geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی کی ’مغرور اور خود پرست‘ حکومت پر اپوزیشن کی شدید تنقید

May 31, 2020 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی دوسری بار اقتدار میں ایک برس مکمل ہونے پر جہاں جشن منا رہی ہے، وہیں اپوزیشن نے اسے بےحس حکومت سے تعبیر کیا ہے۔

بھارت میں حزب اختلاف کے کئی رہنماؤں نے کورونا وائرس کے بحران کے تناظر میں پھیلی بدنظمی کے حوالے سے مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے آج اپنا ایک برس مکمل کیا ہے اور اس مناسبت سے پارٹی جشن کے موڈ میں ہے، تاہم اپوزیشن نے جماعتوں نے اسے اس کا اصل چہرہ دکھانے کی کوشش کی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کے نام ایک ایک مکتوب لکھا ہے، جسے بھارتی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پر شائع کیا گيا ہے۔ مودی نے اس خط میں اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حکومت نےگزشتہ ایک برس میں اپنے فیصلوں سے بھارت کو عالمی سطح پر قائدانہ کردار ادا کرنے کے لائق بنا کر عوام کے خوابوں کو شرمندہ تعمبیر کیا ہے۔

اپنے بڑے کارناموں کا شمار کراتے ہوئے نریندر مودی نے شہریت ترمیمی قانون، کشمیر کو خصوصی آئینی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کے خاتمے، بابری مسجد پر عدالتی فیصلے اور تین طلاق سے متعلق اپنے نئے قانون کا خصوصی ذکر کیا ہے۔ یہ وہ تمام امور ہیں جس کے خلاف بھارتی مسلمان یا تو ناراضی ظاہر کرتے رہے ہیں یا پھر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے رہے ہیں۔

نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے گزشتہ برس 30 مئی کو دوسری مدت کے لیے اقتدار سنبھالا تھا۔

نریندر مودی کی قیادت والی اس حکومت نے گزشتہ برس 30 مئی کو دوسری مدت کے لیے اقتدار سنبھالا تھا۔ لیکن حزب اختلاف کی جماعتوں نے مودی حکومت کے ایک برس کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے۔ کانگریس پارٹی نے بی جے پی کے جشن کے حوالے سے اپنے ایک بیان کا عنوان ’’مجبور عوام اور بےحس حکومت‘‘ رکھا ہے۔ پارٹی نے اس ایک برس کو، ”مایوسی، تباہ کن بدنظمی، اور شیطانی درد سے تعبیر کیا ہے۔‘‘

پارٹی نے مزيد لکھا کہ مودی کے اقتدار کے ساتویں برس کے آغاز پر ’بھارت ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں حکومت کے گناہوں کے بوجھ سے عوام تھک چکے ہیں۔ وسیع پیمانے پر تکالیف کے لیے حکومت کی سخت بے حسی اور نہ اہلی عیاں ہے۔‘

کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ مودی کی حکومت نے دو کروڑ سے زیادہ ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم بھارت میں اس وقت بے روزگاری کی شرح 27 فیصد سے بھی زیادہ ہے جو آزادی کے بعد ایک نیاریکارڈ ہے۔ ملک کی معیشت کے تعلق سے کورونا وائرس کی وبا سے پہلے کے جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کی معیشت پہلے ہی سے تباہی کے دہانے پر تھی اور مستقبل میں اس کی بہتری کے لیے حکومت کے پاس کوئی واضح لاحہ عمل بھی نہیں ہے۔

انتخابی امور کے ماہر پرشانت کشور نے بھی حکومت کی ناکامیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے حکومت کے ایک برس مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘آتم نر بھر’ یعنی خود پر انحصار سے متعلق حالیہ بیان کے حوالے سے حکومت کو ”مغرور و خود پرست‘‘ بتایا ہے۔ یعنی ایسی حکومت جو شیخی بگھارنے میں یقین رکھتی ہے۔ اس سے متعلق ان کی ایک ٹویٹ کو باربار ٹویٹ کیا جا رہا ہے اور حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ بھی کئی دیگر علاقائی رہنماؤں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ حکومت عوام کی پریشانیوں سے آنکھیں نہیں چرا سکتی۔ بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیےگزشتہ دو ماہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم اس کے باجود بھارت میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

لاک ڈاؤن کے سبب کاروباری سرگرمیاں تقریبا ٹھپ ہیں اور معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ کروڑوں افراد بے روزگار ہوئے ہیں اور مہاجر مزدروں کی نقل مکانی ایک بحرانی صورت اختیار کر گئی ہے۔ اس حوالے سے خود مودی نے اپنے آج کے مضمون میں لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو ہونے والی پریشانیوں کا عتراف کیا ہے۔

Share this:
SpaceX
Previous Post اسپیس ایکس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب گامزن
Next Post پر تشدد مظاہرے: جارجیا میں ایمرجنسی نافذ، نیشنل گارڈز طلب
Protest

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.