geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جماعت اسلامی کی اتحادی سیاست

May 31, 2020 0 1 min read
Jamaat e Islami
Share this:

Jamaat e Islami

تحریر : میر افسر امان

پاکستان کی سیاسی جماعتیں الیکشن میں اقتدار کی خاطر ایک دوسرے سے اتحاد کرتیں رہتیں ہیں۔ مگر اسلامی نظریات کی حامل، جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک کے وسیع تر مفاد اور اسلامی نظامِ حکومت کے قیام کے لیے پاکستان سیاسی اتحادوں میں حصہ لیا۔ پہلا بڑا اتحاد متحدہ پاکستان میں ڈکٹیٹر ایوب خان کے خلاف بنا تھا۔ اس میں جماعت اسلامی نے ڈکٹیٹر سے جان چھڑانے اور بڑے مقصد کے لیے لسانیت اور قومیت کے فلسفہ پر سیاست کرنے والوں سے بھی اتحاد کیا۔ مقصد پاکستانی قوم کو ڈکٹیٹر کے ہاتھوں میں جانے کے بجائے جمہوریت پسند قوتوں کے ہاتھ میں دینا تھا۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح اس اتحاد کی روح رواں تھیں۔ ڈکٹیٹر ایوب خان نے ١٩٥٨ء میں پاکستان میں مارشل لاء لگا یا۔ڈکٹیٹر نے بالغ رائے دہی کے معروف جمہوری طریقہ سے ہٹ کر بنیادی جمہوریت کا نظام رائج کیا گیا۔ پھر اس کے ذریعے اسی ہزار بلدیاتی ممبران کی بنیاد پرپاکستان کی صدارت حاصل کی۔ ١٩٥٦ء کے آئین کو منسوخ کر کے ١٩٦٢ء کا آئین دیا۔ناجائز طریقے سے اختیارات حاصل کر کے پاکستان میں مغربی سیکولر قوانیں پاس کرائے۔ امریکا کو خوش کرنے کے لیے مسلمانوں کے عاہلی قوانین کو تبدیل کیا ۔

سلولین ڈکٹیٹر ذوالفقار علی بھٹو صاحب جو ڈکٹیٹر ایوب خان کو ذیڈی کہتا تھا۔ ڈکٹیٹر کے ساتھ حکومت میں شامل بھی تھا۔ تاشقند کے معاہدے کی آڑ میں ڈکٹیٹر ایوب خان کے خلاف ہو گیا۔ جب پاکستان کی عوام ڈکٹیٹر ایوب خان کے مخالف ہو گئی تو وہ یخییٰ خان کو حکومت حوالے کر کے ایک طرف ہو گئے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ڈکٹیٹر جنرل یخییٰ خان سے دوستی کی۔ بھٹو اور یخییٰ کھٹ جوڑ ، غلط پالیسیوں اور مجیب کی بغاوت کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوا۔١٩٧٠ء کے الیکشن جنہیں سیکولر حضرات غیر جانبدار الیکشن کہتے ہیں ، بلکل غلط ہے ۔ یہ الیکشن پاکستان کی بنیادی اسلامی وژن کے خلاف ، جبر اور قومیت کی بنیاد پر لڑے گئے۔ مشرقی پاکستان میں غدار وطن شیخ مجیب بنگلہ زبان اور قومیت کی بنیاد ، جبر دھونس دھادندلی سے کامیاب ہوا۔ مغربی پاکستان میں بھٹو نے اسلامی سوشل ازم اور روٹی کپڑا مکان کے نعرہ سے اکثریت حاصل کی۔ بھٹو نے پاکستان کی معیشت کو قومیانے کی غلط پالسی کی وجہ سے تباہ برباد کیا۔بھٹو نے فسطائی طریقے سے حکومت کی ۔اپنے پارٹی اور حزب اختلاف کے ساتھ ظلم کیا۔ لوگوں کو سیاسی اختلاف پر قتل کروایا۔ اسی وجہ سے پھانسی کی سزا بھی پائی۔ ١٩٧٧ء میں بھٹو نے الیکشن کروائے۔ الیکشن میں دھاندھلی کے سارے سابقہ ریکارڈ ٹوڑ ڈالے ۔

بھٹو کی فسطائی حکومت اور اسلامی سوشلزم کے فلسفہ کے خلاف پاکستان قومی اتحاد کی شکل میں اتحاد قائم ہوا۔ جماعت اسلامی اس میں شامل ہوئی۔ اس اتحاد نے نظام ِ مصطفےٰ ۖ کی شکل اختیار کر لی۔ اس اتحادمیںپاکستان میں جماعت اسلامی نے مختلف نظریات رکھنے والی سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کیا۔ مقصد اس میں بھی پاکستان کی سیاست کو خالص جمہوریت کی پٹری پر ڈالنے اور ملک میں قائد اعظم کے وژن کے اسلامی نظام کی رہ ہموار کرنا تھا۔ پاکستان قومی اتحاد میں بھی جماعت اسلامی پاکستان قومی اتحاد کی روے رواں تھی۔ بھٹو نے پریس پر کنٹرول حاصل کیا ہوا تھا ۔ پریس پاکستان قومی اتحاد کی خبروں کا بائی کاٹ کرتی تھی۔جماعت اسلامی نے اس زمانے جلسے جلوسوں کا انتظام کرنے کے علاوہ خبر نامہ کے نام سے روزانہ کی بنیاد پر سائیکلو اسٹائل کے ذریعے خبر نامہ تیار کرتی تھی۔ اپنی تنظیم کے ذریعے پورے شہر میں تازہ خبروں کے ساتھ خبر نامہ روزانہ کی بنیاد پر ہر جگہ پہنچ جاتا تھا۔ کارکن خبر نامے کو برنس روڈ کراچی میں جماعت اسلامی کے دفتر کے باہر دیوار پر چپساں کر دیتے تھے۔ایک دفعہ کچھ فوجی جماعت اسلامی کے دفتر میں گھس آئے۔ راقم جماعت اسلامی کے دفتر انچارج محروم ظفر صاحب کی ٹیبل کے سامنے بیٹھا کسی بات پر مشورے میں مصروف تھا۔ پاک فوج کے جوان فوجی انداز میں بولتے ہوئے کہنے لگے یہ خبر نامہ کس نے چساں کیا ہے؟ظفر صاحب نے کہاں ہم نے چپساں کیا ہے۔ خیر فوجی ہمیںڈرا دھمکا کر واپس چلے گئے۔ اس اتحاد کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں پہلی اور آخری بار پہیا جام تاریخی ہڑتال ہوئی تھی۔ بد قسمتی کے نظام مصطفےٰ ۖ کے مطالبے کو روکنے کے لیے امریکا کی شہ پر فوج نے ایک بار پھر مار شل لا لگا دیا۔

بے نظیر بھٹوکے دور حکومت میں ایک اور ا تحاد پاکستان جمہوری اتحاد کے نام سے وجود میں آیا۔ اس میں بھی جماعت اسلامی شامل تھی۔ جماعت اسلامی کے پاس سیکرٹری شپ تھی۔ مرحوم عبدالغفور صاحب پاکستان جمہوری اتحاد کے سیکر ٹیری تھے۔شاہد یہ اتحاد بھی پیپلز پارٹی کے قومی مفادات سے ہٹ جانے کی وجہ سے بنا تھا۔پیپلز پارٹی نے بھارت کے ساتھ پاکستان کے مفادات کے خلاف رویہ اپنا تھا۔ سکھوں کی لسٹیں بھارت کو فراہم کی گئیں۔ بھارت کے وزیر اعظم راجیو کے دورے کے دوران اسلام آباد کی سڑکوں سے کشمیر کے بورڈ ہٹا دیے گئے۔ اس اتحاد میں بھی جماعت اسلامی نے مثبت کردار ادا کیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے نا اہل قرار پانے والے نواز شریف صاحب اس اتحاد کے صدر تھے۔ اسی اتحاد کی وجہ سے نواز شریف وزیر اعظم پاکستان بنے۔ جماعت اسلامی کے زور ڈالے کے باوجود شہرت بل کو پاس نہیں کروایا۔ سود کو ختم کرنے کے شہریت کورٹ کے

٢
تاریخی فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی جو آج تک لٹکی ہوئی ہے۔جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد صاحب نے اتحاد بنتے وقت نواز شریف صاحب کو مشورہ دیا تھا کہ اپنے اثاثے پاکستانی عوام کے سامنے ظاہر کر دو یا اپنے اثاثوں کو ٹرسٹ کی شکل دے دو۔ مگر نواز شریف نے اپنے والد سے مشورے کے بعد قاضی حسین احمد کو جواب دیا کہ ہم تجارت پیشہ ہیں ایسانہیں کر سکتے۔کیا یہ اسی سوچ کی وجہ ہے کہ اس کے بعد نواز شریف کے اثاثوں میں بے انتہااضافہ ہوتا رہا۔بقول عمران خان وزیر اعظم پاکستان کہ ایک اتفاق فوئنڈری سے نواز شریف نے گیاہ ملیں بنائیں۔ لندن میں فلیٹ بنائے۔ بیرون ملک جائدادیں بنائیں۔نوزاز شریف کرپشن کے مقدمات میں سزا یافتہ ہے۔

اب بھی کرپشن کے مقدمات میں تاریخوں پر تاریخیںبھگت رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر کا مشورہ مان لیتے تو شاہد یہ دن نے دیکھنے پڑھتے۔ مگر دولت کی ہوس مقتدر لوگوں کو یہ دن دکھاتی رہتی ہے! نواز شریف کی پاکستان کے سارے فوجی سربراہوں کے ساتھ نہیں بنتی تھی۔ مخالف الزام لگاتے کہ نواز شریف کا مزاج ہی ایسا ہے۔ وہ پاک فوج کو بھی پنجا ب کے گلو بٹ پولیس کے طرح دیکھنے کے خواہش مند رہے ہیں۔ لیکن پاک فوج دنیا کی بہترن فوج مانی جاتی ہے۔ وہ نواز شریف کی خواہش پر پوری نہیں اُترنا چاہتی۔ کیا دنیا نے نواز شریف کا فوج دشمن رویہ نہیں دیکھا۔ پاک فوج کا سربراہ جنرل پرویز مشرف جو لنکا کے سرکاری دورے پاکستان واپس آرہا تھا ۔ اس کے جہاز کو پاکستان کے ایئر پورٹ پر نہیں اُترنے دیا۔پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے کسی ایئر پورٹ پر اُترنے کا کہا۔ پھر پاک فوج نے اپنے سربراہ کی عزت کا خیال کرتے ہوئے اسے کراچی ایئر پورٹ پر اُتارا۔ ڈکٹیٹر مشرف پرویز نے نواز شریف حکومت کو ختم کر کے مارشل لا لگا دیا۔ فوج سے سو اختلافات کے باوجود یہ نواز شریف کا پاکستان فوج کو ذلیل کرنے کا اقدام نہیں تھا؟ اس پر ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے کہا تھا کہ مجھے دھکا کس نے دیا ہے۔

اس کے بعد پاکستان میں ایک اتحاد متحدہ مجلس عمل کے نام سے بنا۔ خیر اس میں تو ساری دینی جماعتیں شامل تھیں ۔ اس اتحاد میںصدرات جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد اور سیکرٹیری شپ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ہاتھ میں تھی۔ یہ اتحاد بردار اسلامی ملک افغانستان پر امریکا اور چالیس ملکوں کی نیٹو اتحاد کی فوجوں کا حملہ اور افغان طالبان کی جائز حکومت امارت اسلامیہ کو بزور قوت ختم کر کے افغانستان پر قبضہ تھا۔ اس اتحاد کو افغانوں کے خون کی وجہ سے پاکستان کے عوام میں پذیرائی ملی ۔متحدہ مجلس عمل نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔پاکستان کے دو صوبوں خیبر پختونخواہ اور بلو چستان میں صوبائی حکومتیں بنائیں۔مرکز میں لیڈر آف حزب اختلاف کی سیٹ مولانا فضل الرحمان صاحب کو ملی۔ یہ اتحاد ڈکٹیٹر مشرف کے خلاف خیر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی نہ توڑنے کے اختلاف پر ختم ہوا۔

صاحبو! جماعت اسلامی ایک اسلامی نظریات جماعت ہے۔ اس نے ہمیشہ اپنے اسلامی نظریات کو سامنے رکھتے ہوئے اتحادی سیاست میں حصہ لیا۔جماعت اسلامی علامہ اقبال کے خواب اور قائد ا عظم کے اسلامی وژن کی امین ہے۔جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ تک جد وجہد جاری رکھے گی۔ ان شاء اللہ۔ اللہ کرے پاکستان میں اسلام کا بابر کت نظامِ حکومت جلد قائم ہو جائے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Indian Army - LOC Firing
Previous Post لداخ میں بھارت کی چھترول کے بعد پاکستان پر فالس فلیگ آپریشن کے بڑھتے خدشات
Next Post مسلم حکمران ”حضرت عمر بن عبد العزیز” کے مزار کی توہین کرنے والوں کو ”نشان عبرت” بنا دیں
Pir Muhammad Afzal Qadri

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.