geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وفاقی بجٹ کا مسودہ تیار، ڈیوٹیز اور ٹیکسوں میں کمی متوقع

May 30, 2020 0 1 min read
Budget
Share this:

Budget

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے تین ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کے خسارے پر مشتمل آئندہ مالی سال 2020-21 کے لئے مجموعی طور پر 7 ہزار 5 سو 70 ارب روپے کے لگ بھگ حجم کے وفاقی بجٹ کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

بجٹ کے مسودے کو آئندہ ماہ کے پہلے عشرے میں حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری سے آئندہ مالی سال 2020-21وفاقی بجٹ 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فی صد تک اضافے کا امکان ہے علاوہ ازیں ملازمین کو ملنے والے ایڈہاک ریلیف میں سے دو ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں ضم کئے جانے کی بھی توقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ کے مجموعی حجم میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے ساڑھے 7 ہزار ارب سے زیادہ کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال وفاقی بجٹ میں 3 ہزار ارب روپے تک خسارے کا امکان ہے اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش پر ٹیکس کی شرح میں مزید کمی، کورونا سے نمٹنے اور کاروباری طبقے کے ریلیف کیلئے ایک ہزار ارب سے مختص کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ائندہ مالی سال 2020-21کے وفاقی بجٹ میں زراعت، توانائی کے منصوبوں کیلئے مشینری کی درآمد پر ریلیف کی تجویز زیر غور ہے، درآمدی مشینری پر کسٹم، ایکسائز ڈیوٹیز میں 3 فی صد تک کمی متوقع ہے۔ سٹاک مارکیٹ کے حوالے سے ٹیکسوں میں سہولیات دی جارہی ہیں اور بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف ساڑھے 4 ہزار ارب روپے سے زائد اورترقیاتی بجٹ 530 ارب روپے تک مختص کیے جانے کی توقع ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے زراعت، توانائی کے منصوبوں کیلئے مشینری کی درآمد پر ریلیف کی تجویز زیر غور ہے ذرائع کے مطابق درآمدی مشینری پر کسٹم، ایکسائز ڈیوٹیز میں 3 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ کرونا وائرس کے باعث بجٹ میں زیادہ ریلیف فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ریگولیٹری، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیز میں بھی 2 فیصد تک کمی متوقع ہے جبکہ دیگر شعبوں کیلئے بھی درآمدی مشینوں پر ڈیوٹی میں کمی کی تجویز زیر غور ہے، ایف بی آر حکام کے مطابق ڈیوٹی میں کمی سے منصوبوں کی لاگت میں کمی ہو گی، ڈیوٹیز میں ریلیف سے ریونیو میں کمی کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ بجٹ میں تعمیراتی صنعت کو خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 200 ارب سے زیادہ مختص کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2020-21 کے وفاقی بجٹ میں اسلام آباد میں پرتعیش گھروں، کوٹھیوں اور بنگلوں وفارم ہاوسز و جائیدادوں پر ایک لاکھ روپے سے دولاکھ روپے تک لگژری ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے جبکہ فارمز ہاوس پر25 روپے سے80 روپے فی مربع فٹ تک لگژری ٹیکس عائد کرنے کی تجویزہے۔ یہ ٹیکس فنانس بل 2020 کے ذریعے اگلے بجٹ میں عائد کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ ترسیلات زر بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مزید مراعات دینے کیلئے جامع سنٹرلائزڈ لائلٹی پروگرام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ترسیلات زر بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیبٹ کارڈ و لائلٹی کارڈز جاری کئے جائیں گے۔ جبکہ سمارٹ فون بیسڈ مراعاتی پراڈکٹ متعارف کروائی جائے گی۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 2 جون کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں بجٹ کی تجاویز پیش کی جائیں گی اور پھر اسے 12 جون کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل وزیراعظم عمران خان 12 جون سے قبل باقاعدگی کے ساتھ بجٹ بریفنگ لیتے رہیں گے۔

Share this:
Mahra, Mahesh Hayat, Azmi Khan
Previous Post ماہرہ اور مہوش حیات نے عظمیٰ خان کے حق میں آواز بلند کر دی
Next Post امریکا میں پولیس تحویل میں سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف پُر تشدد مظاہرے
Violent Demonstrations

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.