geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی عوام کو ذمہ داری اٹھانا ہو گی، عمران خان

June 2, 2020 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی التجا کر رہی ہے۔ پاکستان کو کورونا وائرس کے ساتھ گزارا کرنا ہے اور یہ کہ وہ ملک کو بند نہیں کر سکتے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متعلق حکومتی پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی حکومت ایک مشکل فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ کچھ شعبوں کے علاوہ ملک کے تمام شعبوں کو کھول دیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا ،”کورونا وائرس پھیلے گا، ہماری اموات بھی بڑھیں گی، ہمیں اس کے ساتھ رہنا ہو گا۔ عوام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور سماجی فاصلے پر عمل درآمد کریں۔”

عمران خان نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ اس مرض کے پھیلاؤ کو روکا جائے تاکہ ہسپتالوں پر بوجھ نہ پڑے لیکن دوسری طرف یہ بھی دیکھنا تھا کہ دیہاڑی دار مزدور متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا،”امیر بڑے گھروں میں تو آرام سے رہ رہے تھے لیکن کچی آبادی والے افراد پر لاک ڈاؤن کا اثر ہوا۔ پاکستان میں پانچ کروڑ افراد دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتے۔ میں بطور وزیر اعظم وہ لاک ڈاؤن نہیں چاہتا تھا جو پاکستان میں لگایا گیا، اس نے لوگوں کو بہت تکلیف پہنچائی ہے، میرے بس میں ہوتا تو میں کاروبار نہ روکتا۔”

عمران خان نے طبی عملے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا،”پہلے دن سے مجھے آپ کی فکر تھی، ڈاکٹروں اور نرسوں پر بہت دباؤ تھا۔ ہمارے ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ ان پر دباؤ پڑے گا۔ ہمیں احساس ہےکہ ہمیں آپ کی مدد کرنی ہے لیکن آپ کو یہ بھی سمجھنا ہے کہ پاکستان میں تیرہ سے پندرہ کروڑ افراد لاک ڈاؤن سے مالی طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔”

عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت پر اثر پڑا ہے۔ پاکستان کی ٹیکس وصولی تیس فیصد گر گئی ہے، سرمایہ کاری کم ہو گئی۔” یہ فیصلہ بہت مشکل سے کیا ہے لیکن اب کچھ شعبوں کو چھوڑ کر ملک کھول دیا جائے گا تاکہ اقتصادی سرگرمی واپس آئے۔”

عمران خان نے کہا کہ ایک پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے جس کے تحت عوام کو بتایا جائے گا کہ کس ہسپتال میں وینٹیلیٹرز میسر ہیں اور کہاں نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں قریب تین ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور اسی دوران ساٹھ افراد کووڈ انیس مرض کے باعث ہلاک ہو گئے۔ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 73،868 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد اٹھائیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ کے مشیر سینیٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں دس سال سے کم عمر قریب نو سو بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا تھا،”گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سندھ میں چار ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 880 ٹیسٹ مثبت آئے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ متاثرہ افراد کی شرح کتنی زیادہ ہے۔ لوگوں سے التجا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔”

سندھ کے بعد پاکستان کا سب سے متاثرہ صوبہ پنجاب ہے، جہاں چھبیس ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

Share this:
Obama
Previous Post باراک اوباما کی امریکا میں پرتشدد احتجاج کی شدید مذمت
Next Post امریکا کی سلامتی کی خاطر تخریب کاروں کے خلاف جنگ لڑیں گے: ٹرمپ
Donald Trump

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.