geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان: فوجی جرنیل سول عہدے کیوں سنبھال رہے ہیں؟

May 30, 2020 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کی طاقتور فوج کے اہلکاروں نے گزشتہ دو برسوں میں متعدد سویلین عہدے سنبھال لیے ہیں۔ ماہرین کے خیال میں وزیراعظم عمران خان کی سویلین حکومت اپنی ذمہ داریاں فوجی جرنیلوں کے حوالے کر رہی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے حالیہ حادثے نے اس بحث کو جنم دیا ہے کہ آیا فوجی افسران کو اہم شہری ملازمتوں پر کام کرنا چاہیے یا نہیں۔ کراچی میں بائیس مئی کو اکیانوے مسافروں اور آٹھ عملے کے افراد پر مشتمل ایک طیارہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ لاہور سے کراچی جانے والی اس پرواز میں سوار ستانوے افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے۔

ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا گیا ہے کہ پائلٹ کی جانب سے لینڈنگ کی پہلی ناکام کوشش کے دوران طیارے کے دونوں انجنوں کو زمین سے ٹکرانے کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا تھا۔ تاہم بعض اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ لاہور سے پرواز بھرنے سے قبل ہی خراب حالت میں تھا۔

اس وجہ سے چند لوگوں نے پاکستان کی سرکاری ایئر لائن پی آئی اے کے انتظامی معاملات پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر فائز ایئر مارشل ارشد ملک کی استعفی کا مطالبہ بھی کر دیا۔ سن 2018 میں وزیراعظم بننے کے دو ماہ بعد ہی عمران خان کی جانب سے انہیں اس ادارے کی سربراہی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

ماضی میں ایک عمدہ فضائی کمپنی کے طور پر جانی جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن گزشتہ کئی برسوں سے بہت بڑے معاشی نقصانات اٹھا رہی ہے۔ غیر معیاری سروس اور پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مسافر مبینہ طور پر شکایات کرتے ہیں۔ پی آئی اے کی قسمت بدلنے کی ذمہ داری ایئر مارشل ارشد ملک کو سونپ دی گئی۔پاکستان میں عموماﹰ یہ خیال پایا جاتا ہے کہ سیاستدانوں کے برعکس فوجی کرپٹ نہیں ہوتے اور وہ اداروں کو مؤثر انداز میں چلا سکتے ہیں۔ لیکن بعض افراد اس رائے سے متفق نہیں اور ان کے خیال میں فوج اہم ترین سول عہدوں پر قبضہ کر رہی ہے اور پسِ پردہ عملی طور پر حکومت کی باگ ڈور سنبھال رہی ہے۔

گزشتہ ماہ وزیر اعظم خان نے فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ایک ریٹائرڈ فوجی جنرل عاصم سلیم باجوہ کو اس عہدے پر تعینات کر دیا تھا۔ اس سے پہلے جنرل (ر) سلیم باجوہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر‘ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

اس پیش رفت کے بارے میں جنوبی ایشیائی امور کے ماہر مائیکل کوگلمان نے ستائیس اپریل کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا، ”یہ پاک فوج کا تازہ ترین اشارہ ہے کہ وہ بلاواسطہ اور بالواسطہ پالیسی سازی میں اپنے کردار کو نمایاں کر رہی ہے۔‘‘

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں کو متعدد سرکاری اداروں میں عہدے دیے ہیں۔ ان اداروں کی ذمہ داری روایتی طور پر سویلین حکومت کی ہوتی ہیں۔ واضح رہے پاکستانی فوج پر سن 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ تاہم فوج اور وزیراعظم کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کیا جاتا ہے۔

ایمسٹرڈیم میں قائم تھنک ٹینک یورپین فاؤنڈیشن آف ساؤتھ ایشین اسٹڈیز کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان میں فوج کا اثر و رسوخ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ اس تھنک ٹینک کے حالیہ تبصرے کے مطابق پاکستانی فوج نے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ساتھ ساتھ اب معیشت، تجارت، داخلی امور، ریلوے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کے ساتھ ساتھ میڈیا مینجمنٹ کے معاملات پر بھی اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔

لندن میں مقیم پاکستانی محقق عائشہ صدیقہ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی ڈھانچہ ایک ‘ہائبرڈ مارشل لا‘ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ صدیقہ کے بقول، ”مجھے لگتا ہے کہ فوج براہِ راست حکمرانی میں شامل ہونا چاہتی ہے کیونکہ اسے لگتا ہے کہ عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف فوج کی حمایت کے بغیر ملک نہیں چلا سکتی۔‘‘

صدیقہ کو خدشہ ہے کہ آنے والے برسوں میں فوجی حکام کی جانب سے مزید وزارتوں کو سنبھال لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”فوجی جرنیل بظاہر حکومت کے سویلین روپ کو ترجیح دے رہے ہیں – حقیقت میں، وہ ہر چیز پر قابو پانا چاہتے ہیں۔‘‘

کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاسی تجزیہ کار توصیف احمد خان کے مطابق سابقہ حکومتوں نے پالیسی سازی میں فوجی مداخلت کے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش کی تھی لیکن عمران خان کی حکومت کو بظاہر اس عمل سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

پاکستان کے موجودہ سول ملٹری منظر نامہ میں بعض ریٹائرڈ جنرل اور دفاعی تجزیہ نگار پاکستانی فوج پر حکومتی معاملات میں دخل اندازی کی تنقید کو مسترد کرتے ہیں۔ دفاعی تجزیہ نگار جنرل امجد شعیب نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ملک میں کچھ حلقے فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق سویلین اداروں پر تمام تقرریاں میرٹ پر کی گئی ہیں اور سویلین حکومت نے ہی فوجی جرنیلوں کو عہدوں پر مقرر کیا ہے۔

دفاعی تجزیہ نگار شعیب سمجھتے ہیں کہ سویلین محکموں اور اداروں کو فوجی اہلکار مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں سنبھال سکتے ہیں۔

ان کے بقول، ”ایئر مارشل نور خان کے زیر کنٹرول پی آئی اے ایک منافع بخش ادارہ بن گیا تھا۔ جنرل قیوم نے پاکستان اسٹیل ملز کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کیا اور بہت سارے دیگر ایسے سرکاری ادارے ہیں جنہوں نے فوجی عہدیداروں کے چارج سنبھالنے کے بعد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا۔‘‘

Share this:
Protest
Previous Post وبا کی آڑ میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کچلنے کی کوشش
Next Post طیارہ حادثہ: سینئر صحافی انصار نقوی کی میت کی شناخت، نماز جنازہ آج ہو گی
Ansar Naqvi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.