geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اللہ کی مخلوق تک

June 4, 2020 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : شاہ بانو میر

*?ریاست مدینہ کے داعی سے ایک پرائیویٹ اسکول ٹیچر کی اپیل?*

جناب وزیراعظم پاکستان

مسندِ اقتدار پر بیٹھے آپ کیا جانیں ، تین ماہ لاک ڈاؤن کی اذیت کیا ہے، لیکن اگر فرصت ملے تو قوم کی بیٹی کی اس فریاد ? اور داستانِ کرب کو پڑھ لیں،

اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اُتر جائے ترے دل میں مری بات

ہم دو بہنیں ایک پرائیویٹ اسکول میں پڑھاتی ہیں. دونوں بہنوں کی ماہانہ تنخواہ ملاکر 30 ھزار تھی. جس سے دس ہزار گھر کا کرایہ دیتے تھے ، دو ہزار دادی اماں کی دوائی کے لیے رکھتے تھے، تین چھوٹے بہن بھائیوں کی اسکول فیس، جیب خرچی کے تین ہزار رکھتے تھے، باقی کے 15000 سے پورا مہینہ گذارا کرتے تھے، سبزی اور بجلی بل کے لیے گھر پر پانچ ھزار کی ٹیوشن پڑھایا کرتی تھیں.

میرے والد کی بھی کوئی ریگولر جاب نہیں ہے، کبھی مزدوری لگ جاتی تھی کبھی نہیں تھی، لیکن پچھلے تین ماہ سے گھر پر بیٹھے ہیں.

آپ کے دور اندیشانہ فیصلے، کورونا کو پھیلنے سے تو نہیں روک سکے لیکن ہماری چھوٹی سے خوشیوں کو یقیناً برباد کر گئے ہیں.

کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ریاستِ مدینہ میں ایسا وقت بھی آئے گا، رعایا بھوک سے خودکشی کرنے پر مجبور ہوگی، بیٹیوں کی عزت کی بولیاں لگیں گی اور #راعی اپنی زوجہ کے ساتھ نتھیا گلی کی سیر کر رہا ہوگا.
ہم سندہ کے لوگ تو ویسے ہی حکومتِ یزیدیہ میں رہ رہے ہیں، جہاں غریب کو روٹی کپڑا مکان کا نعرہ تو دیا جاتا ہے لیکن اصل میں ان سے جینا چھینا جاتا ہے.
آپ کے وعدوں اور اماں کے مرشد طارق جمیل کے شاہانہ قصیدوں سے سوچا شاید عمر بن عبدالعزیز کا دور لوٹ کے آیا ہے،،،،
لیکن جو ہم پر قیامت گذر رہی ہے اس کے بعد سمجھتی ہوں اس سے تو برطانیہ کی غلامی بہتر تھی.
تین ماہ سے تنخواہ بند، ٹیوشن بند، بابا کی مزدوری بند،
بس گھر کے اثاثے بیچ کر گھر کا کرایہ دے رہے ہیں اثاثے بھی کیا اماں کو جہیز میں ملنے والا آدھا تولہ سونا ?

غربت دیکھ کر دادی اماں نے دوائی لینے سے انکار کر دیا اور یوں پندرہ روز کے اندر ایک فیملی میمبر کا آٹا اور دو ہزار کی دوائی کے پیسے بچ گئے.
رمضان المبارک میں پانی ہی سب سے بڑی نعمت تھی، اماں چھوٹے بہن بھائیوں کو باہر جانیں نہیں دیتیں تھیں کہ کہیں پڑوسیوں گھروں کے سامنے فروٹ کے چھلکے دیکھ کر مایوس نہ ہوں.

چھوٹے بہن بھائیوں کے عید کپڑوں نے کافی پریشان رکھا، اماں کو بھیجا کہ پڑوس سے اگر سلائی کے کپڑے مل جائیں تو سلائی کرکے چھوٹوں کو عید سوٹ دلوائیں، لیکن وہاں سے بھی مایوسی ہوئی.

مایوس ہوکر اسکول مالک سے رابطہ کیا، انہوں نے تین ماہ کا فیس ریکارڈ دکھایا تو ریکوری صفر تھی، میں چپ چاپ اٹھنے لگی تھی تو انہوں نے پانچ ہزار روپے دیتے کہا بیٹا حالات یہ ہیں کہ قرضہ کے اوپر قرضہ لیکر کرایہ دے رہے ہیں. پاکستان کے لاکھوں پرائیویٹ اسکولز کا یہی حال ہے، سترہ لاکھ اساتذہ نہیں سترہ لاکھ خاندان فاقہ کشی میں مبتلا ہیں.

اے ریاستِ مدینہ کے داعی،،،
اب تو عزت کے علاوہ کچھ بیچنے کو بچا ہی نہیں ہے. ?
مالکِ مکان کو جب گھر کے باہر للچائی ہوئی نظروں سے دیکھتی ہوں تو دل کرتا ہے زمین جگہ دے دے اور زمین کے اندر دھنس جاؤں، لیکن سوچتی ہوں کہ یہاں تو خواتین کے لاش بھی محفوظ نہیں ہیں.

اے ظلّ الہی !!!!

اگر دل رکھتے ہو تو قوم کی بیٹی کی اس فریاد پر خدارا ذرا غور کرنا.
ملک میں سترہ لاکھ پرائیویٹ اسکول ٹیچرز بے روزگار ہوئے ہیں، شاید ہر گھر کی یہی کہانی ہو، ہم ایسے پیشے سے وابستہ ہیں کہ نہ تو ہاتھ پھیلا سکتے ہیں اور نہ ہی امداد کے لئے لائن میں کھڑے ہوسکتے ہیں، ہماری سفید پوشی کا بھرم رکھنا….
چیف جسٹس بار کی حمایت حاصل کرنے کے لیے فی وکیل کو 12000 روپے دلواتے ہیں لیکن قوم کے ان معماروں کا کسی نے نہیں سوچا?
نہ تو ہمارے ایم پی ایز، ایم این اوز کو کبھی خیال آیا اور نہ تو کسی وزیر کبیر نے کبھی بیان دیا. کیونکہ ہم الیکشن میں کام آنے والے مہرے نہیں ہیں اور نہ ہی کالی وردی والوں کی طرح ججز کے حق میں نعرے لگانے والے ہیں.

میں قوم کی بیٹی آپ کی خدمت میں ان سترہ لاکھ خاندانوں کی فریاد رکھتی ہوں، تمام پرائیویٹ اسکول ملازمین کو لاک ڈاؤن کے دوراں قرض حسنہ کے طور پر ماہانہ الاؤنس دیا جائے، تا کہ کوئی بیٹی بھیڑیوں کے نذر ہونے سے بچ جائے.

اے داعی ریاست مدینہ،،،

اگر یہ نہیں کر سکتے ہو تو ایک کام کریں، ہمیں چھ فٹ زمین کا ٹکڑا دیا جائے جہاں سکون سے سو سکیں، اور مرنے کے بعد کسی کی درندگی کا شکار نہ ہو سکیں.

???
آپ کی………….

(باشعور قومیں تو ہمیں معمارِ قوم کہتی ہیں، آپ کیا سمجھتے ہیں یہ آپ پر چھوڑتی ہوں)
Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر

Share this:
Coronavirus
Previous Post کرونا شرونا حقیقت یا ڈرامہ
Next Post ایس او پی کی خلاف ورزی؛ ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ
SOP Markets Closed

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.