geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوم تکبیر، دفاعِ وطن ناقابل تسخیر

May 28, 2020 1 1 min read
Pakistan Celebrates Youm-e-Takbeer
Share this:

Pakistan Celebrates Youm-e-Takbeer

تحریر : خان فہد خان

قیام پاکستان سے لیکر آج تک بھارت پاکستان کی سا لمیت و بقاء کے خلاف نا پاک منصوبے بناتا آ رہا ہے اور پاکستان کو کسی نہ کسی طریقہ سے غیر مستحکم کرنے کی سر توڑ کوشش کرتا رہتاہے ۔ بھارت اپنے نا پاک عزائم کے حصول کیلئے قیام پاکستان کے دو ماہ بعد ہی 22اکتوبر 1947کو کشمیر میں کود پڑااورایک نوزائیدہ ملک( پاکستان )کیلئے جنگ کا محاذ کھول دیا۔اس جنگ سے پاکستان کی زیر تعمیر بنیادیں لرز کر رہ گئیںاور بھارت نے جنت نظیر وادی کشمیر پر ظالمانہ قبضہ کر لیاجو آج بھی قائم ہے۔بھارت ناپاک عزائم لیے ایک بار پھر 1965میںرات گئے پاکستان پرچڑھ دوڑالیکن دشمن کے جنگی جنون سے واقف پاک فوج نے اس جنگ میں بھارت کومنہ توڑ جواب دیا۔ شکست کے بعدبھارت کی بے چینی مزید بڑھ گئی اور بدلے کی آگ میں جلتے بھارت نے چند سال بعد پھر 1971میں جنگی محاذ کھول کر مشرقی پاکستان کو ہم سے جداء کردیا۔اس کے بعدبھارت نے خطے میں اپنی چودراہٹ مزید مضبوط کرنے کیلئے18مئی 1974کو راجھستان میںپوکھران کے مقام پر اپنا پہلا ایٹمی دھماکہ کیا جس کے بعد خطہ میں طاقت کا عدم توازن پیدا ہو گیا ۔ طاقت کے نشے میںچور بھارت دن رات بہت سی دھمکیاں اور گیدڑ بھبکیاںمارتا رہاجس سے پاکستان کی پریشانیاں مزیدبڑھ گئیں۔

حکومت پاکستان نے اس عدم توازن کو ختم کرنے کیلئے سوچ و بچار شروع کردی کہ جلد طاقت کا توازن بنایا جائے اور آخر کار 1974میںہی اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات حاصل کرتے ہوئے کہوٹہ پروجیکٹ کے نام سے ایٹمی طاقت کے حصول کیلئے کام شروع کر نے کا حکم دیا۔یاد رہے اس سے پہلے ڈاکٹر عبدالسلام 1972میں ایٹمی پاور حاصل کرنے پر ذاتی طور پر کام شروع کر چکے تھے لیکن حکومتی سر پرستی حاصل نہ تھی ۔حکومتی سرپر ستی میںڈاکٹر منیر احمد اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زیر قیاد ت پاکستان ایٹامک انرجی کمیشن بنایا گیاجس نے باقاعدہ کہوٹہ ریسرچ لیباٹریز میں کام کا آغاز کیا۔

پاکستان میں سیاسی صورت حال تبدیل ہو تی رہی مگر ہر حال میں ہر سربراہ مملکت نے ایٹامک انرجی کمیشن سے تعاون جا ری رکھا اور یوںا س پرو جیکٹ پر کام چلتا رہا اورتمام سائنسدانوں کی نو سال کی بے مثال محنت کے بعد11مارچ 1983 کواپنا پہلا کولڈ ٹیسٹ کیرانہ سرگودھا کی پہاڑیوں میں کیا جو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔یعنی ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ پاکستان 1983میں ایٹمی طاقت بن گیا تھالیکن پاکستان نے اس حوالے سے کامیابی کو عالمی دنیا سے خفیہ رکھا ۔مگر پھر بھی دنیا بھر میں چہ مگوئیاں ہوتی رہی مگر پاکستان نے اس کو حقیقت تسلیم نہ کیا اورخفیہ طور پر مزید کام جاری رکھا۔اس کے بعد 1984میں بھی کہوٹہ کے مقام پر ایک مزید کولڈ ٹیسٹ کیا گیا جو کامیاب رہاجو سائنسدانوں کی کا میابی کی ضمانت اور پاکستان کی سلامتی کیلئے امید تھا۔اسی طرح وقت گزرتا گیاسائنسدان پاکستان ایٹمی طاقت میں مزید بہتری اور جدت کیلئے کام کرتے رہے اور پاکستان کے ایٹمی انرجی پر کام سے متعلق ساری دنیا کو معلوم ہو گیا اور یورپی ممالک خاص طور پر امریکہ نے پاکستان کو اس پر مزید کام کرنے سے روکنے پر مجبور کیا اور بہت سی دھمکیاں اور لالچ بھی دئیے ۔مگر پاکستانی سائنسدان یا حکمران کوئی دھمکی یا لالچ خاطر میں نہ لائے اور نیوکلئیر پروگرام پر کام جاری رکھا۔

وقت کی چلتی سانسیں کون روک سکتا ہے چلتے چلتے وقت آگیا 13مئی 1998کا جب بھارت نے پوکھران میںمزید پانچ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو نیچا دیکھانے کی کوشش کی تو پاکستان میں کھلبلی مچ گئی اب صورت حال پیچیدہ ہو گئی ایٹمی دھماکوں کی صلاحیت تو پاکستان بھی حاصل کر چکا تھا مگراس طاقت کے اظہار کیلئے عالمی حالات موافق نہیں تھے ۔ پاکستانی حکمرانوں پر شدید دبائو تھا ایک طرف عوام اور سائنسدان بھارت کو اس کی زبان میں جواب دینا چاہتے تھے تو دوسری جانب امریکہ اقتصادی پا بندیوں کی دھمکی دے رہا تھا۔اس ساری صورت حال میں حکومت پر دبائو بڑھ گیا اور حکومت وقت کوئی حتمی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھی۔

یاد رہے کہ اس وقت کے وزیر اعظم نوازشریف کی کابینہ میں بیٹھے لوگ اس بات پر متفق تھے کہ دھماکے نہ کیے جائیں ورنہ پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگا دیں جائیں گی اور معشیت بیٹھ جائے گی۔اس وجہ سے ایٹمی دھماکوں کا پروگرام موخر کردیا گیالیکن سائنسدانوں کی جانب سے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا گیا کہ اگر آپ نے اب ایٹمی دھماکوں کیلئے جُرت نہ کی توہم کبھی ایٹمی دھماکے نہیں کر سکیں گے ہماری محنت رائیگا جائیگی۔اس خط نے وزیر اعظم نوازشریف کی سوچ بدلی اور اس کے جواب میں نواز شریف صاحب نے قومی مفاد میں بیرونی دبائو کو نظر انداز کرتے ہوئے ایٹمی دھماکوں کی اجازت دے دی ۔28مئی 1998کا سورج پاکستان کی سربلندی اورسلامتی کا ضامن بن کر طلوع ہوا ۔

خفیہ پروگرام کے تحت 28مئی 1998 کوسہ پہر 3بجے نعرہ تکبیر کے ساتھ ہی چاغی کی پہاڑ یاں پانچ ایٹمی دھماکوں سے لرز اُٹھیںاور پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن گیا۔ان ایٹمی دھماکوںنے بھارت کا غرور خاک میں ملادیااور پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ کیا ۔جس دن ایٹمی دھماکے کیے گئے اسے یوم تکبیر کا نام دیا گیایہی وہ دن تھا جب دفاعِ وطن ناقابل تسخیرہوا ۔اس کے ساتھ ہی دنیا کوواضح پیغام بھی گیاکہ پاکستان خود مختیار ،با اختیارملک ہے جواپنی جغرافیائی حدود کے تحفظ اور دشمن کو اسکی زبان میں جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ (الحمدللہ)
Khan Fahad Khan

تحریر : خان فہد خان

Share this:
Corona Patients
Previous Post کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں کے کورونا وارڈ مریضوں سے بھر گئے
Next Post حب الوطنی حب الاسلام / 28 مئی
Pakistan Nuclear Explosion

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.