geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دلوں پر راج کرنے والی رانی

May 27, 2020 0 1 min read
Rani
Share this:

Rani

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا وہ آٹھ دسمبر1946ء کو ملک محمد شفیع اور اقبال بیگم کے گھر لاہور میں پیداہوئیں”محبوب ” ان کی پہلی فلم تھی معروف مصنف و ہدایت کار انورکمال پاشانے ناصرہ کو رانی بنا کر متعارف کرایا یہ فلم باکس آفس پہ ناکامی کا شکار ہوئی یوں تو کہا جاتا ہے کہ ناکامی کامیابی کی سیڑھی ہوتی ہے رانی کو ایک بار نہیں بار بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا مرحومہ کی پہلی دس فلمیں مسلسل فلاپ ہوئیں انہیں منحوس اداکارہ سمجھا جانے لگا حالانکہ اداکارہ رانی خوب صورت دلکش نین و نقش والی اداکارہ تھیں لیکن قست کی دیوی ان پر مہربان نہیں ہو پا رہی تھی ان پر منحوس اداکارہ کا ٹھپا لگ چکا تھا 1967ء کا سورج ان کے لئے کامیابی کی نئی راہیں لئے طلوع ہوا۔

شہنشاہ رومانس چاکلیٹی ہیرو وحید مراد ان کے لئے خوش قسمت ثابت ہوئے نامور ہدایت کار حسن طارق کی اردو فلم ”دیور بھائی”میں وحید مراد کی ہیروئین بنی اس فلم کے پروڈیوسر سنتوش کمار تھے ”دیور بھابھی” کا ٹائٹل رول وحیدمراد اور صبیحہ خانم نے کیا تھا احمد رشدی کا مشہور گیت”ہپ ہپ ہرے”اور ” اے رات بتا ان سے کیا کہے ”اس فلم کے سپر ہٹ گیت تھے اس فلم نے کامیابی کے ایسے جھنڈے گاڑے کہ اداکارہ رانی کی دھوم مچ گئی منحوس اداکارہ کا ٹھپا ماند پڑنے لگا اگلے برس یعنی1968ء کو ”بہن بھائی”سینمائوں کی زینت بنی اور سپر ہٹ ثابت ہوئی ”ہیلو ہیلو مسٹر عبدالغنی”شائقین موسیقی نے خوب پسند کیا رانی کی شہرت کو بام عروج تک پہنچانے والی لازوال فلم ” انجمن” تھی اس فلم میں وحید مراد کے ساتھ دیبا اور رانی دو ہیروئن تھیں رانی پہ پکچرائز کئے ہوئے گیت”آپ دل کی انجمن میں حسن بن کر آگئے”اور ”اظہار بھی مشکل ہے اف اللہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتے”بہت مقبول ہوئے اس فلم کے سارے گانے ہی عوام نے پسند کئے تھے اس فلم کی کامیابی کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا”تہذیب” بھی ان کی ایک یاد فلم تھی اس فلم میں یہ شاہد کی ہیروئن تھی”لگا ہے۔

حسن کا بازار دیکھو ” ایک لازوال گیت تھا ان کے فلمی کیریئر پہ فلم ” امرائوجان ادا ”ایک ایسی یادگار فلم تھی جس کے گیتوں نے تہلکہ مچادیا ” جو بچا تھا وہ لٹانے کے لیے آئے ہیں”یہ ایک سدا بہار گیت ہے اس فلم گانے کو قوالی کے انداز میں پیش کر کے شائقین فلم کو ایک نیا انداز دیکھایا گیا جسے خوب پسندبھی کیا گیا پھر رانی کی یکے بعد دیگر ے فلمیں ریلیز ہوئیں اور کامیاب ہوتی گئیں جن میں ایک گناہ اور سہی، بہارو پھول برساؤ، ناگ منی اور ثریا بھوپالی وغیرہ قابل ذکر ہیںاداکارہ رانی فلم انڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ بن گئیں ” بہارو پھول برسائو” کے ہدایت کار ایم صادق تھے اس فلم کے گیتوں نے دھوم مچا دی”میرے دل کی ہے آواز کہ بچھڑا یار ملے گا”اور ”یہ گھر میرا گلشن ہے۔

گلشن کا خدا حافظ”لازوال گیت تھے ”ثریا بھوپالی” میں ان کے ساتھ دو ہیرو وحید مراد اور شاہد تھے ”تھا یقین کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی” جیسے لازوال گیت نے اداکارہ رانی کی پرفارمنس کوامر کر دیا اردو فلموںکے ساتھ ساتھ رانی نے پنجابی فلموں میں بھی اپنا لوہا منوایا ”بھٹی پروڈکشن کی فلم ” چن مکھناں ”پنجابی فلم تھی اور یہ ان کی کیریئرکی ایک یادگار فلم تھی ان کے ساتھ ہیرو عنایت حسین بھٹی تھے اس فلم کا مشہور گیت”چن میرے مکھنا ںہں کے اک پل ادھر تکنا ”آج بھی مشہور ہے رانی نے اپنے فلمی کیریئرمیں مجموعی طورپر100اردو اور 65 پنجابی فلموں میں ان مٹ رول کئے رانی نے ہزار داستان، دل میرا دھڑکن تیری، موج میلہ، سفید خون،امرائو جان ادا،ناگ منی، تہذیب، انجمن، دنیامطلب دی، جندجان، بابل ،سجن پیارا، چن مکھناں، دیوربھابھی،، شطرنج، چھوٹی امی، عورت کاپیار،چھوٹی بہن، کوچوان، سیتامریم مارگریٹ سمیت سینکڑوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے انہوںنے بلاشرکت غیر ے پاکستانی فلم انڈسٹر ی پر طویل عرصہ تک تنہا راج کیاانہوں نے وحیدمراد، محمد علی، شاہد، ندیم،غلام محی الدین، رنگیلا، منور ظریف،یوسف خان،سلطان راہی سمیت کئی دیگر چوٹی کے ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے 1990کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈرامہ سیریز ”خواہش ” اور ”فریب ”میں یادگار رول کئے جسے ناظرین نے خوب سراہا۔

جہاں اداکارہ رانی نے فلم انڈسٹری میں ناکامی کے بعد کامیابی اور کامیابی کے بعد عروج کا دور دیکھا وہاں ان کی ازدواجی زندگی میں بہت نشیب فراز بھی آئے ان کی تین شادیاں ہوئیں پہلی شادی ہدایت کار حسن طارق سے ہوئی یہی وہ ہدایت کار تھے جن کی فلموں سے اداکارہ رانی کو کامیابی اور شہرت ملی پھر دوسری شادی فلم ساز میاں جاوید قمر اور تیسری شادی پاکستانی کریکٹرسرفراز نواز سے ہوئی ستم ظریفی کہیں یا ان کی بدقسمتی تینوں شادیوں کا انجام بخیر ثابت نہ ہوا اور علیحدگی ہوتی رہی اور ازدواجی زندگی کے سکون سے محروم رہیں انہیں کینسر جیسے موذی اور جان لیوا مرض نے گھیر لیا 27مئی 1993 کو 46برس کی عمر میںکراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیںشائقین فلم کے دلوں میں آج بھی زندہ و جاوید ہیں۔
Dr. B.A. Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:
Market
Previous Post خودکش بمبار
Next Post مسافر جا چکے ہیں
PIA Plane Crash

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.