنازعہ علاقے میں جو نئی روڈ تعمیر کی گئی ہے وہ دفاعی نکتہ نظر سے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اس نئی سڑک کی مدد سے بھارت کو اب نیپال اور چین کے ساتھ مشترکہ سرحد تک براہ راست رسائی حاصل ہوگئی ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روایتی طور پر بھارت اور نیپال کے درمیان تعلقات بہت اچھے رہے ہیں لیکن بھارت کی موجودہ خارجہ پالیسی کچھ ایسی ہے کہ تقریباً تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تو پہلے سے کشیدگی تھی اور آج کل چین اور بھارت کی فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔ نیپال کے ساتھ بھی رشتے بگڑتے جا رہے ہیں جبکہ سری لنکا کے ساتھ بھی پہلے جیسی بات نہیں رہی۔

Share this:
Saudi Arabia - Train Service
Previous Post سعودی عرب میں ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان
Next Post پومپیو کا داعش کے نئے سربراہ کو سلامتی کونسل میں بلیک لسٹ کرنے کا خیر مقدم
Al-Baghdadi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.