geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ ٹوئٹر سے ناراض ہوئے تو ۔۔ سوشل میڈیا سے متعلق قانون ہی بدل دیا

May 30, 2020 0 1 min read
Trump
Share this:

Trump

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر سے ناراض ہونے کے صرف دو روز بعد سوشل میڈیا اداروں کو حاصل قانونی تحفظ کے خاتمے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔ ٹوئٹر نے اسی ہفتے ٹرمپ کی ٹویٹس کا ’فیکٹ چیک‘ کیا تھا، جن میں غیر مصدقہ حقائق پائے گئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جس صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، وہ اس ملکی قانون کو ختم یا تبدیل کر دے گا، جس کے تحت سوشل میڈیا اداروں کو اپنے خلاف قانونی کارروائی سے تحفظ حاصل ہے۔ اس قانون کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کسی بھی تیسرے فریق (عام صارف) کی طرف سے پوسٹ کردہ کسی بھی مواد کے لیے ان کمپنیوں کو جواب دہ نہیں بنایا جا سکتا۔

اس حکم نامے کے بعد لیکن سوشل میڈیا اداروں کو آئندہ اپنے خلاف قانونی کارروائی سے تحفظ حاصل نہیں رہے گا۔ اس قانون کو امریکا میں عرف عام میں سیکشن 230 بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے تحت سوشل میڈیا ادارے اس مواد کے لیے ذمے دار نہیں ٹھہرائے جا سکتے، جو ان پلیٹ فارمز پر صارفین پوسٹ کرتے ہیں۔

امریکی صدر کے اس حوالے سے تازہ سرکاری حکم نامے کا پس منظر یہ ہے کہ ابھی چند روز قبل ہی ٹوئٹر نے پہلی مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹس کو ان میں کہی گئی باتوں کی سچائی کے حوالے سے پرکھا تھا۔ نتیجہ یہ کہ ان میں ایسے دعوے بھی کیے گئے تھے، جن کی بنیادیں مشکوک یا غیر تسلی بخش تھیں۔ ٹوئٹر کے اس اقدام پر صدر ٹرمپ بہت ناراض ہوئے تھے اور انہوں نے شدید تنقید بھی کی تھی۔

اس موضوع پر ڈی ڈبلیو کی آلیکساندرا فان ناہمن نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے، ”اوول آفس میں ٹرمپ کہتے ہیں کہ ان کی ٹویٹس کا فیکٹ چیک محض ایک پرجوش سیاسی کارروائی تھا۔ اب وہ کہتے ہیں کہ ان کی طرف سے جاری کردہ سوشل میڈیا سے متعلق حکم نامے کا مطلب یہ ہو گا کہ ایسے پلیٹ فارمز کو حاصل قانونی تحفظ ختم ہو جائے گا۔‘‘

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اب امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کی جانے والی اس قانون سازی کو اس کی تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ٹرمپ کا یہ حکم نامہ ابھی تک ایک مسودہ ہے اور اس کی منظوری ابھی باقی ہے۔

چند قانونی ماہرین نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ ٹرمپ نے جس قانون سازی کا حکم دیا ہے، عین ممکن ہے کہ وہ اپنے امریکی آئین کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی لازمی شرط پوری نہ کر سکے اور ناکام ہو جائے۔

اس بارے میں Yale یونیورسٹی کے آئینی امور کے ماہر پروفیسر جیک بیلکن کہتے ہیں، ”صدر ٹرمپ سوشل میڈیا اداروں کو ڈرانے، ان پر اثر انداز ہونے اور انہیں خوف زدہ کر دینے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ یہ ادارے انہیں اکیلا چھوڑ دیں اور کوئی سوشل میڈیا کمپنی دوبارہ ایسا نہ کرے جیسا ٹوئٹر نے کیا ہے۔‘‘

امریکی ایوان نمائندگان کی خاتون اسپیکر اور ٹرمپ کے بڑی سیاسی ناقد نینسی پیلوسی کے مطابق صدر نے جو ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا ہے، وہ ”بد دلی سے کی جانے والی ایک ایسی کاوش ہے، جس کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ پالیسی کو یقینی بنانے میں ٹرمپ کی ناکامی سے توجہ ہٹانا ہے۔‘‘

ابھی تک فیس بک اور ٹوئٹر نے ٹرمپ کی تجویز کردہ قانون سازی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

Share this:
Immigrants
Previous Post لیبیا میں 30 تارکین وطن کا انتقامی قتل، 26 بنگلہ دیشی تھے
Next Post مہاتیر محمد پر کاری ضرب … سابق وزیراعظم پارٹی سے باہر
Mahathir Mohamad

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.